سیلواتورے فیراگامو اور مارچون: جنوری 2012ء سے سن گلاسز پیش کرنے کے لیے لائسنس کا معاہدہ

Asianet 44930

فلورنس، اطالیہ، 7 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

تعیشات کے شعبے میں دنیا کے معروف اداروں میں سے فیراگامو گروپ کی ہولڈنگ کمپنی سیلواتورے فیراگامو ایس پی اے نے چشموں کی صنعت کے مشہور ادارے میراچون گروپ کے ساتھ لائسنسنگ کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے سن گلاسز اور معالج کے تجویز کردہ چشموں کی عالمی سطح پر ڈیزائننگ، تقسیم، ترویج اور فروخت کا احاطہ کرتا ہے۔ “سیلواتورے فیراگامو” آئی ویئر کلیکشن جنوری 2012ء میں خوردہ فروخت کا آغاز کرے گی۔

مارچون کے ساتھ معاہدے کا مقصد  دنیا بھر کی مارکیٹوں میں “سیلواتورے فیراگامو” آئی ویئر کی موجودگی کو مزید توسیع دینا  ہوگا۔ یہ کلیکشنز دنیا بھر میں فیراگامو دکانوں، ڈپارٹمنٹ اور خصوصی اسٹورز اور منتخب چشمہ سازوں پر فروخت کی جائیں گی۔

سیلواتورے فیراگامو ایس پی اے

سیلواتورے فیراگامو ایس پی اے  پرتعیش مصنوعات کے شعبے میں دنیا کے اہم ترین اداروں میں سے ایک سیلواتورے فیراگامو گروپ کا مالک ادارہ ہے، جس کی تخلیقات کے قدم 1927ء سے جا ملتے ہیں۔ گروپ جوتے، چمڑے کی مصنوعات، ملبوسات، ریشمی مصنوعات اور لوازمات کے علاوہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے خوشبویات کی تخلیق، پیداوار اور فروخت میں متحرک ہے۔ گروپ کی مصنوعاتی رینج میں چشمے اور گھڑیاں بھی شامل ہیں جو لائسنس یافتہ ادارے بناتے ہیں۔ نرالا پن اور خصوصیت اور انداز کی کامیاب حسن ترتیب، روایتی اطالوی ساختہ معیاری صناعی کے ساتھ تخلیق و جدت طرازی ہمیشہ ادارے کی مصنوعات کا امتیاز رہی ہے۔ 31 دسمبر 2010ء تک 587 مونو-برانڈ اسٹورز کے نیٹ ورک اور 2800 ملازمین کے ساتھ سیلواتورے فیراگامو گروپ اطالیہ اور دنیا بھر میں کام کرتا ہے، جس کے یورپ، امریکہ اور ایشیا میں قدم مستحکم ہیں۔

مارچون آئی ویئر انکارپوریٹڈ

مارچون آئی ویئر انکارپوریٹڈ معیاری چشمے اور دھوپ کے چشموں کے دنیا کے سب سے بڑے ساخت گر اور تقسیم کاروں میں سے ایک ہے۔ 1983ء میں قائم ہونے والا مارچون گروپ وژن سروس پلان (VSP) کا حصہ ہے۔ مارچون اپنی مصنوعات کو مشہور برانڈ ناموں کے تحت مارکیٹ کرتا ہے جن میں شامل ہیں:

کیلون کلائن کلیکشن، سی کے کیلون کلائن، کوچ، دیان وون فورستن برگ، ایمیلیو فینڈ، جل سینڈر، کارل لیگرفیلڈ، لاکوستے، مائیکل کورس، ناٹیکا، نائیک اور سین جان۔ نیو یارک میں صدر دفتر اور ایمسٹرڈیم، ہانگ کانگ، ٹوکیو اور وینس میں دفاتر کا حامل مارچون اپنی مصنوعات 100 سے زک‏د ممکلی م؛ں 80 ہزار سے زائد کھاتوں کو خدمات فراہم کرنے والے مقامی سیلز دفاتر کے ساتھ فروخت کرتا ہے۔

ذریعہ: سیلواتورے فیراگامو ایس پی اے

رابطہ: پریس آفس سیلواتورے فیراگامو،

امیج بلڈنگ،

گیولیانا پاؤلیتی،

میرا بالدیسری، یا

الفریدو میلے،

+39-0289011300،

ferragamo@imagebuilding.it،

یا

پریس آفس مارچون آئی ویئر انکارپوریٹڈ،

رابرٹ شائنبرگ،

+1-631-755-2020 ایکسٹینشن 2255،

Rschienberg@marchon.com