آئی سی اے پی نے موونگ پکچرز فلم اینڈ ٹی وی کا حصول مکمل کر لیا اور معروف گٹارسٹ جمی ہینڈرکس کے ایک غیر جاری شدہ میوزک کیٹلاگ کی فروخت کا اعلان

Asianet 44951

ہالی ووڈ، کیلیفورنیا، 8 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

فلم اور ٹیلی وژن ڈسٹری بیوشن کمپنی آئی سی اے پی کے گلوبل آئی پی ٹریڈنگ ڈویژن کے تحت کام کرے گی جس کی قیادت ڈین بیکر کے پاس ہے

دنیا کے معروف انٹرڈیلر بروکر اور قبل از تجارت خطرات اور معلومات کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے آئی سی اے پی نے آج لاس اینجلس میں واقع موونگ پکچرز فلم اینڈ ٹی وی کے حصول کی تکمیل کا اعلان کر دیا۔ موونگ پکچرز فلم اینڈ ٹی وی کو ری برانڈ کر کے آئی سی اے پی میڈیا کا نام دیا جائے گا، اور اسے آئی سی اے پی کی عالمی ملکیت دانش (IP) بروکریج کے کاروبار کے تحت لایا جائے گا۔ آئی سی اے پی میڈیا موونگ پکچرز فلموں کی لائبریری کے طور پر کام جاری رکھے گا۔

آئی سی اے پی میڈیا معروف گٹارسٹ جمی ہینڈرکس کے تین غیر جاری شدہ گانوں پر مشتمل کیٹلاگ کو جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھی خوشی محسوس کرتا ہے۔ 1966ء میں نیو یارک شہر کے الیگرو ساؤنڈ اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے یہ تین گانے جمی ہینڈرکس کی اولین معلوم ریکارڈنگز ہیں۔ اصلی ریل-سے-ریل ٹیپ، بمعہ نئی ڈیجیٹائزڈ ریکارڈنگ اسٹوڈیو پروڈکشن یا ڈسٹری بیوشن یا ہینڈرکس کی اشیاء اکٹھی کرنے والے سنجیدہ شائقین کے ذخیرے میں اک اہم اضافے کے طور پر شامل ہونے کو تیا رہے۔

سی ای او ڈین بیکر نے کہا کہ ہم آئی سی اے پی میڈیا کو آئی سی اے پی کے گلوبل آئی پی بروکریج کاروبار میں شامل کرنے اور ہینڈرکس  کی غیر جاری شدہ کیٹلاگ کی دستیابی دونوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں، چاہے وہ فلم، ٹیلی وژن، موسیقی اور دیگر ابلاغی صورتوں میں ہے، ہم دنیا بھر میں تقسیم کاری کے لیے اعلی ترین معیار کی تفریح پیش کرنا جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔”

آئی سی اے پی میڈیا کا صدر دفتر لاس اینجلس میں ہوگا اور سیلز دفاتر لندن ((جہاں اس کے مالک ادارے آئی سی اے پی پی ایل سی کا صدر دفتر ہے)، پیرس، بیجنگ اور ساؤ پاؤلو میں ہوں گے۔

آئی سی پی اے میڈیا اور آئی سی اے پی کے گلوبل آئی پی بروکریج کاروبار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈین بیکر سے (561) 309-0011 پر رابطہ کریں۔

آئی سی اے پی میڈیا کے بارے میں

آئی سی اے پی میڈیا، سابقہ موونگ پکچرز فلم اینڈ ٹیلی وژن، ایک کثیر الجہتی ابلاغی ادارہ ہے۔ اس کا مالک ادارہ آئی سی اے پی پی ایل سی ایک علانیہ ملکیتی مالیاتی ادارہ ہے، جو لندن کے بازار حصص میں مندرج ہے۔ ادارے کا ہدف شائقین کو اخلاقی لحاظ سے مناسب تفریحی ابلاغی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ آئی ایم ہولڈنگز میں امریکہ کے تھیٹریکل اور تقسیم کاری کے کاروبار اور ایک عالمی مواد تقسیم کار ادارہ بھی شامل ہے۔ آئی سی اے پی میڈیا دفاتر لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے سانتا مونیکا علاقے میں واقع ہیں۔

ذریعہ: آئی سی اے پی میڈیا

رابطہ: مائیکل اینگلن از آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج،

+1-312-327-4438،

Michael.Anglin@us.icap.com