ڈیوارز (ر) نے ٹی ای ڈی شراکت داری کا اعلان کر دیا

Asianet 45346

لندن، 7 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈیوارز (ر) اسکاچ وہسکی اچھوتے خیالات کی ترویج سے وابستہ ادارے ٹی ای  ڈی کے ساتھ شراکت کا پرمسرت اعلان کرتا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110705/466781-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110705/466781-b)

ڈیوارز ٹی ای ڈی گلوبل 2011ء کانفرنس کو سپورٹ کر رہا ہے، جو سال میں پہلی مرتبہ 11 سے 15 جولائی کو ایڈنبرا میں منعقدہو رہی ہے۔ کانفرنس کا موضوع “اسباب زندگی” ہے اور عالمی سطح کے متاثرکن مقررین میں شامل ہیں: فلسفی ایلن ڈی بوٹن، عدم تشدد کے حامی کیرن سے، پیانو نواز اور موسیقار بالاز ہواسی، دماغی سائنسدان ایلن جونز اور اداکاری تھینڈی نیوٹن۔ مقررین کو چیلنج دیا جائے گا کہ وہ کانفرنس کے 850 شرکاء کے سامنے اپنی زندگی کے بارے میں 18 منٹ یا اس سے کم میں گفتگو کریں۔

کانفرنس کے آغاز سے قبل پچاس شرکاء  قریبی ایبر فیلڈی میں ڈیوارز کی ورلڈ آف وہسکی کشیدہ گاہ کا ایک خصوصی نجی دورے کا تجربہ اٹھائیں گے ، جس میں طلب کرنے پر آمیزش اور ذائقہ چکھنے کا سیشن بھی شامل ہوگا۔

ڈیوارز معروف مصور ہو میک لیوڈ کی نظروں سے ٹی ای ڈی گلوبل کا بھی ایک بے مثال زاویہ نظر تشکیل دے گا ، جو ڈیوارز کے مخصوص فنکار کی حیثیت سے ہر روز مختلف فن پارے تخلیق کریں گے جو کانفرنس میں ہونے والی گفتگو پر ان کی سوچ کے عکاس ہوں گے۔

صرف متاثر کن گفتگو کی ہی مقام نہیں بلکہ ٹی ای ڈی گلوبل کانفرنس ہفتے بھر میں فارغ اوقات میں خصوصی تقاریب بھی منعقد کرے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈیوارز تمام مہمانوں کے لیے آفٹر پارٹی منعقد کرے گا اور شراب چکھنے کے متعدد قریبی مواقع ترتیب دے گا۔

ٹی ای ڈی میں گلوبل پارٹنرشپ کے سربراہ رونڈ کارنیگی نے کہا کہ “ٹی ای ڈی دنیا کے کئی انقلابی ترین برانڈز کے ساتھ تعاون کرنے کی مسرت رکھتا ہے۔ ہماری شراکت داری حوصلہ افزائی اور جدت طرازی کی گفتگو کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ٹی ای ڈی گلوبل  کے ایڈنبرا میں انعقاد کا پہلا موقع ہے اور ڈیوارز کے مضبوط اسکاٹش ورثے کے ساتھ یہ ایک قدرتی جوڑ بنتا ہے۔”

ڈیوارز وہسکی کے سینئر گلوبل کیٹگری ڈائریکٹر این کینیڈی نے کہا کہ “ہم یہ تعاون تشکیل دینے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ٹی ای ڈی ایک ابھرتا ہوا عالمی مظہر ہے اور عظیم خیالات اور ان کے مثبت نتائج کو پھیلانے سے وابستہ ہے۔ یہ ڈیوارز کے زندگی کے اپنے نظریے سے میل کھاتا ہے کہ چند چیزیں کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔”

“ہمیں امید ہے کہ یہ ایک طویل اور دوطرفہ سود مند شراکت داری کا آغاز ہوگا۔”

ڈیوارز کے ٹی ای ڈی بلاگ کو ملاحظہ کیجیے http://dewa.rs/dewarsted

لطف اٹھائیے ذمہ داری کے ساتھ

http://www.dewars.com

ڈیوارز کے وائٹ لیبل، دی ہائی لینڈر اور ڈبل ایجڈ لوگوز تجارتی نشانات ہیں

ڈیوارز کی بلینڈڈ اسکاچ وہسکی کے بارے میں

1846ء میں جان ڈیوار کا قائم کردہ ڈیوارز اسکاٹ لینڈ میں ایک چھوٹی سی شراب کی تجارت کرنے والی دکان سے دنیا کے بڑے اسکاچ وہسکی برانڈز میں سے ایک بن چکا ہے۔ اپنی مشہور ڈیوارز وائٹ لیبل شراب کے لیے مشہور جو امریکہ میں سب سے زیادہ بکنے والی بلینڈڈ اسکاچ وہسکی ہے، اعلی و انتہائی نفیس شرابوں کے خاندان کو پھیلا چکا ہے جس میں ڈیوارز 12 سال پرانی، ڈيوارز 18 سال پرانی اور خاص ڈیوارزسگنیچر شامل ہیں۔ یہ شرابیں ڈیوارز کے دہری عمر کے عمل کے ذریعے بنائی جاتی ہیں۔ 1899ء میں ڈیوارز کی جانب سے شروع کیے گئے شراب سازی کے اس عمل میں مزید پختہ کرنے کے لیے پرانے شاہ بلوط کے پیپے استعمال کیے گئے۔ نتیجہ ایک ہموار ذائقہ طویل اور دیرپا اختتام کے ساتھ؛ جو ایک اضافی قدم ہے جو واضح طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ ایک ذائقہ جس نے تمغے اور داد وصول کیے، ڈیوارز کو اسکاٹ لینڈ کی سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والی شرابوں میں سے ایک بناتا ہے۔ http://www.dewars.com

ٹی ای ڈی کے بارے میں

ٹی ای ڈی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو پھیلانے کے قابل خیالات سے وابستہ ہے۔ 26 سال قبل کیلیفورنیا میں ایک کانفرنس کے دوران شروع کیا گیا ٹی ای ڈی بڑھتے ہوئے متعدد منصوبوں کے لیے دنیا کو بدلنے والے خیالات کو سپورٹ کرنے لگا ہے۔ٹی ای ڈی میں دنیا کے معروف مفکرین اور عاملین کو 18 منٹوں میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کرنے کا کہا جاتا ہے۔ پھر ان تقریروں کو مفت میں ٹی ای ڈی ڈاٹ کام [http://ted.com] پر پیش کیا جاتا ہے۔ ٹی ای ڈی مقررین میں بل گیٹس، جین گوڈال، ایلزبتھ گلبرٹ، سر رچرڈ برینسن، بینوئٹ مینڈلبروٹ، فلپ اسٹارک، این گوزی اوکونجو-اویلا، آئزابیل الیندے اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن شامل  رہے ہیں۔ ہر سال دو بڑی ٹی ای ڈی تقریبات منعقد ہوتی ہیں: ٹی ای ڈی کانفرنس ہر موسم بہار میں لانگ بیچ، کیلیفورنیا میں منعقد ہوتی ہے (جس میں ایک متوازی کانفرنس، ٹی ای ڈی ایکٹو، پام اسپرنگز میں ہوتی ) اور ٹی ای ڈی گلوبل جو ہر موسم گرما میں ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں ہوگی۔

ٹی ای ڈی کے ابلاغی منصوبوں میں ٹی ای ڈی ڈاٹ کام [http://ted.com]، جہاں نئی ٹی ای ڈی اکس روزانہ پیش کی جاتی ہیں؛ نیا ٹی ای ڈی کنورسیشنز، جو ٹی ای ڈی شائقین کے درمیان وسیع پیمانے پر گفتگو کو ممکن بناتا ہے؛ اور اوپن ٹرانسلیشن پروجیکٹ، جو سب ٹائٹلز اور انٹرایکٹو نقول کے ساتھ ساتھ کسی بھی ٹی ای ڈی ٹاک کو دنیا بھر میں رضاکاروں کی جانب سے ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، شامل ہیں۔

ٹی ای ڈی نے سالانہ ٹی ای ڈی انعام بھی تشکیل دیا ہے، جہاں دنیا کو تبدیل کرنے کی خواہش کے حامل غیر معمولی افراد کو اپنی خواہشات کو عمل کے روپ میں ڈھالنے کا موقع دیا جاتا ہے؛ ٹی ای ڈی ایکس، جو انفرادی شخصیات اور گروپوں کو دنیا بھر میں مقامی، خود منظم شدہ تقاریب منعقل کرنے کا طریقہ دیتا ہے؛ اور ٹی ای ڈی فیلوز پروگرام، جو دنیا بھر میں تبدیلی کے خواہاں جدت پسندوں کو مدد کرتا ہے کہ وہ ٹی ای ڈی کمیونٹی کا حصہ بنیں اور اپنی مدد کے ذریعے اپنے نمایاں منصوبوں اور سرگرمیوں کے اثرات کو وسیع تر کریں۔

ٹی ای ڈی گلوبل 2011ء، “اسباب زندگی”، 11 سے 15 جولائی 2011ء کو ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہوگی۔

ٹی ای ڈی ٹویٹر پر http://twitter.com/TEDTalks، یا فیس بک پر http://www.facebook.com/TED فالو کیجیے۔

ہو میک لیوڈ کے بارے میں

ہو میک لیوڈ ایک امریکی کارٹونسٹ ہیں، جو اپنے مصورانہ شاہکار بذریعہ انٹرنیٹ شایع کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بلاگ “گیپنگ وائیڈ” کے ذریعے اپنے کام کی ترویج کرتے ہیں۔ ہو سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھنے والے اولین مصوروں میں سے ایک تھے، جب 2004ء میں انہوں نے “اگنور ایوری باڈی” اور “دی ہو ٹرین” لکھیں جو دس لاکھ سے زیادہ مرتبہ ڈاؤنلوڈ کی گئیں۔ ان کے اپنے الفاظ میں ان کا کام “کاموں کو بلاواسطہ انداز میں کرنے کا بہترین راستہ ہے!۔”

http://www.gapingvoid.com/

ذریعہ: ڈیوارز