آزاد تجزیاتی ادارے نے تحفظ پذیر تصدیقی خدمات میں دیلوئے کو عالمی مارکیٹ کا رہنما قرار دے دیا

Asianet 45305

نیویارک، 30 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آزاد تجزیاتی ادارے ویرڈانٹکس کی جانب سے کیے گئے عالمی تحفظ پذیری تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والوں کے نئے عمیق تقابلی جائزے میں دیلوئے کو مارکیٹ کا رہنما قرار دیا گیا۔

ویرڈانٹکس نے مارکٹ رہنماؤں کی یہ معین خصوصیات گنوائی ہیں، جن میں شامل ہیں:

– وسیع اور کامیاب خدمات پیشکش

– معیارات کو ترتیب دینے میں جامع شمولیت

– مستحکم عالمی موجودگی

– واضح مارکیٹ نظریہ اور تحفظ پذیر حکمت عملیاں

– نسبتا پختہ داخلی تحفظ پذیر منصوبے

– صارفین میں مستحکم برانڈ شعور

ویرڈانٹکس گرین کواڈرینٹ: سسٹین ایبلٹی ایشورنس (گلوبل) جون 2011ء نامی یہ تحقیق اپنی طرز کا پہلا تقابلی تجزیہ ہے جو عالمی سطح پر کیا گیا۔ ویرڈانٹکسنے 48 تجزیہ معیارات کی بنیاد پر تحفظ پذیری تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے 13 فراہم کنندگان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا، جن میں توانائی اور ماحولیاتی تجربہ، معیارات کی معلومات اور صارفی فتوحات شامل تھیں۔

ویرڈانٹکس کے ڈائریکٹر ڈیوڈ میٹ کاف نے کہا کہ “مالیاتی درجے کی تحفظ پذیر معلومات کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ساتھ، دیلوئے تحفظ پذیر تصدیقی خدمات فراہم کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے، دیلوئے کی تصدیقی خدمات برائے تحفظ پذیر خطرات انتظام اور اخلاقی رسدی زنجیر تمام دیگر فراہم کنندگان سے اعلی ہے۔ انٹرنیشنل انٹیگریٹڈ رپورٹنگ کمیٹی اور گلوبل رپورٹنگ انیشی ایٹو کے ساتھ کام میں تحفظ پذیر حساب گری اور رپورٹنگ کے معیارات پر ارتقاء میں ان کا حصہ درجے میں سب سے بہتر تحفظ پذیر حکمت عملی کا جز ہیں۔

دیلوئے توشے توماتسو کے عالمی رہنما برائے سسٹین ایبلٹی اینڈ کلائمٹ چینج نک مین نے کہا کہ “ویرڈانٹکس کی جانب سے یہ رہنما تجزیہ اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ دیلوئے رپورٹنگ اور رپورٹنگ ایشورنس کے سلسلے میں ابھرتے ہوئے مسائل پر صارفین کی مدد کی صلاحیت رکھنے والا مارکیٹ میں رہنما ادارہ ہے۔ تحفظ پذیر تصدیق میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ادارے اپنی ماحول دوستی کی رپورٹوں کی صداقت کو بہتر بنانا چاہ رہے ہیں۔ بالکل اسی طرح ایک اور یکساں ابھرتا ہوا رحجان مکمل رپورٹنگ کی طرف ہے جو اس طرح کے تصدیقی فیصلوں میں سی ایف او کی شمولیت کو بڑھاتی ہے۔”

ویرڈانٹکس کی رپورٹ بی ایس آئی، بیورو ویریتاس، دیلوئے، ڈی این وی، ای آر ایم، ارنسٹ اینڈ ینگ، کے پی ایم جی، ایل آر کیو اے، پی ڈبلیو سی، ایس جی ایس، ٹی یو وی ایس یو ڈ، ی ایل-ڈی کیو ایس اور یو آر ایس کا تقابل کرتی ہے۔ معیار اور اہمیت کا اندازہ 15 بین الاقوامی خریداروں کے پینل کے ساتھ انٹرویو سے لگایا گیا جو مشترکہ طور پر 362 ارب ڈالر کی آمدنی رکھتے ہیں، جنہوں نے 48 نکاتی سوالنامے کے جواب دیے اور اس میں شریک اداروں کے عملی رہنماؤں کے ساتھ انٹرویو بھی شامل تھے۔ ویرڈانٹکس کے صارفین کے لیے رپورٹ http://www.verdantix.com پر دستیاب ہے۔

* جیسا کہ اس خبری اعلامیہ میں استعمال کیا گیا، “دیلوئے” کا مطلب دیلوئے توشے توماتسو لمیٹڈ رکن ادارے ہے۔

دیلوئے کے بارے میں

دیلوئے برطانیہ کے نجی ادارے دیلوئے توشے توماتسو لمیٹڈ سے متعلقہ اداروں میں کسی ایک یا اس سے زائد اداروں  اور ان کے رکن اداروں کے نیٹ ورک کا حوالہ ہے، جن میں سے ہر قانونی طور پر علیحدہ اور آزاد ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دیلوئے توشے توماتسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے www.deloitte.com/about ملاحظہ کیجیے۔

دیلوئے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی صارفین کو آڈٹ، محصول، مشاورت اور مالیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں رکن اداروں کے ایک عالمی طور پر منسلک نیٹ ورک کے ساتھ دیلوئے عالمی معیار کی صلاحیتوں اور عمیق مقامی تجربہ رکھتا ہے جو صارفین کو کامیابی میں مدد دیتا ہے چاہے وہ کہیں بھی کام کر رہے ہوں۔ دیلوئے کے تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ماہرین معیار فضیلت بننے سے عہد سے وابستہ ہیں۔

ذریعہ: دیلوئے توشے توماتسو لمیٹڈ

رابطہ: صنوبر بلگوار گروہے

دیلوئے توشے توماتسو لمیٹڈ

+1-212-492-3942

sgrohe@deloitte.com