ایورشیڈز جرمنی کی ہیمبرگ تک توسیع

Asianet 44972

لندن، 9 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– بین الاقوامی قانونی ادارے ایورشیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ جرمنی میں اپنی مکمل خدمات کی پیشکش کے بل بوتے پر اکتوبر 2011ء میں ہیمبرگ تک توسیع اختیار کرے گا

خطے میں اور بین الاقوامی سطح پر صارفین کی جانب سے اعلی سطح کی قانونی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے شمالی جرمنی کا نیا دفتر، ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کے حامل، کھولا جائے گا۔ میونخ میں ادارے کے دفتر سے تعلق رکھنے والے شراکت دار ڈاکٹر کیرولا رتھکے اور ڈاکٹر سباستیان زیک ایل ایل ایم اگلے چار ماہ دفتر کے قیام کے لیے گزاریں گے تاکہ خزاں 2011ء میں اسے کھولا جا سکے۔

ڈاکٹر متھیاس ہیسے، سربراہ ایورشیڈز جرمنی، نے کہا:

“میونخ دفتر سال بہ سال استحکام سے استحکام پاتا جا رہا ہے اور نتیجتا ہم اپنی اعزاز یافتہ خدمات کی طلب میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہیمبرگ میں نیا دفتر ہمیں نہ صرف جرمنی بھر میں ہموار تجارتی قانونی حل فراہم کرنے کا موقع دے گا بلکہ ہمیں اور دنیا بھر میں ہمارے ساتھیوں کو عالمی قانونی حل کی جرمنی کے جغرافیائي پھیلاؤ میں مقامی سطح پر فراہمی بھی دے گا۔

ہیمبرگ میں نیا دفتر ایورشیڈز کی بین الاقوامی پیشکش کے دائرے کو دنیا بھر میں 48 دفاتر تک پھیلا ے گا اور یہ موقع مشرق وسطی اور ہسپانوی مارکیٹوں میں مزید پیشرفت اور استحکام کے اعلان کے بعد آیا ہے۔

ہدایات برائے مدیران

ایورشیڈز ایل ایل پی کے بارے میں

ایورشیڈز ایل ایل پی اور اس کے عالمی سطح پر پھیلے دفاتر 4500 ملازمین کے حامل ہیں جو نجی و سرکاری شعبے کے کاروباری و مالیاتی اداروں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان تمام خدمات تک رسائی 30 دائرۂ ہائے اختیار میں واقع 47 بین الاقوامی دفاتر کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایورشیڈز مقامی مارکیٹ کی معلومات اور خصوصیت تک رسائی، وسائل اور دنیا کے بڑے قانونی اداروں میں سے ایک کی بین الاقوامی صلاحیتوں  کو یکجا کرتا ہے۔

http://www.eversheds.com

ذریعہ: ایورشیڈز