ومڈو نے کنیوک اور راکٹ سے 90 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کر لی

AsiaNet 45028

برلن، 15 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–  گزشتہ 100 دنوں میں ومڈو نجی رہائش گاہوں کے لیے دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمیونٹی بن گئی ہے

– دنیا بھر میں 150 سے زائد شہروں میں 10 ہزار سے زائد انوکھی رہائش گاہوں کے ساتھ 400 ملازمین کی ایک ٹیم دنیا بھر میں 15 دفاتر میں کام کر رہی ہے

راکٹ انٹرنیٹ اور کنیوک نے سٹی ڈیل/گروپون اور زیلانڈو جیسے اداروں میں کامیابی کے بعد ومڈو میں 90 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ومڈو ایک نیا سوشل مارکیٹ مقام ہے جو مہم جویانہ اور امتیازی خصوصیات کے حامل عالمی آوارہ گردوں کو بے مثال سفری تجربہ حاصل کرنے کے لیے شاندار مقامات اور دلچسپ میزبان فراہم کرتا ہے۔ ویب سائٹ کسی کو بھی فہرست میں شامل ہونے اور کسی بھی میزانیہ کے نجی مقامات تلاش کرنے اور بک کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ مقامات میں نیو یارک میں کرائے پر سستے کمروں سے لے کر پیرس کے پرتعیش سائبانوں یا سیاٹل میں کشتی کے گھروں تک کی رینج شامل ہے۔ تیزی سے بڑھتا ہوا ادارہ، جس کا زور مقامی شخص کی طرح ہر جگہ سفر کرنے پر ہے، موجودہ مقابل اداروں کے مقابلے میں ایک تازہ متبادل ہے۔

ومڈو کی ویب سائٹ http://www.wimdu.com اس وقت 50 سے زائد ممالک میں 10 ہزار سے زیادہ نجی رہائشوں کی حامل ہے۔ ادارہ اپنی عالمی رسائی اور مسابقت کو پیچھے چھوڑ دینے کے لیے تیزی سے پھیلا ہے – اور سڈنی میں اس کے 300 سے زیادہ مقامات اس کی صرف ایک مثال ہیں۔ کھلا پلیٹ فارم کسی بھی شخص کو اپنا مقام مفت میں شامل کرنے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنے ساتھ قیام کے لیے مدعو کرنے کی سہولت دیتا ہے، چاہے وہ ایک کمرہ ہو، اپارٹمنٹ یا ایک گھر۔ ومڈو بکنگ اور ادائیگی کے عمل کو آن لائن کرنے  کا انتظام کرتا ہے، جو مہمانوں کو اپنے سفری تجربات کو تیار کرنے اور تحفظ کو منظم کرنے کے لیے میزبانوں کے لیے موثر بنانا آسان کرتا ہے۔ اس کے بہت سارے فائدے ہیں؛ میزبان اپنے قصبے میں انوکھا زاویہ نظر فراہم کر کے اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ انفرادی رہائشی مقامات اور قابل قدر داخلی مشورے سیاحوں کو کسی بھی مقام کو ایک مقامی فرد تک طرح دیکھنے کا تجربہ دیتے ہیں – اسی لیے ہمارا نعرہ ہے “سفر کریں ایک مقامی کی طرح”۔

راکٹ انٹرنیٹ اور کنیوک کامیاب انٹرنیٹ کمپنیوں کی بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کے لیے جانی جاتی ہیں، جیسا کہ گروپون/سٹی ڈیل اور زیلانڈو۔ ومڈو کے عالمی سی ای اور شریک بانی ارنی بلیک وین نے کہا کہ “ہم چند معروف ترین یورپی سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔ امریکی آپریشنز کے سربراہ رسل گولڈمین نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ تعاون ہمیں اپنے عالمی نیٹ ورک اور ملک کے لیے مخصوص تجربے کو استعمال کرنے، اور اس طرح اپنے کاروبار کو کامیابی کی جانب تیز تر کرنے کا موقع دیتا ہے۔ “

http://www.wimdu.com کے بارے میں: ومڈو تمام اقسام کی رہائش، دنیا بھر کے سیاحوں اور میزبانوں کو یکجا کرنے کے لیے ایک عالمی مارکیٹ ہے۔ ومڈو گیارہ زبانوں میں شروع کی گئی اور یہ یورپ، ایشیا اور امریکہ میں آپریٹ کی جاتی ہے۔ نجی رہائش گاہوں کو شامل اور ان کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم سفری مشورے اور ورچوئل گائیڈڈ ٹورز سمیت کسی بھی مقام کی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے بانیوں میں مسلسل کاروباری منتظمین ارنے بلیک وین اور رسل گولڈمین شامل ہیں۔

رابطہ: نکولا گوئنتھر | ومڈو جی ایم بی ایچ  | +49(0)176-99-54-68-78 | presse@wimdu.de

ذریعہ: ومڈو جی ایم بی ایچ