نیسلے نے اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ جیت لیا

AsiaNet 44845

اسٹاک ہوم، 7 جون/پی آرنیوزوائر-ایشانیٹ/

نیسلے کو اپنے داخلی افعال اور اپنی پوری رسدی زنجیر میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے میں قائدانہ کردار اور کارکردگی پر اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ کے فاتح کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

ایوارڈ کمیٹی نے نیسلے کے اپنے فراہم کنندگان کے لیے پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کے کام کو بھی تسلیم کیا، جس میں اس کی اس کی پوری رسدی  میں موجود 25 ملین سے زائد افراد شامل ہیں۔ نیسلے ایک ہزار ماہرین کاشت کاری اور آبی ماہرین کا حامل ہے جو کاشتکاروں کے ساتھ براہ راست مل کر کام کرتے ہیں تاکہ پانی کی ضروریات کو کم کیا جا سکے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور آلودگی میں کمی کی جا سکے۔ 2009-2010ء میں نیسلے نے 3 لاکھ کاشتکاروں کو ماہرانہ تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کی اور ادارہ کاشت کی سطح پر پانی کے ماحول دوست استعمال کے لیے بہتری مشقوں کو رواج دینے اور رہنما ہدایات اپنانے کے لیے غذائی صنعت کے دیگر ماہرین کے ساتھ مسلسل تعاون کرتا آ رہا ہے۔ نیسلے 2030ء واٹر ریسورسز گروپ میں قائدانہ کردار کا حامل ہے۔

ایوارڈ کمیٹی رکن اور ورلڈ بزنس کونسل فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر برائے آبی منصوبہ جات ژوپ کریم ونکیل نے کہا کہ “اپنی مستقل مزاج وابستگی کے ذریعے نیسلے نے اسمارٹ واٹر مینجمنٹ میں خود کو رہنما کے طور پر منوا لیا ہے اور وہ اس ایوارڈ کا حقدار ہے۔ یہ دیگر غذائی پیداواری اداروں اور تقسیم کنندگان کے لیے تقلید کی مثال فراہم کر رہا ہے۔ پانی کے عالمی استعمال کا 70 فیصد زراعت پر صرف ہوتا ہے، اس 2050ء تک غذائی طلب دوگنی ہو جانے کا امکان ہے، اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے اداروں کو غذائی زنجیر کی بہتر موثریت کے لیے اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔”

یہ امتیازی اعزاز نیسلے ایس اے کے چیئرمین پی بریبک-لیٹ ماتھے کو اسٹاک ہوم میں 24 اگست کو 2011ء ورلڈ واٹر ویک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا جائے گا۔ یہ خبر موصول ہونے پر انہوں نے کہا کہ “اس اعزاز کے حصول پر وہ سب سے زیادہ خوش ہیں۔ ہم نے نے مستقبل کے غذائی تحفظ اور اس سے کہیں آگے اقتصادی ترقی کے لیے پانی کو سب سے بڑے چیلنج کے طور پر شناخت کیا ہے۔ یہ اس ضمن میں کسی ادارے کے لیے بلاشبہ سب سے اعلی اعزاز ہے – اور اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے یہ ہمارے لیے بہترین حوصلہ افزائی ہے۔”

نیسلے غذا اور خوراک کے شعبے میں دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو 100 سے زائد ممالک میں تقریبا 2 لاکھ 80 ہزار ملازمین کا حامل ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے زائد کے عرصے میں نیسلے نے پانی کے کل نکاس میں 30 فیصد سے زائد تک کمی کی ہے، جن میں اپنے داخلی کامون کے لیے پانی کی موثریت میں دوگنا سے زائد اضافہ اور فاضل پانی کے اخراج کی مقدار میں بڑے پیمانے پر کمی شامل ہیں۔

اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ کے بارے میں

اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر ایوارڈ کاروباری شعبے کی جانب سے پانی کے اخراج اور ماحول پر پڑنے والے اثر کو کم سے کم کرنے کے ذریعے پانی کے ماحول دوست انتظام کرنے پر دیا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی کاروبار یا صنعت کو دیا جا سکتا ہے۔ ایوارڈ 2000ء میں اسٹاک ہوم واٹر فاؤنڈیشن نے رائل سویڈش اکیڈمی فار انجینئرنگ سائنسز اور ورلڈ بزنس کونسل فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے تعاون سے قائم کیا۔ نامزدگی کے ایک کھلے عمل کے بعد معروف ماہرین اور علم آب کے اساتذہ پر مشتمل ایک آزاد ایوارڈ کمیٹی تمام درخواستوں پر غور کرکے فاتح کو منتخب کرتی ہے۔ اعزاز کا انتظام اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ کرتا ہے۔ http://www.siwi.org/stockholmindustrywateraward۔

پریس معلومات

مزید معلومات، ترجموں وغیرہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.siwi.org/SIWA2011

ذریعہ: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

برٹ-لوئی اینڈرسن،

SIWI

+46-73-914-3972

britt-louise.andersson@siwi.org۔

پیٹر پال وین ڈی ویس،

مینیجنگ ڈائریکٹر، کمیونی کیشنز،

ورلڈ بزنس کونسل فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ،

+41-22-839-3141،

vandewijs@wbcsd.org