موناکو کی شاہانہ تقریب شادی کا جشن پیرے-ژوئے بیلے ایپوک کے ساتھ منفرد انداز میں

Asianet 45354

موناکو، 3 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گزشتہ اختتام ہفتہ پر پیرے-ژوئے ہاؤس آف شمپین نے عزت مآب شہزادہ البرٹ ثانی از موناکو اور محترمہ شارلین وٹ اسٹاک کی شادی کے باضابطہ شاہانہ جشن میں کے اعلی اعزاز کا لطف اٹھایا جہاں شادی کے باضابطہ عشائیے میں خصوصی پیرے-ژوئے آئیکونک پریسٹیج کیووبیلے ایپوک 2002ء بڑے جاموں میں پیش کی گئی۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/champagneperrierjouet/50525/

پیرے-ژوئے باضابطہ شراب تھی جسے شاہی شادی کے استقبالیہ کے لیے منتخب کیا گیا، جو اوپیرا گارنیئر کے خوبصورت بالا خانے میں منعقد ہوا اور مچلن اسٹارڈ باورچی ایلن دوکیس اور مونٹی کارٹو ایس بی ایم ٹیمز نے رات کے عمدہ کھانے کے ذریعے توقیر بخشی۔ 500 معزو مہمانوں میں یورپین شاہی افراد، سربراہان مملکت اور دیگر نامور شخصیات شامل تھیں، جنہوں نے نمایاں پیرے-ژوئے بیلے ایپوک 2002ء پرانی شراب کا لطف اٹھایا جو عشائیے کے گرد سفید چاکلیٹ سے بنے شادی کے نفیس کیک کے گرد رکھی تھی جسے 1811ء میں اس ادارے کی بنیاد پڑنے سے اب تک صرف ساتویں شراب ساز ماہر ہروے دے شانز نے “پیرے ژوئے کے امتیازی مخصوص انداز کی لطافت و نفاست کا اعلی ترین اظہار” قرار دیا تھا۔

مارٹیل مم پیرے-ژوئے کے چیئرمین لیونل بریٹن نے کہا کہ “پیرے-ژوئے تقریب کی شاہی شادی کے لیے منتخب کیے جانے پر بہت فخر محسوس کرتا ہے، موناکو کے روز بال اور شہزادی گریس کیلی کے سنگ کئی سال گزارنے کے ساتھ ہم شہزادہ البرٹ کی شادی کے موقع پر اپنی اعلی ترین شراب کے ساتھ شرکت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”

ہاؤس آف شمپین پیرے-ژوئے کی بنیاد بھی 1811ء میں پیرے نکولس پیرے اور ادیلے ژوئے کے درمیان شادی کے ساتھ ہی 200 سال قبل پڑی تھی۔ ایک شاہی شادی کے لیے نفیس و رومانوی شراب۔

ذرائع ابلاغ کے لیے مزید معلومات اور تصاویر کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹس روابط پر جائیے:

پیرے-ژوئے پریس روم http://digitalpressroom.perrier-jouet.com (براہ راست پیر دوپہر)

پیرے-ژوئے فیس بک صفحہ www.facebook.com/champagne.PerrierJouet

شاہی شادی کی باضابطہ ویب سائٹ www.mariageprinciermonaco2011.mc

شاہی شادی کا فیس بک صفحہ http://www.facebook.com/lemariagedemonaco

 

ہدایت برائے مدیر:

1811ء میں قائم ہونے والا پیرے-ژوئے شمپین ہاؤس اپنی شرابوں کی امتیازی نفاست کے باعث تسلیم کیا جاتا ہے – جو اس کے بے مثال انگور کے باغوں اور نمایاں ورثے کا نتیجہ ہیں جسے 200 سالہ تاریخ میں صرف سات شراب سازوں نے مرتب کیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.perrier-jouet.com

پیرے-ژوئے ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:

اسٹفنی منگم

پیرے-ژوئے کمیونی کیشنز ڈپارٹمنٹ

Stephanie.mingam@pernod-ricard.com

ٹیلی فون: +33(0)3-26-49-69-77

 

ذریعہ: شمپین پیرے-ژوئے