چائنا موبائل ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور رہوڈ اینڈ شوارز ٹی ڈی-ایل ٹی ای ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی پر مشترکہ تحقیق کریں گے

Asianet 45323

میونخ، یکم جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سینو-جرمنی اکنامک اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن فورم کے دوران چائنا موبائل کے آر اینڈ ڈی شعبے چائنا موبائل ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور رہوڈ اینڈ شوارز نے ٹی ڈی-ایل ٹی ای ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی پر تحقیق اور ٹیسٹ سسٹم ڈیولپمنٹ  پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم او یو ٹی ڈی-ایل ٹی ای ٹیکنالوجی  میں مشترکہ تحقیق میں تعاون اور ٹی ڈی-ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر پیش کرنے کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے انسٹریومنٹ ڈیولپمنٹ کو ٹیسٹ کرنے پر روشنی ڈالتا ہے۔

ایف ڈی ڈی ایل ٹی ای کے ساتھ کنورجڈ ڈیولپمنٹ کے حامل ایل ٹی ای معیار کا ٹی ڈی ڈی ورژن ٹی ڈی-ایل ٹی ای تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ گلوبل موبائل سپلائرز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹی ڈی-ایل ٹی ای عالمی ایل ٹی ای مارکیٹ میں اہم حصہ حاصل کرے گا۔ ٹی ڈی-ایل ٹی ای ٹیکنالوجی ایشیا بحر الکاہل کے ساتھ ساتھ یورپ اور امریکہ میں بھی اہم سپورٹ حاصل کر چکا ہے جہاں اسے موبائل نظام میں 70 سے زائد اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ٹی ڈی-ایل ٹی ای ٹیکنالوجی اور ٹرمینل ٹیسٹنگ میں معروف آپریٹر چائنا موبائل ٹی ڈی-ایل ٹی ای سسٹمز ڈیولپمنٹ کے فروغ میں عظیم اور اہم قدم اٹھا چکا ہے۔ ٹرمینل ٹیسٹنگ کے شعبے میں چائنا موبائل گلوبل سرٹیفکیشن فورم (جی سی ایف) کے تحت ٹیسٹنگ ہم آہنگی، پروٹوکول، آر ایف اور آر آر ایم کے احاطے کے لیے پروجیکٹ گروپ ٹی ڈی-ایل ٹی ای ورک آئٹمز (ڈبلیو آئی) کی قیادت کر رہا ہے۔ اینڈ-ٹو-اینڈ ٹیسٹنگ حل اور اختتامی صارف کے تجربات کی شبیہ سازی کا نظام مرتب کرنے کے لیے چائنا موبائل دیگر آپریٹرز اور ٹیسٹ سسٹم وینڈرز کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ نیٹ ورک سمولیٹر آزاد آپریٹنگ ٹیم (آئی او ٹی) سسٹمز تیار کیے جائیں۔

رہوڈ اینڈ شوارز موبائل نیٹ ورک فراہم کنندگان، ٹیسٹ ہاؤسز، چپ سیٹ اور صارفی آلات تیار کرنے والے اداروں کو کئی سالوں سے تجربات کے حل فراہم کر رہا ہے۔ رہوڈ اینڈ شوارز ٹی ڈی-ایل ٹی ای میں آر ایف ہم آہنگی کے تجربات، آر آر ایم تجربات، پی کیو اے، سگنلنگ ہم آہنگی کے تجربات، پروٹوکول اور کال بکس حل پیش کرتا ہے۔

چائنا موبائل ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور رہوڈ اینڈ شوارز کی مشترکہ تحقیقی کوشش ایک اینڈ-ٹو-اینڈ ٹی ڈی –ایل ٹی ای ٹیسٹنگ ماحول تشکیل دینے کو یقینی بنائے گی۔، جس کا نتیجہ تیز رفتار نیٹ ورکس اور اعلی معیار کے ٹرمینلز کی صورت میں نکلے گا۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ رہوڈ اینڈ شوارز:

مونیکا روتھ، فون: +49-89-4129-12232، ای میل: press@rohde-schwarz.com

ذریعہ: رہوڈ اینڈ شوارز