ایگل ورژن 11.0 جولائی میں اجراء کے لیے تیار

AsiaNet 45056

نیو یارک اور بوسٹن، 14 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اجراء کی نظریں باقاعدگی کے عمل، لچک داریت اور خطرا ت کے انتظام پر مرکوز ہیں

مالیاتی خدمات کی ٹیکنالوجی کے معروف فراہم کنندہ اور بی این وائی میلون کے ماتحت ادارے ایگل انوسٹمنٹ  سسٹمز ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ ایگل ورژن 11.0 (‎V11.0) جولائی کے اوائل سے دستیاب ہوگا، یہ ادارے کے ڈیٹا مینجمنٹ، انوسٹمنٹ اکاؤنٹنگ اور کارکردگی کو ناپنے اور انتساب کے حلوں کے مکمل مجموعے کا تکنیکی و فعلی اپ گریڈ ہے۔

مصنوعاتی جدت سے وابستہ ایگل تیزی سے بدلتی ہوئی صنعت میں سب سے آگے رہنے اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدت سے ہم رفتار ہونے کے لیے ہر سال اپنے سافٹ ویئر کا بڑا ورژن جاری کرتا ہے۔ وی 11.0 میں اوریکل 11 جی آر 2 اور مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 کے لیے نئی پلیٹ فارم سرٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ بہتر ورچوئلائزیشن اور لینکس سپورٹ شامل ہے۔ ایگل ایکسس (ٹ م) کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی بہتریاں کی گئی ہیں، اس کا محفوظ نجی کلاؤڈ، جو ایگل سویٹ کو ہوسٹ کرتاہے، اور اس کا ڈھانچہ ایک آپٹمائزڈ، کم خرچ تکنیکی اثرات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

وی 11.0 صارفین کو صنعت کے بیشتر مسائل کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹس ڈیتا ہے۔ مجموعے بھر میں رپورٹنگ کو ضوابط کی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے کے لیے بہتر بنایا گیا ہے جیسا کہ بروکرز کے لیے اخراجات کی بنیاد پر رپورٹن، یو ایس جی اے اے پی، انشورنس قانونی رپورٹنگ، آئی ایف آر ایس، ماخوذ رپورٹنگ اعلانات اور دیگر عالمی مینڈیٹس۔ نئی ریلیز بہتر تشہیری رپورٹنگ کی خصوصیات اور پروسنسنگ کمپلیکس آلات کی خودکاری کے ذریے سخت تر رسک مینجمنٹ کی مارکیٹ کی ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے۔ اپنی بڑھتی ہوئی کلائنٹ بیس کے لیے ایگل نے کثیر اللسانی رپورٹنگ بھی شامل کی ہے اور ایگل پورٹل کے ذریعے مقامی صارف تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

ایگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر جان لینر نے کہا کہ “ہمارے عالمی مالیاتی منظرنامے کے قریبی مشاہدے اور ماخوذیت جیسے دیگر مارکیٹ اثرات نے کارآمدیت کو بہتر بنانے کے بیشتر حصے اور وی11.0 میں پیش کردہ انضباطی سپورٹ کو کو تیز رفتار بنایا ہے۔ ہم نے متعدد تکنیکی بہتریاں بھی کی ہیں جن میں صارفی تجربے، آسان استعمال، اسکیل ایبلٹی اور مجموعی کارکردگی شامل ہیں۔ یہ ایک بڑی ریلیز ہے جو ہمارے صارفین کو کئی اہم اپ ڈیٹس دیتی ہے اور اپنے اخراجات کو کم اور اپنی مجموعی عملی اہلیت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔”

وی 11.0 میں عملیاتی کارکردگی کی بہتریاں صارف اور مارکیٹ طلب کے ساتھ ساتھ صنعتی منتظمین کی جانب سے احکامات کی بنیاد پر کی گئیں۔ یہ عناصر، ساتھ ساتھ مسابقتی محرکین اور متعدد ڈلیوری چینلز کو ایگل کی سپورٹ، ہر اجراء میں سرمایہ کاری کا احاطہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ذیل کی جھلکیاں کلیدی اپ ڈیٹس ہیں جو ایگل مجموعے پر مشتمل حلوں میں دستیاب ہوں گی:

– ڈیٹا مینجمنٹ وی 11.0 میں ایگل اینالٹکس پیش کرتا ہے، جو فن کیڈ (ر) اینالٹکس سویٹ استعمال کرنے والے اعداد و شمار کو جانچنے اور متعین آمدنی کی قیمتوں اور ماخوذ آلات کے لیے بلٹ ان کارگزاری فراہم کرتا ہے۔  تازہ ترین اجراء ریفرنس ڈیٹا مینجمنٹ سلوشن کے لیے متعدد بہتریاں پیش کرتا ہے۔ پرائسنگ سینٹر دن کے اختتام کے تنگ موقع پر قیمتوں ہونے والی تبدیلیوں پر این اے وی اور مارکیٹ ویلیو حساب پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے زیادہ موثریت پیش کرتا ہے۔ اب استعمال ہونے اولے ڈیٹا وسائل کی ٹریکنگ کو بہتر بنانے کے لیے وینڈر اسکورکارڈ رپورٹوں میں سیکورٹی ریفرنس مینیجر بھی شامل کیا گیا ہے۔ بحیثیت مجموعی، کام کے بہاؤ اور صارفی لچک میں بہتریاں کی گئی ہیں تاکہ صارفین کو ایک بہتر صارفی تجربہ حاصل ہو اور یہ آسان استعمال ہو۔

– انفارمیشن ڈلیوری، ایک ڈیٹا مینجمنٹ حل جز جو مالیاتی ڈیٹا کا حساب لگانے اور رپورٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، اور مختلف زبانوں میں معلومات کو محفوظ، تخلیق اور پیش  کرنے کی صلاحیتوں پر نئی کار گزاری پیش کرتا ہے۔ بہتر پورٹل صارفین کو ایک مقامی تجربہ دیتا ہے اور صاف صارفی تجربے اور تیز تر نیوی گیشن کے لیے مکمل طور پر از سر نو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیا ورژن کارگزاری اور اظہار کے عمل کی رپورٹنگ کے گرد اہم اپ ڈیٹس پیش کرتا ہے۔

-صنعتی ضوابط کو پورا کرنے کے لیے انوسٹمنٹ اکاؤنٹنگ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے اور بہترین عملیاتی موثریت کے لیے کارگزاری کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وی 11.0 میں کی جانے اولی بہتریوں میں کریڈٹ ڈیفالٹ انڈیکس سواپس جیسی ماخوذ آلات کی بڑھتیہوئی تکمیلیت، اخراجات کے متعلق قانون سازیوں سے مطابقت رکھنے کے لیے اپ ڈیٹس جو 2012ء میں موثر ہوں گی، یو ایس جی اے اے پی، آئی ایف آر ایس اور فیئر ویلیو میژرمینٹ پر پورا اترنے کے لیے اضافی سپورٹ شامل ہیں۔ نئی ریلیز لون-بیکڈ اور اسٹرکچرڈ سیکورٹیز کے لیے  انشورنس کی طلب، ماخوذ آلات کے لیے اظہار کرتی رپورٹس اور نقصان کے عمل کی مدد کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ میوچل اکاؤنٹنگ حسابات فنڈ اور رپورٹنگ کے مطالبات کے لیے بھی متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

– پرفارمنس میژرمنٹ سویٹ با آسانی پیش کرنے میں مدد کے لیے کئی بہتریاں پیش کرتا ہے اور صارفین کو اضافی پورٹ فولیو تجزیے فراہم کرتا ہے۔ ایگل میں اپنی سرمایہ کاری کی اہمیت کو فوری طور پر سمجھنے میں مدد کے لیے پرفارمنس ٹول کٹ کا وی 2.0 ایگل کے عام ڈیٹا انٹرفیسز کو بڑھاتا ہے اور صنعت کے معیاری کارکردگی حسابات، معیاری آڈٹ چیکس، سلو ڈيفائنڈ کام کے بہاؤ اور معیاری کارکردگی رپورٹس فراہم کرتا ہے۔ وی 11.0 اضافی پرفارمنس ایٹری بیوشن اینالسس، اضافی جی آئی پی ایس (ر) ڈسکلوژر مینجمنٹ سپورٹ اور کلائنٹ ورک فلو میں بہتریاں دیتا ہے۔ ایک سسٹم بیس لائن کا اہتمام کیا گیا اور آپٹمائزیشن بہتریاں مکمل کی گئیں جس نے 4 گنا تک عمل کو بہتر بنایا۔ یہ کارکردگی کے حسابات کی مدد اور اعلی حجم کے کھاتوں کی رپورٹنگ میں ایگل کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

بی این وائی میلون کا ماتحت ادارہ ایگل انوسٹمنٹ سسٹمز ایل ایل سی ڈیٹا مینجمنٹ، انوسٹمنٹ اکاؤنٹنگ اور کارکردگی کو ماپنے اور انتساب کے لیے حل پیش کر کے عالمی مالیاتی اداروں کی عملیاتیں موثریت کو تخلیق کرتا ہے۔ اس کا حل محفوظ نجی کلاؤڈ ایگل ایکسس (ایس ایم)، جو جاری ایپلی کیشنز اور بنیادی ڈھانچے کو ہوسٹس اور فراہم کرتا ہے، پیچیدگی اور خطرے کو کم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ اضافی معلومات http://www.eagleinvsys.com پر دستیاب ہے۔

بی این وائی ایسیٹ سروسنگ دنیا بھر کے صارفین کو خصوصی اثاثہ جاتی خدمات کی صلاحیتیں پیش کرتا ہے، جس میں حوالگی اور فنڈ سروسز، سیکورٹیز لینڈنگ، کارکردگی اور تجزیے اور ایگزی کیوشن سروسز شامل ہیں۔

بی این وائی میلون ایک عالمی مالیاتی خدمات کا ادارہ ہے جس کی نظریں صارفین کو اپنے مالیاتی اثاثہ جات کا انتظام سنبھالنے اور خدمت کرنے پر مرکوز ہیں، ادارہ 36 ممالک کی 100 سے زائد مارکیٹوں میں کام کرتا ہے۔ بی این وائی میلون اداروں، تجارتی اداروں اور اعلی قدر کی حامل انفرادی شخصیات کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارہ ہے، جو عالمی صارف مرتکز ٹیم کے ذریعے عمدہ سرمایہ کاری انتظام اور سرمایہ کاری خدمات پیش کر رہا ہے۔ یہ اپنے ماتحت اور زیر اہتمام 25.5 ٹریلین ڈالر کے اثاثہ کا حامل ہے اور 1.2 ٹریلین ڈالر کے اثاثہ جات اس کے زیر انتظام ہیں، 11.9 ٹریلین کی خدمات بقایا قرضہ جات ہیں اور 1.7 ٹریلین ڈالر روزانہ کی اوسط سے عالمی ادائیگیوں کو عملمین لاتا ہے۔ بی این وائی میلون بینک آف نیو یارک میلون کارپوریشن (این وائی ایس ای: BK) کا کارپوریٹ برانڈ ہے۔ bnymellon.com  پر مزید جانیے۔

ذریعہ: ایگل انوسٹمنٹ سسٹمز ایل ایل سی

رابطہ: کینڈرا ایہرن،

ایگل انوسٹمنٹ سسٹمز،

+1-617-219-0209،

kahern@eagleinvsys.com