روزالنڈ کوپیسارو نے اوئیکوکریڈٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام شروع کر دیا

Asianet 45291

ایمرسفورٹ، نیدرلینڈز، 30 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

روزالنڈ کوپیسارو اوئیکوکریڈٹ کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال رہی ہیں، جو کل سے ٹور جی گل کی جگہ ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھالیں گی۔

محترمہ کوپیسارو تجربے کا بے مثال مرکب لا رہی ہیں؛ 15 سال بطور بلو چپ انوسٹمنٹ بینکار، جس کے بعد نئے مائیکروفنانس انسٹیٹیوشنز کی تعمیر کا 13 سالہ تجربہ اور سوشل انٹرپرائزز کی سربراہی کے مزید تین سال۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110630/465200)

محترمہ کوپیسارو نے 1994ء میں پولینڈ میں پہلا مائیکروفنانس انسٹیٹیوشن فنڈز مائیکرو قائم کیا۔ ادارے نے 35 ہزار سے زائد صارفین کے لیے خدمات انجام دیں، جو 35 ملین یورو تک کی مالیت کے حامل تھیں اور مالی طور پر 1999ء میں محتمل ہو گیا تھا۔ اگلے سال انہوں نے برطانیہ میں قائم مائیکرولون پروگرام اسٹریٹ یو کے کے ساتھ نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے کام کیا، جو اب قومی اور خود مالیاتی ہے۔

بعد ازاں، محترمہ کوپیسارو بین الاقوامی مائیکروفنانس آرگنائزیشن ACCION میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر پر رہیں، اور پھر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ انٹرپرائزز یو کے (IDE) میں چیف ایگزیکٹو رہی، جو کسانوں کو معاشی طور پر طاقتور بنانے کے لیے کام کرنے والا ایک ترقیاتی ادارہ ہے۔

برطانوی شہری محترمہ کوپیسارو ایک سماجی منتظم ہیں جن کا حالیہ ترین منصوبہ کانسٹلیشن کمیونٹیز ہے جو کچی آبادیوں کے باسیوں کو مائیکروفنانس کی حامل ہاؤسنگ پروڈکٹس کا پیکیج اور سپورٹ سروسز مہیا کر کے اپنا گھر حاصل کرنے کی سہولت دینا ہے ۔

محترمہ کوپیسارو کہتی ہیں کہ “کامیابی سماجی ترقی کثیر طریقوں میں بسی ہے، مائیکروفنانس، تعاون اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کے لیے مدد کا اتحاد ایک کامیاب محتمل ترقیاتی شعبے کو چلائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ “میرے خیال میں مائیکروفنانس سے وابستہ بہت زیادہ ہیں۔ ایک غربت کے خاتمے کے لیے اکسیر اعظم نہیں ہے لیکن یہ غریب افراد کو غربت کے چنگل سے نکالنے کے لیے بہت اہم اور موثر ذریعہ ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کیا کر سکتا ہے اور کیا نہیں، تاکہ رخنوں کو بھرا جا سکے۔ پیش نامے کا ایک بڑا خیال مارکیٹوں تک رسائی میں کمی ہے۔ ان صارفین کی جو زیادہ ٹوکریاں بنانے کے لیے پیسے لیتے ہیں مدد نہیں ہوگی اگر کوئی اضافی ٹوکریاں خریدنے والا نہ ہو۔ اس لیے شعبوں کے تنوع کی مدد کرنا ضروری ہے۔”

اس وقت اوئیکوکریڈٹ کا پورٹ فولیو مائیکروفنانس انسٹیٹیوشنز، کوآپریٹوز اور چھوٹے سے درمیانے درجے کے اداروں کے درمیان منقسم ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے کبھی بھی ایسے ادارے کے بارے میں سوچا نہیں تھا جو اوئیکوکریڈٹ جیسے مشن سے وابستگی کی گہرائی رکھتا ہو۔ یہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش اور پوری دل جمعی کے ساتھ اپنے آخری ہدف کے تعاقب کے بارے میں ہے۔ اور یہ ہدف یکساں مواقع اور تمام انسانوں کے لیے عظمت کو تخلیق کرنا ہے۔”

محترمہ کوپیسارو کی صلاحیتوں اور وابستگی اوئیکوکریڈٹ کے سماجی مشن کو جاری رکھنے اور عوام میں سرمایہ کاری کرنے کے انوکھے طریقے کو جاری رکھنے کو یقینی بنائے گی۔

اوئیکوکریڈٹ

اوئیکوکریڈٹ ایک سماجی سرمایہ کار اور عالمی تعاون کنندہ ہے جو غریب افراد کو قرض کی طاقت دے کر عالمی انصاف کو فروغ دے رہا ہے۔ 1975ء سے اب تک اوئیکوکریڈٹ مائیکروفنانس اداروں، تعاون کنندگان، شفاف تجارت اور دیگر کاروباروں کو قرضہ جات اور سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ فراہم کر چکا ہے۔ آج اوئیکوکریڈٹ 70 سے زائد ممالک میں 863 منصوبہ جاتی شراکت داروں کا حامل ہے۔ مزید معلومات کے لیےملاحظہ کیجیے http://www.oikocredit.org۔

ذریعہ: اوئیکوکریڈٹ