کیوانیز انٹرنیشنل کا ماں اور نومولو بچوں میں تشنج کے خاتمے کے لیے 110 ملین امریکی ڈالرز اکٹھا کرنے کا عہد

Asianet 45384

جنیوا، 7 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر/

کیوانیز انٹرنیشنل دنیا بھر میں اپنے کیوانیز [http://sites.kiwanis.org/kiwanis/en/home.aspx] اراکین کو ماں اور نوزائیدہ بچوں میں تشنج (MNT) کے خاتمے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے متحرک کر رہا ہے۔ تشنج ایک تکلیف دہ مرض ہے جو ہر نو منٹوں میں ایک بچے، یا ہر روز 160 نوزائیدہ بچوں،  کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔

کیوانیز انٹرنیشنل 2015ء تک منصوبے کے لیے 110 ملین امریکی ڈالرز اکٹھے کرنے کا عہد کرتا ہے، جو ایم این ٹی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کا واحد سب سے بڑا عہد ہے۔ یہ فنڈز بالآخر کم از کم 61 ملین خواتین اور ان کے ہونے والے بچوں کو تحفظ بخشیں گے جو اس مہلک مرض کے خطرے سے دوچار ہیں۔ فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز رواں ہفتے جنیوا، سویٹزرلینڈ میں 96 ویں سالانہ کیوانیز انٹرنیشنل کنونشن کے دوران ہو رہی ہے۔

کیوانیز انٹرنیشنل کے صدر سلوسٹر نیل نے کہا کہ “دنیا بھر میں ہمارے کیوانیز اراکین ماں اور نومولو بچے میں تشنج کے خاتمے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کو تیار ہیں۔ 1.80 امریکی ڈالرز سے ہم ماں اور ان کے آنے والے بچوں کو اس مہلک لیکن قابل علاج مرض سے بچا سکتے ہیں۔ ہم صرف اپنے 8000 مقامی کلبوں کی مدد سے کر سکتے ہیں اور ان کی مدد سے ہم ایم این ٹی کا خاتمہ کر دیں گے۔”

ایلی منیٹ پروجیکٹ [http://www.TheEliminateProject.org]ایک عالمی مہم ہے جو ہزاروں زندگیوں کو بچائے گی اور لاکھوں ماؤں اور ان کے آنے والے بچوں کو محفوظ بنائے گی۔ منصوبے کا ہدف اس تیز رفتار، تکلیف دہ اور با آسانی قابل علاج مرض کو وضع حمل کی عمر رکھنے والی خواتین کی ویکسی نیشن کے ذریعے ختم کرنا ہے، جو نہ صرف ان ماؤں کو محفوظ بنائےگا بلکہ ان کے آنے والے بچوں کو بھی تحفظ بخشے گا۔

یو ایس فنڈ فار یونی سیف کے صدر اور سی ای او کیرل اسٹرن نے کہا کہ “کیوانینز کا وسیع تر وابستہ نیٹ ورک یونی سیف اور اس کے شراکت داروں کے لیے ضروری فنڈز مہیا کرے گا تاکہ لاکھوں خواتین تک تشنج کی ویکسین پہنچائی جا سکے۔ ہم دنیا بھر میں کئی جانیں بچانے سے وابستہ پر بہت زیادہ فخر محسوس کرتے ہیں۔”

فنڈنگ یونی سیف [http://www.unicef.org] اور اس کے شراکت داروں کو کی مدد کرتی ہے جو 20 سے سے زائد ممالک میں پہلے ای ایم ٹی این کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ کیوانیز کے رضاکاروں کے عالمی نیٹ ورک، اور ساتھ ساتھ یونی سیف کے عملے اور تکنیکی مہارت کے ہمراہ، ایلی منیٹ پروجیکٹ ان افراد کو خدمات مہیا کرے گا جو ان 38 ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں جہاں ایم ٹی این اب بھی عوامی صحت کے لیے خطرہ ہے اور وہاں اس بے رحم اور صدیوں پرانی بیماری کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔

ایلی منیٹ پروجیکٹ عورتوں اور بچوں کو تشنج سے بچاؤ سے کہیں زیادہ کام کرے گا؛ یہ دیگر خدمات کے لیے راستہ تخلیق کرنے میں مدد دے گا، جیسا کہ صاف پانی، غذائیت اور دیگر ویکسینز کی فراہمی تاکہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار افراد تک پہنچ سکیں کیونکہ وہ غریب، دور دراز اور چند معاملات میں دنیا کی نظروں سے اوجھل ہونے کی وجہ سے ان خدمات سے محروم ہیں۔

اس مقصد کے حصول کے لیے کیوانیز مختلف انجمنوں اور اداروں کے منتخب گروہ میں شمولیت اختیار کرے گا، جن میں پی اینڈ جی اور بی ڈی شامل ہیں، جو ایم این ٹی کے خاتمے کی طرف اہم قدم اٹھا چکے ہیں۔ ایلی منیٹ پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.TheEliminateProject.org۔

ایلی منیٹ پروجیکٹ کے بارے میں

کیوانیز انٹرنیشنل کی بچوں کے لیے عالمی مہم ، ایلی منیٹ پروجیکٹ، کا مقصد ہزاروں ننھے منے بچوں اور لاکھوں ماؤں اور ان کے آنے والے بچوں کو بچانا ہے۔ یونی سیف اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے کیوانیز وضع حمل کی عمر رکھنے والی خواتین میں تشنج کی ویکسی نیشن کے ذریعے ایم این ٹی کا خاتمہ کر رہا ہے، جو ہر نو منٹوں میں ایک بچے کو موت کے گھاٹ اتار دینے والا مرض ہے۔ یونی سیف اور اس کے شراکت دار پہلے ہی 20 ممالک میں ایم این ٹی کا خاتمہ کر چکے ہیں، اور کیوانیز کا 110 ملین امریکی ڈالرز فراہم کرنے کا عہد ان 38 ممالک میں اس مرض کے خاتمے میں مدد دے گا جہاں تشنج اب بھی صحت عامہ کے لیے خطرہ ہے۔

ذریعہ: کیوانیز انٹرنیشنل

رابطہ: جو لن گیرنگ، پبلک ریلیشنز مینیجر، کیوانیز انٹرنیشنل، +1-317-508-6337 (موبائل)، jgaring@kiwanis.org، سوسانا مسور، پبلک ریلیشنز مینیجر، یو ایس فنڈ فار یونی سیف، +1-646-428-5010 (موبائل)، smasur@unicefusa.org، یا لاریسا اسکلوٹربیک،کمیونی کیشنز اسپیشلسٹ، یونی سیف، +0041796973348 (موبائل)، lschlotterbeck@unicef.org