لیویراتے کا ایشیائی فوریکس بروکرز کے لیے جدید نجی لیبل حل پیش کرنے کا اعلان

AsiaNet 45029

لیماسسول، قبرص، 20جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لیویراتے (http://www.leverate.com) سنگاپور، بھارت، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا میں نئے پرائیوٹ لیبل بروکریجز کے اجراء کا فخریہ اعلان کرتا ہے۔ لیویراتے فوریکس بروکرز کے لیے جامع اور مکمل ترین حل پیش کرتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے آزاد بروکریجز کھول اور چلا سکتے ہیں۔ لیویراتے کے پرائیوٹ لیبل حل اس وقت دنیا بھر میں درجنوں معروف بروکرز استعمال کر رہے ہیں، ایشیا میں بھی دستیاب ہیں، جو لیویراتے کے جدید حلوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ 6 دن 24 گھنٹے ماہرانہ صارفی سپورٹ سینٹر سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

لیویراتے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رین اسٹراس نے کہا کہ “ہم بروکرز کے لیے مارکیٹ میں جامع ترین ایم ٹی 4 وائٹ لیبل حل پیش کرنے کے قابل ہو چکے ہیں، لیویراتے کا ٹرن کی پرائیوٹ لیبل پیکیج نئے اور موجودہ دونوں بروکرز کے لیے وقت اور خرچہ بچانے والا حل ہے، جو اپنے موجودہ پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں، اور ہمیں اسے ایشیائی مارکیٹ میں پیش کرنے پر بہت خوشی ہے۔”

لیویراتے کی ٹیکنالوجی کے علاوہ بروکرز ادارے میں شمولیت پر مدد، ادائیگی خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ تعلق، ویب ساغٹ ڈیزائن اور دیگر کئی خدمات میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو لیویراتے کو بروکرز کے لیے مثالی ون-اسٹاپ-شاپ بناتے ہیں۔

لیویراتے کے نجی لیبل بروکرز کو اپنے بروکریجز کو اوپر لے جانے اور بہتر رفتار کے ساتھ کم خرچ پر چلانے کی اجازت دیتے ہیں، اور یہ طاقتور اور کسٹمائز ایبل حل کاروبار کے پورے عرصۂ حیات میں ان کو تقویت بھی بخشتے ہیں۔

بروکرز کا وقت اور پیسہ دونوں بچانا

اعلی نجی لیبل حل بروکرز اور جامع اور مکمل ترین پیکیج فراہم کرتے ہیں جو انہیں ایم ٹی4 بیسڈ تجارتی خدمات کے آغاز کے لیے وسائل کی بڑے پیمانے پر بچت دیتا ہے۔ اس پیکیج میں وہ سب کچھ شامل ہے جو کسی بروکر کو کامیاب فوریکس بروکریج، چار ٹریڈنگ پلیٹ فارمز (ایم ٹی 4، ویب ٹریڈر، موبائل ٹریڈر اور بائنری آپشنز)، براہ راست فیڈز، ہوسٹڈ سرورز، رسک مینجمنٹ اور لیکوئیڈٹی برج اور بروکرز سے وابستہ سی آر ایم سسٹمز کو کھولنے اور چلانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ ہر سروس کے لیے مختلف فروخت کنندگان کے پاس جانے کے بجائے بروکرز یہ تمام ضروریات ایک مقام سے حاصل کر سکتے ہیں اور وہ بھی انتہائی اعلی و معیاری۔

لیویراتے کے بارے میں

لیویراتے ایک معروف بروکر حل فراہم کنندہ ہے جو جو جدید حل اور خدمات کی وسیع رینج کی فراہمی سے وابستہ ہے جو فوریکس بروکرز اور مالیاتی اداروں کو تبدیلی میں اضافے، خطرے کو کم کرنے اور نئی مارکیٹوں تک رسائی میں مدد دیتی ہیں۔

لیویراتے جدید ٹیکنالوجی سے مزین حل پیش کرتا ہے جو مارکیٹ کے کھلاڑیوں کو فوریکس صنعت میں کامیاب اور مسابقتی ترین بروکریج چلانے کے لیے مصنوعات اور خدمات کے اینڈ-ٹو-اینڈ مجموعے فراہم کرتا ہے۔

لیویراتے پرائیوٹ لیبل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہم سے http://www.leverate.com/About-Us/Contact-Us / اسکائپ: leverate.sales یا فون: +44-20-8816-8970 پر رابطہ کیجیے۔

ذریعہ: لیویراتے