آئی ٹی سی3 جج نے فیصلہ دے دیا کہ ایپل نے ایس3 گرافکس کے دو پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی ہے

Asianet 45351

فریمونٹ، کیلیفورنیا، 2جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایک امریکی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن (آئی ٹی سی) جج نے آج فیصلہ دیا کہ ایپل انکارپوریٹڈ نے ایس 3 گرافکس کمپنی لمیٹڈ کے دو پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایس 3 گرافکس کے سی ای او ڈاکٹر کین وینگ نے کہا کہ “ایس 3 گرافکس آئی ٹی سی تحقیق کے اس حصے کو جیتنے پر بہت خوش ہے۔”

جج ای جیمز گلڈی نے پایا کہ ایپل نے یو ایس پیٹنٹ نمبر 6,658,146 کی خلاف ورزی کی ہے جو سسٹمز اور تصاویر کو مختصر کرنے کے طریقوں اور یو ایس پیٹنٹ نمبر 6,683,978 جو تصویری ڈیٹا کے فارمیٹس کے حوالے سے ہے، یہ دونوں پیٹنٹس ایس 3 گرافکس کے حوالے سے ہیں۔ صنعت میں یہ ٹیکنالوجی ایس3 ٹیکسچر کمپریشن (S3TC) کے طور پر جانی جاتی ہے۔

ڈاکٹر وینگ نے کہا کہ “ایس3 گرافکس گرافکس پروسیسر چپس اور ٹیکنالوجی ڈیزائن کرنے کی طویل تاریخ رکھتا ہے، ایس 3 ٹیکسچر کمپریشن دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد کمپیوٹرز، گیم کونسولز اور موبائل ڈیوائسز میں استعمال کی جا چکی ہے۔ ایس 3 ٹیکسچر کمپریشن جدید 3-ڈی وڈیو گرافکس کے لیے بہترین ہے۔”

ایس 3 ٹیکسچر کمپریشن وسیع پیمانے پر اجازت یافتہ و استعمال شدہ ہے۔ 1998ء سے مائیکروسافٹ ڈائریکٹ ایکس مصنوعات اور اب ونڈوز7 میں ایس3 گرافکس ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے۔ سونی، ننٹینڈو اور دیگر بھی لائسنس کے حامل ہیں اور انہوں نے اپنے وڈیو گیم کونسولز اور دیگر مصنوعات میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

ایس3 گرافکس نے مئی 2010ء میں آئی ٹی سی شکایت درج کرائی تھی، اور آٹھ-روزہ سماعت مارچ 2011ء میں منعقد ہوئی۔ جج گلڈی کا فیصلہ یکم نومبر 2011ء کو آئی ٹی سی کا حتمی فیصلہ بن جائے گا، الا یہ کہ آئی ٹی سی کمشنرز کی کثرت رائے سے اسے تبدیل نہ کر دیا جائے۔

مقدمہ مقرر برقی آلات بمع امیج پروسیسنگ سسٹمز، اس کے متعلق اجزاء، اور متعلقہ سافٹ ویئر، آئی ٹی سی آئی این وی نمبر 337-TA-724 ہے۔ جج کا خفیہ فیصلہ تفصیلی تجزیے اور فیصلوں پر مشتمل ہے جو اگلے ہفتے کے اوائل میں استعمال کے لیے اٹارنیز کو موصول ہو جانا چاہیے۔

ایس 3 گرافکس کے بارے میں

ایس3 گرافکس کمپنی لمیٹڈ ایس 3گرافکس انکارپوریٹڈ کا مالک ادارہ ہے جو فریمونٹ، کیلیفورنیا میں واقع ہے اور دیگر ماتحت ادارے شنگھائ، چین اور تائی پے، تائیوان میں واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے جوسلن فیرنبا سے jfarenbaugh@waggeneredstrom.com پر رابطہ کریں یا http://www.s3graphics.com ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: ایس3 گرافکس کمپنی لمیٹڈ