لاپاو انٹرنیشنل کا بن لادن گروپ کے ساتھ وسیع معاہدہ

AsiaNet 44835

کورتریک، بیلجیم، یکم جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کورتریک میں قائم ادارہ لاپاو انٹرنیشنل، جسے 2010ء کے موسم گرما میں فلپ دی ہیگیر نے خرید لیا تھا ، نے سعودی عرب میں ایک بڑا معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدہ جدہ میں قائم معروف تعمیراتی ادارے بن لادن گروپ سے کیا گیا ہے جو ماتحت اداروں اور مشرق وسطی میں زبردست شہرت کا حامل ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110601/459146)

بن لادن گروپ نے لاپاو سے ساٹھ کومبی 2000 قسم کی صنعتی واشنگ مشینیں منگوائی ہیں۔ یہ مشینیں حجاج کرام کے لیے تیار کردہ نئے کمپاؤنڈ میں نصب کی جائیں گی۔ لاپاو انٹرنیشنل کی طرف سے فلپ دی ہیگیر کہتے ہیں کہ “یہ ہمارے شعبے میں اب تک کیا گیا سب سے بڑا معاہدہ ہے، بلاشبہ ہم یہاں ایک طرح کی مختصر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ مثبت امر یہ ہے کہ اس معاہدے کی بدولت ہم ایک ایسے تعمیراتی گروپ کے ساتھ تعاون کا آغاز کر رہے ہیں جو ہمارے ساتھ کسی اور جگہ بھی کاروبار کر کرے گا۔” اس تجارتی معاہدے سے قبل  لاپاو کے دبئی میں واقع سیلز دفتر کے ذریعے نو مہینے کے مذاکرات ہوئے۔ ساٹھ صنعتی واشنگ مشینیں رواں سال کے آخر تک فراہم کر دی جائیں گی۔

لاپاو انٹرنیشنل سالانہ 20 ملین یوروز کی مستحکم آمدنی کا حامل ہے اور اس سے قبل ایک سو سے زائد ممالک میں مشینیں فراہم کر چکا ہے۔ کامیابی سے مکمل ہونے والے سعودی معاہدے کی مالیت 3 ملین یوروز (یا 4 ملین ڈالرز) ہے اور یوں یہ فوری طور پر سالانہ آمدنی کا چھٹا حصہ بن جاتا ہے۔ دی ہیگیر کہتے ہیں کہ “ہماری جامع آرڈر بک میں دبئی میں واقع 6 ستارہ برج العرب ہوٹل اور دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو فراہمی بھی شامل ہیں اور ہماری صنعتی واشنگ مشینوں کے اعلی ترین معیار نے فرق کو پیدا کیا ہے۔ گو کہ بین الاقوامی سطح پر مسابقت بہت زیادہ ہے۔ بنیادی طور پر اس کا نتیجہ یہ ہے: خریدار واضح طور پر  ہماری صنعتی واشنگ مشینوں کے اعلی معیار کا انتخاب کرتے ہیں اور بظاہر اس کی قیمت ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔”

لاپاو انٹرنیشنل، جو پہلے ایک خاندانی کاروبار تھا جس کی بنیاد 1945ء میں رکھی گئی، کو ادارے میں تیسری نسل نے فلپ دی ہیگیر (اسٹو انٹرنیشنل کے سابق) کو فروخت کیا۔ “خوابیدہ حسینہ” لاپاو کو تبدیل کرنے کی ان کی کوششوں نے اسے ایک متحرک و جارحانہ ادارے میں تبدیل کر دیا جو انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔ دی ہیگیر کی توجہ اختراع کے ساتھ ساتھ مضبوط بین الاقوامی انتظامیہ پر مرکوز ہے۔ لاپاو انٹرنیشنل اپنے انتظام میں ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور خود کو بطور “اعلی معیار کے ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن یونٹ” کے طور پر بھی پیش کرتا ہے جس میں تقریبا ایک سو لوگ ملازم ہیں۔

http://www.LapauwInternational.com

ذریعہ: لاپاو انٹرنیشنل