اسٹیم سیلز – زیبائش کے لیے سرجری میں انقلاب

Asianet 45263

ویانا، 28 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

استنبول میں آئی سی اے ایس کانفرنس میں ماہرین کا ملاپ

خودپیوندی چکنائی سے اسٹیم سیلز کے ساتھ جمالیاتی علاج زیبائش کے لیے جراحی میں انقلاب لا رہا ہے: زیادہ تر خواتین سلیکون لگانے کی بہ نسبت خود پیوندی اسٹیم سیلز کے ذریعے پستانوں کو بڑا کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ دنیا کے ممتاز ماہرین نے حال ہی میں استنبول میں آئی سی اے ایس (انٹرنیشنل سیل اسسٹڈ سرجری) کانفرنس میں ملاقات کی تاکہ چکنائی کے بافتوں سے اسٹیم سیلز کے علاج کے امکانات پر غور کیا جا سکے۔

ویانا کے جمالیاتی تجدیدی اسٹیم سیل علاج کے ماہر ڈاکٹر کارل جارج ہنریخ، جو یورپ کے پہلے معالج ہیں جنہوں نے یہ طریقہ علاج پیش کیا، کہتے ہیں کہ “اسٹیم سیل سے بھرپور خود پیوندی چکنائی ایک محفوظ اور قابل تحمل حیاتیاتی پیوند کاری ہے جو مقامی مصنوعی بے ہوشی طریقے، پستانوں کو بے داغ طریقے سے بڑا کرنے اور جسم کو بہتر شکل و صورت دینے کے لیے مثالی ہے۔” کلینک ڈاکٹر ہنریخ (ر) میں وہ دنیا بھر کی عورتوں کی بڑے پستان حاصل کرنے، جسم کے سڈول روپ اور زیادہ نوجوان چہرے کے لیے اسٹیم سیل سے بھرپور خود پیوندی چکنائی کے ذریعے مدد کرتے ہیں ۔

ایڈیپوس-ڈرائیوڈ اسٹیم سیلز (ADSC) اور دیگر جمالیاتی ایپلی کیشنز پر ہونے والی تازہ ترین دریافتوں پر محققین کی جانب سے پریزنٹیشنز کے علاوہ کانفرنس سے ماہرین کو پیشہ ورانہ تعامل کے لیے وسیع مواقع بھی فراہم کیے۔ اس لیے ڈاکٹر ہنریخ نے ایڈیپوس-ڈرائیوڈ اسٹیم سیلز اور مستقبل کی متوقع ایپلی کیشز کے حوالے سے جاپان کے پروفیسر ڈاکٹر یوشی مورا، پروفیسر ڈاکٹر الوز اور ڈاکٹر برمین کے ساتھ اپنے تجربات پر گفتگو کی۔

تمام معالجین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اسٹیم سیل کی افزودگی خودپیوندی چکنائی کی پیوندکاری کے ساتھ بافتوں کی طویل المیعاد تحفظ پذیری واضح طور پر بہتر ہوتی ہے۔ آہستگی سے مصنوعی طور پر بیہوش کرنے کے طریقے کی بدولت مصنوعی طور پر بیہوش کرنے کے عام طریقے کے تحت خودپیوندی اسٹیم سیلز کے ساتھ جمالیاتی علاج کو زیادہ محفوظ بنانے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اسٹیم سیلز کی مدد سے پستانوں کو بڑا کرنے کے ساتھ ساتھ خودپیوندگی چکنائی سے حاصل کردہ اسٹیم سیلز مستقبل کے حوالے سے جمالیاتی علاجوں کے لیے بنیاد تشکیل دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ڈاکٹر ہنریخ اسٹیم سیلز سے بھرپور خود پیوندی چکنائی کو تحفظ پذیر جسم کو بہتر بنانے (مثال کے طور پر کولہوں کو بڑا کرنے)، بافتوں کی خامیوں کو درست کرنے، پورے جسم کی جلد کو ازسر نو جوان بنانے اور اسٹیم سیل کے ذریعے چہرے کو سنوارنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

مزید معلومات: http://ddrheinrich.com/stem-cell-breast-augmentation

رابطہ:

کلینک ڈاکٹر ہنریخ (ر)

رابطہ: ہرفریڈ ویگنر

ای میل: info@ddrheinrich.com

ویب: http://ddrheinrich.com/

فون: +43(0)1-532-18-01

ذریعہ: کلینک ڈاکٹر ہنریخ (ر)