فیراری اور پوما نے طویل المیعاد شراکت میں توسیع کا اعلان کر دیا

AsiaNet 44946

مارانیلو، اطالیہ، 8 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

فیراری اور پوما نے آج اپنی شراکت میں طویل المیعاد توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی اسپورٹ-لائف اسٹائل برانڈ پوما فیراری کی برانڈڈ مصنوعات کے باضابطہ اجازت یافتہ شراکت دار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا اور اتھ ساتھ اسکودیریا فیراری کے لیے ٹیم اور ریس ویئر کا باضابطہ فراہم کنندہ بھی ہوگا۔ انتہائی کامیاب چھ سالہ تعاون کی بنیاد پر یہ نیا معاہدہ ونوں اداروں کو مزید طویل عرصے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110608/461053)

اس توسیع شدہ شراکت داری کے تحت پوما عالمی سطح پر فروخت اور تقسیم کے لیے فیراری کے لائسنس یافتہ جوتے، ملبوسات اور لوازمات تیار کرنا جاری رکھے گا۔ اب جیسا کہ فارمولا ون کی تقویم نئی مارکیٹوں میں توسیع پا رہی ہے، تو کھیل کی عالمی ساکھ اور رخ بھی پھیل رہا ہے، نتیجتا فیراری کی لائسنس یافتہ مصنوعات کی دنیا بھر میں فروخت کی کارکردگی بھی ممکنہ طور پر بڑھے گی۔ یہ شراکت داری پوما اور فیراری دونوں کے لیے تجارتی لحاظ سے قابل قدر ترین لائسنسنگ شراکت داریوں میں سے ایک ہے، اور دونوں اداروں نے ایک مکمل نئی کلیکشن تیاار کر کے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنا لیا ہے جو رواں سال کے آخر پر پیش کی جائے گی۔

پوما موٹراسپورٹ میں طویل ترین ورثہ کے حامل اسپورٹ-لائف اسٹائل برانڈ ہے اور اس کی آتش مزاحم ٹیکنالوجی نے وزن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظت اور آرام میں کمال کی حد تک ڈرائیور کے ملبوسات کو انقلابی جہت دی ۔ پوما ٹیم اور ریس ویئر میں جدید ٹیکنالوجیکل جدتوں کے ساتھ اسکودیریا فیراری کو فراہمی جاری رکھے گا، جو فرنانڈو الونسو اور فلپ میسا کو فارمولا ون کے ہلکے اور محفوظ ترین ریس ملبوسات میں سے ایک میں ڈرائیوروں اور معماروں کی چیمپیئن شپ میں مسابقت کی سہولت دے گی۔

فیراری ایس پی اے کے چیئرمین لوکا دی مونتیزی مولو نے کہا کہ “ہم گزشتہ چھ سالوں سے پوما کے ساتھ انتہائی کامیاب تعلق کا لطف اٹھا چکے ہیں، اور ہم بہت خوش ہیں کہ یہ طویل میعاد تک جاری رہے گی۔ مصنوعات کے ڈیزائن، تیاری اور ریس ویئر ٹیکنالوجی سے ان کی وابستگی کا صنعت میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، اور وہ بہترین انداز میں ہمیں متاثر کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لائسنس شدہ ملبوسات اور جوتے ہمارے کاروبار کا واضح طور پر کلیدی ترین حصہ ہیں، اور وہ ان سے زیادہ بہتر ہاتھوں میں نہیں ہو سکتا۔ ہماری نظریں آنے والے کئی سالوں تک پوما کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

پوما اے جی کے چیئرمین اور سی ای او یوخن زیز نے کہا کہ “ہم فیراری کے ساتھ اپنے تعلق کو جاری رکھنے اور مزید گہرا کرنے پر خوش ہیں۔ آٹوموٹو کی صنعت کے اعلی ترین برانڈ اور فارمولا ون کی سب سے مشہور اور کامیاب ترین ٹیم کے ساتھ تعلقات کو توسیع دینا ہمارے لیے تجارتی و ساکھ دونوں اعتبار سے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ اب تک تیار کی گئی فیراری کی لائسنس شدہ مصنوعات بہت زیادہ کامیاب رہی ہیں، اور آنے والے سالوں کے لیے ہمارے منصوبے اتنے ہی دلچسپ ہیں۔ وہ ہر لحاظ سے ہمارے لیے موزوں ترین موٹراسپورٹ شراکت دار ہیں۔”

پوما

پوما دنیا کی معروف اسپورٹ لائف اسٹائل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو جوتے، ملبوسات اور دیگر لوازمات ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ وہ کام کرنے کے ایسے طریقوں سے وابستہ ہے جو تخلیق، محفوظ ماحول دوستی اور امن کے ذریعے دنیا میں اپنا حصہ ڈالیں اور فیصلہ کرنے اور اقدام اٹھانے میں کھرے، ایماندار، مثبت اور تخلیقی رہیں۔ پوما کھیل میں آغاز اور فیشن میں اختتام کرتا ہے۔ اس کی اسپورٹ پرفارمنس اور لائف اسٹائل  مصنوعات میں فٹ بال، دوڑ، موٹر اسپورٹس، گالف اورکشتی رانی جیسے زمرے شامل ہیں۔ وہ مشہور ڈیزائنرز کے تعاون سے اسپورٹ فیشن پیش کرتا ہے جن میں الیگزینڈر میک کوئیں، مہارا یاسوہیرو اور سرجیو روسی شامل ہیں۔ پوما گروپ پوما اور ٹریٹورن برانڈ کا مالک ہے۔ ادارہ، جس کا قیام 1948ء میں عمل میں آیا، 120 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات تقسیم کرتا ہے، اور دنیا بھر میں 9 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے، ادارے کے صدر دفاتر ہرزوگینوریخ/جرمنی، بوسٹن ، لندن اور ہانگ کانگ میں واقع ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.puma.com

ذریعہ: پوما اے جی اور فیراری