پیباڈی انرجی اور آرسیلرمتل ایس اے نے میک آرتھر کول کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی

AsiaNet 45447

سینٹ لوئس، 11 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پیباڈی انرجی (این وائی ایس ای: BTU) اور آرسیلرمتل ایس اے (این وائی ایس ای: MT) نے آج تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مشترکہ طور پر میک آرتھر کول لمیٹڈ (اے ایس ایکس: MCC) کے تمام حصص حاصل کرنے کے لیے ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایک اشارہ کنندہ تجویز جمع کروا دی ہے۔

تجویز کے مطابق نو تخلیق شدہ ادارہ، جس کے 60 فیصد حصص پیباڈی اور 40 فیصد آرسیلرمتل کے پاس ہوں گے، میک آرتھر حصص یافتگان کو ایک آف مارکیٹ تحویل پیشکش کے ذریعے 15.50 آسٹریلین ڈالرز فی حصص کی نقد قیمت پیش کی جائے گی۔ نیا ادارہ میک آرتھر کے حصص میں تقریبا 16 فیصد کے متعلقہ منافع کی حامل ہے۔

تجویز کی قیمت سے مراد میک آرتھر میں ایکوئٹی کی تقریبا 4.7 ارب آسٹریلین ڈالرز کی قدر ہے اور یہ حالیہ ٹریڈنگ پر واضح پریمیم کی نمائندگی کرتی ہے۔

میک آرتھر کے بورڈ کو پیش کردہ تجویز مناسب احتیاط کی کامیابی سے تکمیل پر ایک غیر واجب التعمیل اور مشرو ہے، جو بروقت انداز میں مکمل کی جائے گی۔ نتیجے میں میک آرتھر کے حصص یافتگان کو کوئی بھی پیشکش کم از کم 50.01 فیصد منظوری، ، آسٹریلیا کے فارن انوسٹمنٹ ریویو بورڈ کی منظوری اور دیگررسمی شرائط و منظوریوں  سے مشروط ہوگی۔

پیباڈی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ بوائس کے مطابق “ہم سمجھتے ہیں کہ پیباڈی کی صنعت کی معروف آپریٹنگ، ڈیولپمنٹ اور کمرشل مہارتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے میک آرتھر کے پورٹ فولیو میں شامل کوئلے کے اثاثہ جات کو منظم کر کے زبردست قدر قائم کی جا سکتی ہے۔ ہماری نظریں اس تجویز کو میک آرتھر کے حصص یافتگان کے فائدے کے لیے ایک مالی سودے کی صورت میں مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔”

آرسیلر متل کے چیف فنانشل آفیسر اور گروپ مینجمنٹ بورڈ کے رکن آدتیہ متل نے کہا کہ “آرسیلر متل میک آرتھر میں ایک طویل المیعاد سرمایہ کار ہے، اور ہماری نظریں میک آرتھر کے بورڈ کے ساتھ اپنی تجویز پر مذاکرات کرنے پر مرکوز ہیں۔”

میک آرتھر بحری سامان کے طور پر لو وولاٹائل پلورائزڈ کول انجکشن (LV PCI) کا دنیا کا سب سے بڑا پیدا کار ہے جس کی کوئلے کے پیداواری اور ڈیولپمنٹ اثاثہ جات بوون بیسن، آسٹریلیا میں ہیں، اور اس میں کوپابیلا اور مورویل جوائنٹ وینچر اور مڈل ماؤنٹ مائن شامل ہیں۔ یہ کوئلوں کے کل 270 ملین ٹن (قابل نسبت بنیاد پر تقریبا 175 ملین ٹن)ذخائر اور 2.3 ارب ٹن (قابل نسبت بنیاد پر تقریبا 1.7 ارب ٹن) کل وسائل کا حامل ہے۔یہ 30 جون 2011ء کو ختم   ہونے والے سال پر 3.8 سے 4.0 ملین ٹن کی موجودہ پیداواری رہنمائی رکھتا ہے۔

پیباڈی نجی شعبے کی دنیا کی سب سے بڑی کوئلہ کمپنی اور صاف کوئلے کے حل پیش کردہ والا عالمی رہنما ادارہ ہے۔ 2010ء میں 246 ملین ٹن کی فروخت اور تقریبا 7 ارب امریکی ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ پیباڈی امریکی بجلی کے 10 فیصد اور دنیا بھر کی بجلی کے 2 فیصد کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔

آرسیلرمتل دنیا کی سب سے بڑی مکمل فولاد اور کان کنی کی کمپنی ہے، جس کے آپریشنز 60 سے زائد ممالک میں ہیں۔ 2010ء میں آرسیلرمتل کے کی کل آمدنی 78 ارب امریکی ڈالرز اور خام فولاد کی پیداواری 90.6 ملین ٹن تھی، جو دنیا کی کل فولاد کی پیداواری کا تقریبا 8 فیصد ہے۔ آرسیلرمتل کے کان کنی کے آپریشنز نے 2010ء میں 47 ملین ٹن خام لوہا اور 7 ملین ٹن دھاتی کوئلہ پیداکیا۔

پیباڈی نے ممکنہ مالی معاملے کے لیے اپنے مالیاتی مشیر کی حیثیت سے یو بی ایس اور بینک آف امریکہ میرل لنچ کو اور قانونی مشیر کی حیثیت سے فری ہلز کو شامل کیا ہے۔ آرسیلرمتل نے ممکنہ مالی معاملے کے لیے اپنے مالیاتی مشیر کی حیثیت سے آر بی سی کیپٹل مارکیٹس کو اور قانونی مشیر کی حیثیت میل سنز اسٹیفن ژاک کو منتخب کیا ہے۔

اس خبری اعلامیہ میں متعدد بیانات پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ایکٹ 1995ء کے تحت مستقبل کے حوالے سے بیانات میں شمار ہوتےہیں۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات متعدد مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں جن کو پیباڈی معقول سمجھتا ہے، لیکن یہ وسیع غیر ممکنات اور کاروباری خطروں سے بھی لبریز ہوتے ہیں جو حقیقی نتائج کو توقعات سے کہیں زیادہ مختلف کر سکتے ہیں۔ ان عوامل کی درست انداز میں پیش گوئی کرنا مشکل ہے اور یہ ادارے کے کنٹرول سے باہر بھی ہو سکتے ہیں۔ اداراہ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔ وہ عوامل جو نتائج کو توقعات سے مختلف کر سکتے ہیں بشمول ان کے جو اس خبری اعلامیہ میں بیان کیے گئے ہیں، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کرائی گئی ادارے کی رپورٹس میں تفصیل کے ساتھ موجود ہیں۔

اس اعلان کا کوئی بھی حصہ میک آرتھر کول لمیٹڈ کو حاصل کرنے کی تجویز پر مشتمل نہیں ہے۔ اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ ایسا کوئی معاملہ طے بھی پائے گا۔

میک آرتھر کے ذخائر اور وسائل اور دیگر معلومات عوامی سطح پر اظہار کیے گئے اعداد و شمار سے ماخوذ ہے اور اس میں ایم ڈی ایل 162 جائیداد شامل نہیں۔

رابطہ:

وک سویک

+1-314-342-7768