ہوا کا عالمی دن – یورپ سے امریکہ اور آسٹریلیا سے یوروگوئے تک

AsiaNet 44849

برسلز، یکم جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

15 جون 2011ء کے ہوا کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے شہری تفریح کے ساتھ ساتھ ہوائی توانائی کے فوائد بھی دریافت کر سکیں گے۔ مشرق وسطی میں عدم استحکام سے تیل کی قیمتوں پر پڑنے والے اثر اور فوکوشیما کے حادثے کے بعد جوہری توانائی کے حوالے سے بحث کے بعد اب ہوا کے عالمی دن کے موقع پر سینکڑوں تقاریب میں لوگوں پر ظاہر کیا جائے گا کہ ہوا کس طرح ایک مستحکم اور صاف توانائی کے مستقبل کا حصہ بن سکتی ہے۔

آسٹریا سے آسٹریلیا اورجاپان، کینیڈا سے یوروگوئے، جرمنی سے یوکرین تک  اوپن-ایئر تھیٹر دیکھنے، کائٹ سرفنگ کے لیے پتنگیں تیار کرنے، نئے ونڈ فارمز کا دورہ کرنے، ونڈ انڈسٹری میں ملازمتوں کے میلے دیکھنے اور ونڈ انرجی پارٹیوں کا لطف اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ برلن کا جرمن ٹیکنالوجی عجائب گھر ہوائی توانائی کی نمائش کے لیے اپنے دروازے کھولے گا اور ہوائی توانائی کے استعمال کی خاطر اداروں اور مصنوعات کے لیے ایک صارفی لیبل بنانے والے منصوبے ونڈ میڈ کی جانب سے نیو یارک شہر میں ایک اعلان اس دن کی اہم جھلکیوں میں شامل ہیں۔

ہوا کے عالمی دن 2010ء میں دنیا بھر کے 29 مممالک میں 220 تقاریب منعقد ہوئی۔ ہوا کا عالمی دن یورپین ونڈ انرجی ایسوسی ایشن (EWEA) اور شراکت داروں کے عالمی نیٹ ورک کو ہم آہنگ کرنے والی گلوبل ونڈ انرجی کونسل (GWEC) کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔

جی ڈبلیو ای سی کے چیئرمین کلاز ریو کا کہنا ہے کہ “ہوا کے ذریعے ہم ایک حقیقی توانائی کا انقلاب برپا کر سکتے ہیں، اور 15 جون کو تمام بر اعظموں کے افراد اس عہد کا جشن منائیں گے کہ ہوا کی قوت زمین کے لیے درست ترین ہے۔”

ای ڈبلیو ای کے صدر آرتھرس زیروس نے کہا کہ “فوکو شیما، عرب بہار اور خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج نے توانائی کے مستقبل میں عوام کی دلچسپی کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ ہوا کا عالمی دن شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے لیے راہیں تلاش کریں کہ ہوا کس طرح ہماری توانائی فراہمی کو زیادہ محفوظ اورماحول دوست بنا سکتی ہے۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے : http://www.globalwindday.org

ذریعہ: ای ڈبلیو ای اے یورپین ونڈ انرجی ایسوسی ایشن

 

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

ای ڈبلیو ای اے – یورپین ونڈ انرجی ایسوسی ایشن asbl/vzw،

پیٹر سینے کیمپ،

ریو ڈی آرلون  80 | بی-1040 برسلز،

ٹیلی فون: +32-2-213-18-33،

ای میل: communication@ewea.org