یوریل سمر الرٹ: جرمنی میں فٹ بال کے عالمی کپ کا لطف اٹھائیے!

AsiaNet 44987

یوتریخ، نیدرلینڈز، 9 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یوریل گروپ جی آئی ای یورپ کا سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو تیار کرنا چاہتا ہے، خصوصا جرمنی میں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے پر تولنے والے سرگرم فٹ بال شائقین کو، کہ یورپ بھر میں سفر کے لیے منصوبہ بندی میں بہترین لچک فراہم کرنے کے لیے یوریل پاسز پیسے کی بہترین بچت جاری رکھیں گے۔

جرمنی، جس کے عوام اپنی میزبانی اور فٹ بال سے محبت کے باعث جانے جاتے ہیں، فیفا ورلڈ کپ کے شائقین کا خیرمقدم کرنے اور مسافروں کے لیے اپنے شاندار ریلوے نظام کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ جرمنی 47,200 کلومیٹر (27,300 میل) طویل ریلوے ٹریک کا حامل ہے جو یوریل پاس یافتگان کے لیے دستیاب ہے۔

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال خواتین کی فٹبال میں اہم ترین بین الاقوامی مقابلے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ جرمنی 26 جون سے 17 جولائی 2011ء تک اس کے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ یوریل گروپ کے حصص یافتگان میں سے ایک اور نقل و حمل کے  لیے عالمی کپ کی باضابطہ اسپانسرڈوئچے بان (جرمن ریلوے کمپنی) میچ کے ایام میں اعزازی مقامی پبلک ٹرانسپورٹ پیش کر رہی ہے۔

جو افراد ایک فٹ بال میچ کے ساتھ یورپی ریل سفر کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں ان کے لیے یوریل پاس جرمنی اور اس سے باہر کے طویل مسافتی سفروں کے لیے سفر کا بہترین حل ہوگا۔ یوریل  سلیکٹ پاس آپ کو تین سے لے کر پانچ تک ملحقہ ممالک “منتخب” کرنے کی سہولت دیتا ہے، جبکہ یورپ کے بیشتر ممالک میں سفر کے لیے یوریل گلوبل پاس موثر ہے۔

ریل کے ذریعے سفر کا پرسکون، آرام دہ اور موزوں طریقہ ہے، جو مسافروں کو مختلف مناظر، ثقافتوں اور یورپی نظاروں کا لطف اٹھانے کی سہولت دیتا ہے۔ 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد غیر ملکی مسافروں نے 2010ء میں یوریل پاسز کے ساتھ یورپ بھر میں آسانی کا تجربہ اٹھایا۔ فرانس، جرمنی، آسٹریا اور سویٹزرلینڈ 2010ء میں کلیدی مارکیٹیں رہیں اور 2011ء میں بھی بہتر کارکردگی کا تسلسل جاری رہے گا، جس میں مقامی اہمیت کے حامل مواقع کے ساتھ ساتھ فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال بھی اضافی سفر کا باعث بنے گا۔

یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر اینا سیکسا کہتی ہیں کہ “جرمنی یورپ کے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ ملک بھر میں مختلف میدانوں پر فٹ بال میچز کے انعقاد کو ذہن میں رکھتے ہوئےایک ریل پاس کے استعمال کے ذریعے علاقے کے سفر میں کھیلوں کے ساتھ چند اضافی مقامات کی سیر کو شامل کرنا آسان ہے۔ یا اپنے یوریل پاس  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ریل کے سفر میں پڑوسی ممالک کو بھی شامل کر لیں۔”

مزید معلومات کے لیے:

روابط برائے ذرائع ابلاغ: ایلی کگزویل اینڈ اینا دیا دی سیکساس

ای میل: pressinfo@eurail.nl، ٹیلی فون: +31(0)30-7516 500

یوریل فوٹو لائبریری: http://eurail.informationstore.net

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم:

http://www.eurailgroup.com

چین: ایڈی یینگ، ای میل: eyang@holland.com، ٹیلی فون: +86-10-5879-7656،

بھارت: شلپا سیٹھی، ای میل: shilpa@repindia.in، ٹیلی فون: +91-11-4166-9576،

جاپان: ہورئی ناکاگاوا، ای میل: hnakagawa@holland.com، ٹیلی فون: +81-3-3222-0775

کوریا: مونیکا کانگ، ای میل: maxcom1004@naver.com، ٹیلی فون: +82-2-553-4696،

امریکہ: بریگیتا کرو-فیوریتا، ای میل: bkroon-fiorita@holland.com، ٹیلی فون: +1-917-720-1281،

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای