انضمام کے ذریعے ایک عالمی کمپلائنس اور رپورٹنگ فرم کی تخلیق

Asianet 45376

لندن، 6 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ٹی ایم ایف گروپ اور ایکوئٹی ٹرسٹ کے انضمام سے کارپوریٹ کمپلائنس اور رپورٹنگ سروسز میں ایک عالمی رہنما ادارہ تخلیق پا گیا ہے۔ یہ دونوں 50 فیصد سے زائد فورچیون 500 اور ایف ٹی ایس ای 250 اداروں کو عالمی اکاؤنٹنگ، کارپوریٹ سیکٹریل اور ایچ آر اور پے رول خدمات فراہم کرنے والے ادارے ہیں۔

انضمام شدہ گروپ ٹی ایم ایف گروپ (http://www.tmf-group.com) کے طور پر جانا جائے گا اور مجموعی طور پر 400 ملین یوروز سے زائد کی آمدنی کا حامل ہوگا۔ 75 ممالک میں 100 سے زائد دفاتر کے ساتھ یہ صارفین اور فریقین کے درمیان مذاکرات کاروں کے لیے دنیا بھر میں کمپلائنس اور رپورٹنگ سروسز کی وسیع رینج پیش کرے گا۔

نیا کاروباری ادارہ 4 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہوگا، قابلیت کے حامل اکاؤنٹنٹس، قانون داروں اور کارپوریٹ سیکرٹریوں، ایچ آر اور دیگر ماہرین پر مشتمل ہوں گے۔ یہ ماہرین مقامی کمپلائنس کی ضروریات اور دیگر انتظامی بوجھ کے حوالے سے محتاط رہنے میں مدد دیں گے، اور ساتھ ساتھ صارفین کو اپنے عالمی ارادوں اور بنیادی استعداد کار پر توجہ مرکوز رکھنے کی اجازت دیں گے۔

سروسز میں شامل ہیں:

– اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ – اکاؤنٹنگ اور قانونی رپورٹنگ کی خدمات کی مکمل رینج، جس میں کسی بھی بڑے معیار (جی اے اے پی، آئی ایف آر ایس) میں رپورٹنگ کی تیاری اور استحکام شامل ہے۔

– قانونی انتظام – دنیا کے کسی بھی علاقے میں مکمل ادارے کا قیام اور انتظامی خدمات اور جاری کارپوریٹ سیکٹیریل سپورٹ، پروسس ایجنٹ، رجسٹرڈ دفتر اور ایجنٹ خدمات۔ ادارہ ضرورت پڑنے پر مقامی ڈائریکٹرز اور حصص یافتگان کا ڈھانچہ بھی فراہم کر سکتا ہے۔

-ایچ آر اور پے رول- عالمی ایچ آر پالیسیوں، معاہدوں اور فائدہ مند اسکیموں کو جامع انداز میں نافذ کرنے اور پے رول ادائیگیاں محفوظ انداز میں کرنے کو یقینی بناتا ہے۔

انضمام پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹی ایم ایف گروپ کے شریک سی ای او ہوگو وان وریدن برک نے کہا کہ “نیا ٹی ایم ایف گروپ کاروباری اداروں کو عالمی سطح پر بڑھنے میں مدد دینے پر توجہ رکھنے کے لحاظ سے بے مثال ہے۔ دنیا بھر میں ہمارے ماہرین صارفین کو ہموار انداز میں سرحدوں کو عبور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

“یہ دونوں کاروباری اداروں کےلیے ایک تاریخی موقع ہے۔ اس صنعت میں ایک عالمی رہنما تخلیق کرنا کئی سالوں سے دونوں اداروں کا مقصد رہا ہے، اور آج ہم نے اس ہدف کو حقیقت کا روپ دے دیا گیا۔ مل کر ہم زیادہ عالمی رسائی اور درست ترین افراد و خدمات کے حامل ہیں۔ “

ایکوئٹی ٹرسٹ کے فریڈرک وائل ٹویل نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “دونوں ادارے مضبوط بنیادوں کے حامل ہیں اور یکساں اقدار کے حامل اور اداروں کو عالمی سطح پر پھیلنے میں مددد دے رہے ہیں۔ یہ گروپ کی مقامی معلومات اور عالمی رسائی کے ساتھ مل کر ٹی ایم ایف کو آج کی مارکیٹ کی ایک طاقتور قوت بناتا ہے۔”

دونوں کاروباری ادارے ایک دوسرے کو بخوبی جانتے ہیں۔ ٹی ایم ایف گروپ کی شریک سی ای او ماریا وان ڈیر سلوس-پلانز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “مہارتوں کے مجموعے مکمل ہیں، ہمارے انداز بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں اور دونوں ادارے یکساں اخلاقیات یعنی سب سے پہلے صارف کے حامل ہیں۔ اپنے دو کاروباروں کا انضمام کرتے ہوئے ہم نے ماہرین کا ایک بین الاقوامی مجموعہ تشکیل دیا ہے، جن کی توجہ دنیا بھر میں صارفین کو حل پیش کرنے پر مرکوز ہے۔ صارفین اب دنیا بھر میں بہترین معلومات اور تجربے کا واحد مقام رابطہ کے ذریعے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے اہداف کے حصول میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔”

ہدایات برائے مدیران :

ٹی ایم ایف گروپ

ٹی ایم ایف گروپ عالمی اکاؤنٹنگ، کارپوریٹ سیکریٹیرل، ایچ آر اور پے رول خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ 67 ممالک میں 87 دفاتر کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے ادارہ اپنے کثیر القومی صارفین کے لیے 21 ہزار انٹیٹیز میں کام کرتا ہے۔ ٹی ایم ایف حالیہ سالوں میں بہت تیزی سے آگے بڑھا ہے جس کی آمدنی 2005ء سے 2010ء کے دوران 156.6 ملین یوروز (یعنی 287 فیصد تک) بڑھی ہے۔

ایکوئٹی ٹرسٹ

انضمام سے قبل ایکوئٹی ٹرسٹ دنیا بھر میں 40 سے زائد دفاتر میں 1200 ملازمین کا حامل تھا، جو 14 ہزار سے زائد انٹیٹیز کو خدمات فراہم کرتا تھا۔ ایکوئٹی ٹرسٹ کے حصول میں شامل ہیں: 2004ء میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے انتظامی آپریشن؛ اے بی این ایمرو بینک (2005ء)؛ لکسمبورگ میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی سکونت پذیری اور کارپوریٹ سیکریٹیریل خدمات؛ اور 2008ء میں ایکوئٹی فنڈ کے فنڈ انتظامی شعبے ایکوئٹی فنڈ سروسز کا کسٹم ہاؤس گلوبل فنڈ سروسز کے ساتھ انضمام۔

مزید معلومات کے لیے رچرڈ ایسکوئتھ، سربراہ گروپ مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز، +44(0)79-777-23645، richard.asquith@tmf-group.com پر رابطہ کریں۔

http://www.tmf-group.com