اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی ٹیکنیکل رپورٹ جاری: آئرن گلین منصوبے میں لیڈ بیلی پروسپیکٹ کے بیس میٹل منرلائزیشن نتائج

Asianet 45236

ٹاؤنزول، آسٹریلیا، 25 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹریٹجک منرلز نے آئرن گلین پرائیوٹ لمیٹڈ کے لیے اپنے ایکسپلوریشن مینیجرز کی جانب سے ٹیکنیکل رپورٹ جاری کر دی http://strategicminerals.co.uk/images/ts.pdf

لیڈ بیلی منرلائزیشن آئرن گلین گرینوڈائیورائٹ اور حالیہ پرکھ میں تصدیق شدہ قدیم پتھروں کی میپنگ، سیمپلنگ اور امکانات کے جائزے کے دوران ملا تھا۔

اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی کے بارے میں

اسٹریٹجک منرلز کوئنزلینڈ میں واقع اور ایک ادارہ جے جو 16 نومبر 2010ء کو برطانیہ میں تشکیل دیا گیا۔ ادارہ مکمل طور پر آئرن گلین پرائیوٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے جو آئرن گلین ٹینیمنٹ کا خطاب رکھتا ہے جو ٹاؤنزول، کوئنزلینڈ سے تقریبا 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ مقام 2100 ہیکٹرز کے رقبے پر مشتمل ہے اور 10 کلومیٹر کے ریل و سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا حامل ہے جو ٹاؤنزول کی گہرے پانی کی بندرگاہ سے منسلک کرتا ہے جو سال بھر چلنے والی بڑے پیمانے پر وزن اٹھانے کی تنصیبات کی حامل ہے۔

مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ http://www.strategicminerals.co.uk ملاحظہ کیجیے۔

تلاش کردہ مقام پر غیر رسمی گفتگو کے لیے دیکھئے: http://twitter.com/#!/StrategicMinrls

مستقبل کے حوالے سے بیانات

تاریخی معلومات کے علاوہ اس اشاعت میں مستقبل کے حوالے سے بیانات ہو سکتے ہیں۔ ایسے بیانات محض پیش گوئی ہیں اور حقیقی خطرات اور غیر ممکنات کے حامل ہیں۔ حقیقی واقعات یا نتائج ادارے کو درپیش خطرات کے باعث مختلف ہو سکتے ہیں۔ ادارے کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ہور ادارہ بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے یا ان پر نظر ثانی کرنےکی بھی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

ذریعہ: اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی

رابطہ:  اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی، +61-755-324-448، یا میتھیو بونتھرون، +44 (0) 7730-402-783