ریب ٹیل پاکستان کے لیے مفت کالز کے 2 ملین منٹ دیتا ہے

Asianet 45344

اسٹاک ہوم،  2 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پاکستان کے لیے بے مثل مفت کالز کی پیشکش موجودہ اور ساتھ ساتھ نئے ریب ٹیل صارفین کے لیے دستیاب ہے

اسکائپ [http://www.skype.com/intl/en-gb/welcomeback] کے بعد (آمدنی کے لحاظ سے) دنیا کے سب سے بڑے موبائل وی او آئی پی ادارے ریب ٹی [http://www.rebtel.com]نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مفت کالز کے 2 ملین منٹ  فراہم کر رہا ہے [http://www.rebtel.com/en/Cheap-Calls/Pakistan]۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110701/SF29431LOGO)

ادارے کے خیرخواہ صارفین کے ساتھ شکر گزاری کے اظہار کے طور پر اور ممکنہ نئے صارفین کے لیے داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے ادارہ پاکستان کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کالز پر 2 ملین منٹس مفت دے رہا ہے۔

ریب ٹیل کے سی ای او اینڈریاس برن اسٹروم تبصرہ کرتے ہیں کہ “پاکستان ہمارے لیے ایک اہم کالنگ مقام ہے۔ ہم آغاز کو سستا کرنا چاہتے ہیں اور مزید لوگوں کو فائدہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح بین الاقوامی کالز کریں جیسا کہ وہ سمجھتے ہیں؛ مفت، سادہ اور ایمانداری سے۔ پاکستان اس سلسلے میں پہلا ملک ہے، لیکن ہم مستقبل میں بغیر کسی مسئلے کے ایسی ہی پیشکشیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنی پیشکش پر یقین ہے کہ ماننا ہے کہ صارف پہلی بار استعمال کرنے والے ریب ٹیل صارفین ہمارے مستقل اعلی معیار اور قابل اعتماد کم نرخوں سے منسلک رہیں گے۔”

تمام ریب ٹیل صارفین، موجودہ اور ساتھ ساتھ مستقبل کے بھی، اس مہم میں شرکت کے اہل ہیں۔ صارفین کو ان مفت منٹوں کو استعمال کرنے کے لیے کسی واؤچر کوڈ یا کریڈٹ ڈپازٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاکستان کے لیے تمام ریب ٹیل کالز مفت ہوں گی اس وقت تک جب تک مختص کردہ 2 ملین منٹس ختم نہیں ہو جاتے۔ صارفین کو روزانہ ریب ٹیل فیس بک [http://www.facebook.com/rebtel]اور ٹویٹر [http://www.twitter.com/rebtel] صفحات کے ذریعے بتایا جائے گا کہ کتنے منٹ باقی ہیں۔

ریب ٹیل کے بارے میں

ریب ٹیل دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل وی او آئی پی کمپنی ہے۔ ریب ٹیل کے صارفین دنیا بھر کے ان 53 ممالک سے، جہاں ریب ٹیل دستیاب ہے،  دنیا بھر میں کہیں بھی منٹ کے چند پینی یا مفت [http://www.rebtel.com/en/Rates/Rebtel-countries] کے ذریعے کسی بھی فون سے کال کر سکتے ہیں۔ ریب ٹیل کے استعمال کی کوئی ماہانہ فیس، کنکشن فیس، یا استعمال کے کوئی خفیہ اخراجات نہیں ہیں۔

مزید معلومات، یا ریب ٹیل کا استعمال شروع کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://www.rebtel.com

 

ذریعہ: ریب ٹیل

رابطہ: ایلکس ڈریونیاک

ریب ٹیل

+46 704 06 98 41

alexander.drewniak@rebtel.com