اینٹورپ کی بندرگاہ مزید ماحول دوست: ماحول دوست جہاز مالی فائدہ اٹھائیں گے

AsiaNet 44966

اینٹورپ، بیلجیم، 8 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نائٹروجنز اور سلفر آکسائیڈز کی صورت میں آلودہ مادوں کے اخراج کو مزید کم کرنے کے لیے پورٹ اتھارٹی نے “صاف بحری جہازوں” کو اینٹورپ کی بندرگاہ پر انعام دیا جائے گا۔ یکم جولائی سے زیادہ ماحول دوست بحری جہازوں کو اپنے وزن کے 10 فیصد محصولات کی رعایت دی جائے گی[1]۔ یہ اقدام انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پورٹس اینڈ ہاربرز (IAPH) کے ایک منصوبے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت لی ہیورے، بریمن، ہیمبرگ، روٹرڈیم، ایمسٹرڈیم اور اینٹورپ کی پورٹ اتھارٹیز نے ماحولیاتی بحری جہاز اشاریہ (ESI) متعارف کروایا۔ شپنگ کمپنیاں http://www.environmentalshipindex.org  پر اپنے جہازوں کو اشاریے میں مندر ج کروا سکتی ہیں۔  پیش کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر، جیسا کہ ایندھن کی کھپت اور اخراج، ہر جہاز کو 0 سے 100 تک کا اسکور دیا جائے گا (انتہائی آلود ہ سے اخراج سے آزاد تک)۔ اب تک 250 سے زائد جہازوں کو اسکور دیا جا چکا ہے۔ اس امر کا فیصلہ بندرگاہیں خود کریں گے کہ حصہ لینے والے جہازوں کو کیا فوائد پیش کیے جائیں۔

اینٹورپ میں 31 یا اس سے زیادہ کے اسکور کے حامل سمندر میں جانے کو تیار بحری جہازوں کو اپنے وزن کے محصولات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ پورٹ اتھارٹی یقینی بنائے گی کہ یہ رعایت اگلے تین سال کے عرصے کے لیے ہو، تاکہ شپنگ کمپنیاں اپنے جہازوں کے ای ایس آئی اسکور کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

اگر 25 سے سمندر میں جانے کو تیار بحری جہاز رعایت کے اہل ہوں ، تو پورٹ اتھارٹی بلند ترین ای ایس آئی اسکور کے حامل 25 جہازوں کو انعام سے نوازے گی۔ مؤخر الذکر یہ اقدام 2011ء کے اختتام تک نافذ العمل رہے گا اور اس کو شپنگ کمپنیوں کو اپنے جہاز اشاریے میں درج کرانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ رعایت کے لیے اہل قرار دیے جانے والے جہاز کا ہر تین ماہ میں ای ایس آئی میں اپ ڈیٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد پورٹ اتھارٹی گزشتہ سہ ماہی کے لیے موثر رعایت کو پیش کرے گی۔ مثال کے طور پر ای ایس آئی اینٹورپ میں یکم اپریل سے 30 جون تک بلائے گئے سمندر کو جانے والے بحری جہازوں کے حوالے سے یکم جولائی کو فیصلہ کرے گا۔

ای ایس آئی کا اجراء پورٹ اتھارٹی کی بندرگاہ کی ماحول دوست ترقی کی پالیسی کا حصہ ہے۔ یہ نیا بین الاقوامی معیار پورٹ اتھارٹیز کے لیے زیادہ ماحول دوست بحری جہازوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا ایک کارآمد ذریعہ ہے۔ اینٹورپ پورٹ اتھارٹی اپنے بحری بیڑے کے لیے کم سلفر ایندھن استعمال کرتی ہے۔ مزید برآں بحری جہاز اور کشتیاں بندرگاہ پر مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی سے مستفید ہو سکتی ہیں تاکہ انہیں گودی میں موجودگی کے وقت اپنے انجنوں کو نہ چلانا پڑے۔

—————

[1] وزن کے محصولات ایک  معاوضہ ہے جو شپنگ کمپنی کو بندرگاہ میں داخل ہونے والے ہر جہاز پر پورٹ اتھارٹی کو ادا کرنا پڑتا ہے، جو جہاز کے کل وزن کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: بندرگاہ اینٹورپ