پولی پلاسٹکس نے ملائیشیا میں پی او ایم پلانٹ کی توسیع اور چین میں کمپاؤنڈنگ کے لیے نئے ادارے کے قیام کا فیصلہ کر لیا

Asianet 45420

ٹوکیو، 11 جولائی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ، ٹوکیو، جاپان نے پولی پلاسٹکس ایشیا پیسفک ایس ڈی این بی ایچ ڈی کوانتن، ملائیشیا میں پولی اوکسی میتھی لین <پی او ایم، برانڈ نام: ڈیوراکون (ر)> کی پیداواری صلاحیت کو 90 ہزار میٹرک ٹن/سالانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ 23 ہزار میٹرک ٹن/ سالانہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ توسیع پر تعمیری کام اکتوبر 2013ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور اس کے آپریشن کا آغاز 2014ء کے اوائل میں دنیا کے سب سے بڑے پی او ایم تیار کرنے والے کارخانے کی حیثیت سے ہوگا۔ سرمایہ کاری کے نتیجے میں پولی پلاسٹکس گروپ کی پی او ایم پیداواری گنجائش 2 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن/سالانہ ہو جائے گی، جو دنیا کی کل پی او ایم طلب کا تقریبا ایک تہائی ہوگی۔ اس طرح گروپ دنیا میں سب سے زيادہ پی او ایم تیار کرنے والے اداروں میں سے ایک بن جائے گا۔

پولی پلاسٹکس نے اپنے لچکدار رسد کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے خصوصا چینی مارکیٹ میں اپنی کمپاؤنڈنگ کی گنجائش کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا نفاذ تائیوان اور نانتونگ، چین میں دو منصوبوں کے ذریعے ہوگا۔ پہلے پولی پلاسٹکس تائیوانکمپنی لمیٹڈ، کاؤہسیونگ کے دافا پلانٹ کی کمپاؤنڈنگ گنجائش کو پولی بوٹی لین ٹیراف تھلیٹ <پی بی ٹی، برانڈ نام: ڈیورانیکس (ر)> کے لیے 35 ہزار میٹرک ٹن/سالانہ تک بڑھایا جائے گا۔دوسرا پولی پلاسٹکس نانتونگ، جیانگ سو صوبے میں اپنا ایک دم نیا کمپاؤنڈنگ ادارہ قائم کرے گا۔ اس کے آپریشن کا آغاز ستمبر 2013ء میں 9 ہزار میٹرک ٹن/سالانہ کی گنجائش کے ساتھ ہوگا، اور پھر وقتا فوقتا اس میں چين کی مارکیٹ کی تبدیل ہوئی ہوئی طلب کے حساب سے اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ ان سرمایہ کاریوں کے نتیجے میں ادارے کی کل کمپاؤنڈنگ صلاحیت تقریبا ایک لاکھ 41 ہزار میٹرک ٹن/سالانہ ہو جائے گی۔

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

صدر: نوبورو گوتو

صدر دفتر: مناتو-کو، ٹوکیو، جاپان

ذریعہ: پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ

رابطہ: کی ابانو

ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ

ٹیلی فون: +81-3-6711-8600

pr@polyplastics.com:ای میل

http://www.polyplastics.com:یو آرایل

: