صارفی کاروباروں کے لیے ایشیاء کی اہمیت کی عکاسی، اسپنسر اسٹورٹ نے سینئر انتظامی ٹیم کے رکن کو ہانگ کانگ منتقل کر دیا

Asianet 45260

ہانگ کانگ، 29 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایگزیکٹو تلاش کے معروف عالمی مشاورتی ادارے اسپنسر اسٹورٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ برازیل، بھارت اور چین کی اسٹریٹحک ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ادارے کے کاروباروں کے ساتھ ساتھ عالمی صنعت اور فعلی مشقوں کی نگرانی کرنے والے سائمن فینٹن کو ہانگ کانگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے برطانیہ میں تعینات تھے۔

یہ منتقلی نہ صرف ایشیا کثیر القومی اداروں کی وسیع رینج کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ خطے کے مقامی اداروں کو باصلاحیت افراد کی بڑھتی ہوئی طلب کے حوالے سے درپیش مسائل بھی ہیں۔ اپنی وسیع تر انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ فینٹن ادارے کے عظیم تر چین کے کاروبار کو چیئرمین کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سنبھالے گے، جہاں سے وہ کام کی براہ راست قیادت کریں گے۔

جناب فینٹن نے کہا کہ “ہانگ کانگ سے میں خطے میں اپنے صارفین کے ساتھ زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہوں گا اور چین میں ہمارے کاروبار کی ترقی کے لیے زیادہ براہ راست کردار ادا کر پاؤں گا۔ہم اس وقت بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں طویل عرصے سے قائم دفاتر اور تقریبا تمام اہم صنعتوں کے لیے ضروری قیادت کا گہرا تجربہ رکھنے والے مشیران کی بڑھتی ہوئی ٹیم کے حامل ہیں۔”

فینٹن اس امر کو یقینی بنانے پر بھی اپنی نگاہیں مرکوز کیے رہیں گے کہ اسپنسر اسٹورٹ کے صنعتی پورٹ فولیو میں دستیاب گہری صلاحیتوں اور معلومات فعلی خصوصی مشقیں چین، بھارت اور برازیل جیسی اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موجود صارفین کے لیے مکمل طور پر قابل رسائی رہیں۔

2010ء میں اسپنسر اسٹورٹ کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر، اسٹریٹجک مارکیٹس اینڈ پریکٹسز کا عہدہ سنبھالنے سے قبل فینٹن یورپ، مشرق وسطی، افریقہ اور بھارت میں اسپنسر اسٹورٹ کے کاروبار کی قیادت کرتے تھے۔ گزشتہ عہدے میں وہ برطانوی کاروبار کی قیادت کر رہے تھے۔ وہ اسپنسر اسٹورٹ کی انتظامیہ اور ادارے کی مالیاتی سروس پریکٹسز کے رکن بھی ہیں، جہاں ان کی زیادہ تر توجہ ایسٹ مینجمنٹ اور ویلتھ مینجمنٹ کے شعبوں میں اعلی سطح کی تقرریوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں پریکٹسز پر بھی مرکوز رہتی ہے۔ جناب فینٹن ادارے کی بورڈ سروس پریکٹسز کے بھی رکن ہیں۔

اسپنسر اسٹورٹ نے 1977ء میں ہانگ کانگ میں اپنا دفتر کھولا تھا جس کے بعد 1994ء میں شنگھائی اور 1995ء میں بیجنگ کے دفاتر قائم کیے گئے۔ عظیم تر چین میں اسپنسر اسٹورٹ کی ٹیم اب 50 سے زائد اراکین پر مشتمل ہے، جن میں 14 سینئر مشیران بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ کے دفاتر میں ہیں۔

اسپنسر اسٹورٹ کے بارے میں

اسپنسر اسٹورٹ ایگزیکٹو تلاش میں دنیا کا معروف ترین ادارہ ہے۔ 1956ء سے نجی ملکیت میں موجود اسپنسر اسٹورٹ صنعتوں، کارگزاریوں اور صلاحیتوں پر اپنی وسیع تر معلومات کو منتخب صارفین – جن میں بڑے کثیر القومی اداروں سے لے کر ابھرتے ہوئے ادارے اور غیر منافع بخش ادارے تک شامل ہیں — کو پیش کرتا ہے اور ان کی قائدانہ ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ 27 ممالک میں 51 دفاتر اور پریکٹس گروپوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اسپنسر اسٹورٹ کے مشیران سینئر سطح کے ایگزیکٹو کی تلاش، بورڈ کے ڈائریکٹرز کی تقرری، جانشینی کی منصوبہ اور سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ کے گہرے جائزے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ اسپنر اسٹورٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.spencerstuart.com۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

چین میں:

ہائی ینگ (شیری) ڈنگ

اسپنسر اسٹورٹ

ون کارپوریٹ ایونیو

222 ہو بن لو

شنگھائی 200021، چین

فون: +86-21-2326-2858

ای میل: sding@spencerstuart.com

 

دیگر علاقوں کے لیے:

بین ماک ٹائیگر

اسپنسر اسٹورٹ

277 پارک ایونیو

نیو یارک، این وائی 10172، ریاستہائے متحدہ امریکہ

فون: +1-203-326-3781

ای میل: bmachtiger@spencerstuart.com

 

ذریعہ: اسپنسر اسٹورٹ