رائل سلیوٹ کے اسپانسر شدہ سینتے بیل پولو کپ میں ڈیوک آف کیمبرج اور شہزادہ ہیری آمنے سامنے

AsiaNet 45021

لندن، 13 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آج سینتے بیل پولو کپ میں معزز مہمانوں پر مشتمل تماشائیوں کے روبرو ڈیوک آف کیمبرج اور شہزادہ ہیری نے آج اپنے شاندار پولو کھیل کا مظاہرہ کیا، جس میں ڈیوک کی ٹیم سرفہرست رہی، اس کپ کو رائل سلیوٹ نے اسپانسر کیا تھا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110613/461319-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110613/461319-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110613/461319-c)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110613/461319-d)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110613/461319-e)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110613/461319-f)

لگژری اسکاچ وسکی رائل سلیوٹ کی جانب سے نیوے کیمبل، ڈوگرے اسکاٹ، کلیئر فورلانی، ایلی گولڈنگ اور گریگ جیمز کی میزبانی کی گئی، جنہوں نے لندن کے نواح میں واقع کوورتھ پارک میں پولو کے شاندار کھیل کا نظارہ کیا۔ صرف مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے یہ خصوصی ایونٹ شہزادہ ہیری اور لیسوتھو کے شہزادے سیسو کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائے گئے خیراتی ادارے سینتے بیل کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے منعقد کیا گیا، لیسوتھو کے شہزادے نے بھی اس میں شرکت کی۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ “میں کوورتھ پارک کے خوبصورت مقام پر دوسرے سینتے بیل پولو کپ میں موجودگی پر بہت خوش ہوں۔ گو کہ میری ٹیم فاتح کے طور پر نہیں ابھی، لیکن اس عظیم مقصد کے لیے آج یہاں جوش و جذبے کی سطح میرے لیے حوصلہ افزاء ہے جس نے مجھے لیسوتھو کے بچوں کی مدد کے لیے امید کی کرن دکھائی ہے۔”

شیواس برادرز کے چیئرمین اور سی ای او کرسچن پورٹا نے کہا کہ “رائل سلیوٹ پولو اور آج بطور خاص ایک بہت خاص خیراتی ادارے سینتے بیل کے ساتھ تعلق پر فخر محسوس کرتا ہے جو لیسوتھو کے کئی بچوں کی مدد اور ان کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ کوورتھ پارک کے خوبصورت ماحول میں ایسا تاریخی اور ماہرانہ کھیل دیکھنا ایک اعزاز کی بات تھا۔”
خصوصی رائل فوڈ عشائیہ اور بعد از تقریب، جس میں شہزادے، ڈیوک آف آرگیل، ماڈلز کیرولینا کورکووا اور تلولا ہرلیچ، ماڈل اور اداکار ڈوگلس بوتھ، اور اداکاروں ٹوبی کیبل اور سیلی ہاکنز نے شرکت کی نے خصوصی مہمانوں کو رائل سلیوٹ کے بہترین اور نایاب ترین محدود ایڈیشن ٹریبیوٹ آف آنر کا خصوصی نظارہ کروایا، جو محض 21 بوتلوں تک محدود ہے۔ 400 سیاہ و سفید ہیروں سے مزین ٹریبیوٹ ٹو آنر شاہی جوہری اور سینتے بیل کے حامی گيرارڈ کے ساتھ ایک خاص تعاون کا نتیجہ ہے۔

سینتے بیل تقریب، جسے رائل سلیوٹ نے اسپانسر کیا میں خیراتی ادارے کے لیے اہم رقوم اکٹھی کرنا شامل تھا، جو پانچ سال قبل شہزادہ ہیری اور شہزادہ سیسو نے لیسوتھو کے مستحق اور زد پذیر افراد کی مدد کے لیے قائم کیا تھا۔

رائل سلیوٹ کے اسپانسر شدہ سینتے بیل پولو کپ کی مزید جھلکیوں میں بین الاقوامی پولو کے ساتھ وسکی برانڈ کی بڑھتی ہوئی وابستگی بھی شامل ہے، جو دنیا کے معروف ترین پولو مقابلوں میں سے چند کو اسپانسر کر رہا ہے جو اس وقت چین، بھارت، دبئی، برازیل اور برطانیہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔

رائل سلیوٹ ورلڈ پولو سیریز  18 جون کو ٹیٹ بری ، گلوسسٹر شائر میں بیوفورٹ پولو کپ میں ایک خیراتی تقریب کے موقع پر اور 9 جولائی 2011ء کو امریکن فرینڈز آف فاؤنڈیشن آف پرنس ولیم اینڈ پرنس ہیری کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے سانتا باربرا، کیلیفورنیا میں فاؤنڈیشن پولو چیلنج کی صورت میں جاری رہے گی۔

http://www.praxima.co.uk/client/sentebale/viewer1.htm

مزید معلومات کے لیے

http://www.chivasbrothers.com

کارلا ویب

شیواس برادرز

ٹیلی فون: +44(0)20-8250-1640 / +44(0)7824-406-411

carla.webb@pernod-ricard.com

 

ایڈل وارڈ/نکولا سینسم

ہے گارتھ

ٹیلی فون: +44(0)20-8971-3300 / +44(0)7913235565 / +44(0)7850057217

RoyalSalutePR@haygarth.co.uk

 

ذریعہ: رائل سلیوٹ