بینارویا، میک کرنین اینڈ او کیف نے ڈیٹا سینٹر اتحاد تشکیل دے دیا

AsiaNet 45289

سیاٹل، 29 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بینارویا، رئیل پراپرٹی انوسٹرز اور او کیف کمپنیوں نے ڈیٹا سینٹر حاصل کرنے، بنانے اور چلانے کے لیے قوتیں مجتمع کر لی ہیں۔ تینوں ادارے گزشتہ 25 سالوں میں مختلف تجارتی منصوبوں پر شراکت داریاں کر چکے ہیں۔ ان منصوبوں میں ڈیٹا سینٹرز، ہائی ٹیک بزنس پارکس، دفتری عمارات، صنعتی پارکس اور شاپنگ سینٹرز کا حصول اور انہیں بنانا شامل ہے۔

بینارویا کمپنی کے پرنسپل لیری بینارویا نے کہا کہ “ڈیٹا سینٹرز پر ہمارا بڑھتا ہوا ارتکاز دراصل ڈیٹا سینٹر مقامات کی بڑھتی ہوئی طلب کی بنیاد پر ہے۔ ہم نے حال ہی میں پویالپ، واشنگٹن میں جدید ایل ای ای ڈی گولڈ سرٹیفائیڈ ساؤتھ ہل ڈیٹا سینٹر کی تعمیر مکمل کی ہے۔ کئی ڈیٹا سینٹر صارفین کے ساتھ ملاقات اور مارکیٹ کی حرکیات کی قدر پیمائی کے بعد ہم قائل ہو گئے کہ بہت زیادہ ضرورت اور طلب موجود ہے۔”

رئیل پراپرٹی انوسٹرز کے سی ای او مائیک میک کرنین نے کہا کہ “امریکی مارکیٹ روایتی اعلی معیار کی پیداواری تنصیبات سے بھری ہوئی ہے جو میلان خیز از سر نو استعمال کے لیے ڈیٹا سینٹر کے طور پر مثالی ہیں۔ کئی ادارے موجودہ ڈیٹا سینٹرز کے بھی حامل ہیں لیکن اپنی ضروریات سے مطمئن نہیں۔ بوئس میں ایچ پی ڈیٹا سینٹر کا ہمارا حالیہ حصول ایک اچھی مثال ہے۔”

او کیف کمپنیز کے پرنسپل ٹام ٹی او کیف نے کہا کہ “یہ محض صارفی کلاؤڈ کمپیوٹنگ نہیں ہے، سوشل میڈیا، کاروبار و مالیات، طب، قانون اور شہری ضروریات کے لیے محفوظ ڈیٹا سینٹر مقامات کی غیر عممولی اور انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضرورت و طلب ہے۔ کمپیوٹر ضرور حجم میں کم ہو گئے ہیں لیکن تصاویر اور ملٹی میڈیا فائلیں حجم میں مستقل بڑھ رہی ہیں۔ ساتھ ساتھ زیادہ موثر”ماحول دوست” ڈیٹا سینٹر تنصیبات کئی صارفین کی انتہائی ضرورت ہیں جب وہ اپنی مستقبل کی ڈیٹا سینٹر ضروریات کا جائزہ لیتے ہیں۔ “

بینارویا کمپنی کے بارے میں

1956ء میں قائم ہونے والی بینارویا کمپنی (http://www.benaroya.com) ایک معروف مکمل خدمات فراہم کرنے والی کمرشل رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے جو بحر الکاہل کر شمال مغربی علاقے میں بہترین مقامات پر واقع اعلی ترین ڈیٹا سینٹر، دفاتر، ہائی ٹیک، ریٹیل اور صنعتی ملکیتوں کے حصول، تعمیر اور انہیں چلانے کا کام کرتی ہے۔ مزید برآں بینارویا کمپنی خطے بھر میں ہائی ٹیک کمپنیوں میں متحرک انداز میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

رئیل پراپرٹی انوسٹر ایل ایل سی کے بارے میں

رئیل پراپرٹی انوسٹرز ایل ایل سی کی بنیاد 1986ء میں مائیک میک کرنین نے سیاٹل میں رکھی تاکہ بحر الکاہل کے ساتھ واقع شمال مغربی علاقوں میں کمرشل ملکیتوں کو حاصل، ٹھیکے پر اور بحال کیا جا سکے۔ بینارویا کمپنی کے ساتھ حال ہی میں مکمل کیے گئے ہائی ٹیک منصوبوں میں بوئس میں جبیل سرکٹ بلڈنگ کا حصول اسے دفتر میں دفتر کرنا اور فروخت کرنا، ہلزبورو اوریگون میں کوماتسو کی سابق سلیکون چپ تیار کرنے والی  تنصیب کا حصول اور فروخت، سیاٹل کے علاقے کے ساؤتھ ہل ڈیٹا سینٹر اور بوائس ڈیٹا سینٹر کا حصول اور تبدیلی شامل ہیں۔ اپنے قیام سے لے کر آج تک رئیل پراپرٹی انوسٹرز 500 ملین ڈالرز سے زائد کا لین دین کر چکا ہے جو ڈیٹا سینٹر، ہائی ٹیک، دفتر، ریٹیل اور صنعتی منصوبوں سے متعلق ہیں۔

او کیف کمپنیز کے بارے میں

سیاٹل میں قائم او کیف کمپنیز کی بنیاد 1986ء میں ٹام ٹی او کیف نے او کیف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے طور پر رکھی۔ او کیف کمپنیز ڈیٹا سینٹر، دفاتری، صنعتی، خوردہ اور کثیر الخاندانی منصوبوں کی تعمیر، حصول، مارکیٹ اور انتظام کرنے کا کام کرتا ہے۔ او کیف کمپنیز اب تک چار ملین مربع فٹ سے زائد کے کمرشل رئیل اسٹیٹ منصوبوں کو تعمیر یا حاصل کر چکی ہے۔

ذریعہ: بینارویا کمپنی

رابطہ: لیزا گوڈمین،

+1-206-619-5343،

lisag@benaroya.com