عظیم الشان بلند بحری جہاز رواں سال آئرلینڈ کے جشن میں شریک ہونے کے لیے سفر کریں گے

Asianet 45230

واٹرفورڈ، آئرلینڈ، 2 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشانیٹ/

– 50 بحری جہاز، 12 ممالک، 5 لاکھ میلے کے شرکاء

آئرش 2011ء کی سب سے بڑی تقریب کے لیے رواں ہفتے واٹرفورڈ سٹی کے گھاٹ پر 12 ممالک کے 50 عظیم الشان بلند بحری جہازوں، 1400 جہازی تربیتی اہلکاروں اور متوقع طور پر 5 لاکھ بحری، موسیقی اور میلے کے شائقین کا خیرمقدم کریں گے۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/tourismireland/50520/

بلند جہازوں کی ریس، جو پہلی مرتبہ 2005ء میں وائی کنگ شہر میں آئی تھی، 30 جون سے 3 جولائی تک اس سال ایک مرتبہ پھر شہر میں واپس آئی ہے جس میں بہترین آئرش و بین الاقوامی کی کارکردگی، اسٹریٹ تھیٹر، آتش بازی، موسیقی اور کھانوں کا عالمی معیار کا میلے کا پروگرام منعقد ہوگا۔

اہل خانہ کے لیے اس میلے میں مفت کی بہت ساری تقریبات کا انتخاب ہوگا جس میں بلند جہازوں کا سفر، تقریبات موسیقی، عام تفریح، تعلیمی تقاریب، آتش بازی اور عالمی معیار کا تفریحی میلہ شامل ہوں گے۔

سابق روکسی میوزک کے اہم فرد برائن فیری (30 جون)، واٹر بوائز (یکم جولائی) اور شیرون شینون شو بمع مہمان (2 جولائی) تین بیرونی محافل موسیقی کی اہم تقاریب ہوں گی۔

ایک عمدہ غذائی علاقہ مہمانوں کو واٹرفورڈ کا حقیقی ذائقہ دے گا اور دلچسپ دستکاریوں کا علاقہ بہترین آئرش دستکاریوں کو پیش کرے گا۔

تقریب میں یکم جولائی کی دوپہر عملے کی پریڈ شامل ہے جو بلند بحری جہازوں کے عملے کے اراکین کو پیش کرے گی جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے یہ افراد سڑکوں پر گاتے اور ناچتے ہوئے گزریں گے۔

واٹرفورڈ سے اپنی روانگی (3 جولائی) پر بلند بحری جہاز سمندر میں ایک پریڈ کریں گے، جو دنیا کے سمندروں کے شاندار نظاروں میں سے ایک ہوگی، جس کے بعد وہ ڈنمور ایسٹ اور ہک ہیڈ کے درمیان بندرگاہ کے کنارے سے ہوتے ہوئے بلند جہازوں کی ریس کے پہلے مرحلے کے لیے اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل کا رخ کریں گے۔

جنوب مشرقی آئرلینڈ میں دارالحکومت ڈبلن سے 98 میل کے فاصلے پر واقع واٹرفورڈ بحری روایات کا حامل آئرلینڈ کا قدیم ترین شہر ہے جس کی کڑیاں 11 صدیاں قبل 914ء سے جا ملتی ہیں جب وائی کنگ کے جنگی بحری جہازوں کے ایک بیڑے نے  دریائے سویر میں سفر کیا تھا۔

اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ واٹرفورڈ کرسل کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھنے والا یہ شہر 1100 سال قبل قائم کیا گیا تھا۔

واٹرفورڈ میں ٹال شپس ریسز 2011ء کے بارے میں مزید معلومات http://www.waterfordtallshipsrace.ie، http://www.facebook.com/enjoywaterford اور http://www.discoverirelandmedia.com پر دستیاب ہیں۔

 

ذریعہ: ٹورازم آئرلینڈ

 

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

جسٹن راین،

ٹور ازم آئرلینڈ،

+353-87-6280472،

ایما گورمین،

ٹور ازم آئرلینڈ،

+353-1-476-3424