این ٹی ٹی کام ملائیشیا میں نیا ڈیٹا سینٹر شروع کرے گا

Asianet 45340

ٹوکیو، جاپان اور سائبرجایا، ملائیشیا، 4 جولائی/کیوڈو جے بی این – ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) اور اس کے مکمل ملائیشیائی ماتحت ادارے نے  این ٹی ٹی ایم ایس سی سندریریان برہاد (این ٹی ٹی ایم ایس سی) 4 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی ایم ایس سی جولائی میں نئے سائبرجایا 3 ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کا آغاز کرے گا جس کا مقصد جون 2012ء تک اس درجہ III-تیار تنصیب کے کمرشل آپریشن کا آغاز کرنا ہے۔

سائبرجایا میں واقع سائبرجایا 3 ڈیٹا سینٹر جنوبی ایشیائی صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے این ٹی ٹی کام کے سائبرجایا 1 اور سائبرجایا 2 کے ساتھ کام کرے گا۔ یہ اعلی معیار کی کم خرچ خدمات پیش کرے گا جو این ٹی ٹی کام گروپ کے سخت عالمی معیارات پر مبنی ہیں ، یہ عالمی معیارات ٹیلی کمیونی کیشنز انڈسٹری ایسوسی ایشن (ٹی آئی اے)، دی اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ  انکارپوریٹڈ (ٹی یو آئی) اور امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئرکنڈیشننگ انجینئرز انکارپوریٹڈ (اے ایس ایچ آر اے ای) کے مطابق ہیں۔

این ٹی ٹی ایم ایس سی کے صدر اور سی ای او فومی توشی امائی زومی نے کہا کہ “ملائیشیا کی کلیدی قوتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم صارفین کو ملکیت کی انتہائی کم قیمت پر ایک درجہ –III-تیار ڈیٹا سینٹر پیش کریں گے، کم لاگت، بہترین ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچے، باصلاحیت افراد کے طویل سلسلے اور بنیادی ڈھانچے کے لیے بہترین حکومتی مدد پیش کرتا ہے۔ اس طرح کے استحکام ملائیشیا کو دنیا کے اعلی ترین تین آؤٹ سورسنگ مقامات میں سے ایک کی پوزیشن پر لاتے ہیں۔”

تنصیب تجارتی پیمانے پر بجلی کی فراہمی، ٹھنڈک، بلاوقفہ بجلی کی فراہمی،  بجلی کے جنریٹر اور بجلی کی تقسیم، جمع آگ اور سیلاب سے تحفظ کے لیے جدید نظام کے لیے وافر مقدار میں نظام پیش کرے گا۔ امید ہے کہ یہ ملائیشیا کے عمارات ماحول دوست درجہ بندی کے اشاریے گرین بلڈنگ انڈیکس (جی بی آئی) میں بطور ماحول دوست ڈیٹا سینٹر شامل ہو جائے گا،جو قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیوں، بشمول شمسی توانائی کے پینل، بہتر محدودیت کے لیے دہری دیوار کے ڈھانچوں اور ری سائیکل شدہ بارش کا پانی کا حامل ہوگا۔

لچکدار توسیع کے لیے ایک معیاری طرز تعمیر پر تیار کردہ یہ تنصیب اپنے مکمل آفات سے نمٹنے کے حل کے حصے کے طور پر مناسب بر مقام دفتری جگہ، جو مقامی تنصیبات میں کم کم ہی نظر آتی ہے، فراہم کرے گی۔ صارفی نیٹ ورکس اور سرورز کے مکمل انتظام کے لیے کل وقتی ماہرین کی سپورٹ این ٹی ٹی ایم ایس سی کے کثیر اللسانی ٹیم کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

این ٹی ٹی کام 2002ء سے سائبرجایا میں این ٹی ٹی ایم ایس سی کے ذریعے ڈیٹا سینٹر خدمات فراہم کر رہا ہے، جو ایم ایس سی ملائیشیا (سابق ملٹی میڈیا سپر کوریڈور) منصوبے کا مرکز ہے۔ ملائیشیا میں زلزلوں، سونامی اور دیگر قدرتی آفات کے نسبتا کم وقوع کے ساتھ ساتھ بجلی کے کم نرخوں کے باعث یہ اس کو آفات سے بحالی اور آف شور تبدیلی مقام کے لیے ایک مثالی مقام بناتی ہے۔

نئے سائبرجایا 3 ڈیٹا سینٹر کے صارفین اس وقت انتہائی کم اخفا، انتہائی قابل بھروسہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں جب 2012ء میں ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس ملائیشیا، ہانگ کانگ، جاپان، فلپائن اور سنگاپور کو ملانا شروع کرے گی۔ ملائیشیا میں صارفین این ٹی ٹی کام کے گلوبل آئی پی ڈھانچے اور آرک اسٹار گلوبل آئی پی-وی پی این کے ذریعے تیز رفتار، وسیع گنجائش کی انٹرنیٹ رسائی حاصل کریں گے۔ خدمات کو سائبرجایا 3 ڈیٹا سینٹر میں دستیاب کثیر پی او  پی کی سپورٹ حاصل ہوگی، جو صارفین کو رسائی لائنوں اور نیٹ ورک اخراجات کے بارے میں پریشانیوں کے بغیر بنیادی ڈھانچے سے براہ راست منسلک ہونے کی سہولت دے گی۔ ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/aboutus_e/news/data/20110131.html۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

این ٹی ٹی ایم ایس سی سندریریان برہاد کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.my.ntt.com

 

ذریعہ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

این ٹی ٹی ایم ایس سی سندریریان برہاد

 

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز،

کومیکو اوکومورا،

گلوبل بزنس ڈویژن،

ٹیلی فون: +81- 3-6733-8141،

ای میل: dc-press-gl@ntt.com،

 

این ٹی ٹی ایم ایس سی سندریریان برہاد،

ہو یی چونگ،

کارپوریٹ اینڈ کمرشل ریلیشنز ڈویژن،

ٹیلی فون: +60-3-8319-0000،

ای میل: product@arc.net.my