بارنیز نیویارک نے ای-کامرس سائٹ Barneys.com پر 90 ممالک کے لیے بین الاقوامی شپنگ کا آغاز کر دیا

AsiaNet 44812

نیویارک، 31 مئی 2011ء/پی آرنیوزوئر-ایشیانیٹ/

پرتعیش خاص اشیاء فروخت کرنے والے بارنیز نیو یارک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی ای-کامرس ویب سائٹ بارنیز ڈاٹ کام (http://www.Barneys.com) کینیڈا، جنوبی کوریا، برطانیہ، آسٹریلیا اور چین سمیت 90 ممالک کے لیے بین الاقوامی شپنگ متعارف کروا چکی ہے۔

بارنیز کے بین الاقوامی صارفین ویسی ہی مکمل خدمات آن لائن شاپنگ تجربے میں حاصل کریں گے جو اس وقت مقامی صارفین کے لیے دستیاب ہیں، بلکہ کم خرچ بین الاقوامی شپنگ اور ہینڈلنگ سروس کے ساتھ اپنی ترجیحی کرنسی میں ادائیگی کرنے کے بھی قابل ہوں گے۔ عالمی سطح پر جانے کے ذریعے بارنیز اپنی احتیاط سے تیار کی گئی مصنوعات کی ترتیب کو ان علاقوں میں بھی پیش کرنے کے قابل ہو گیا ہے ہے جو موجودہ امریکی ای-کامرس مارکیٹ سے باہر ہیں۔

بارنیز نیو یارک کی چیف مرچنٹ اور ایگزیکٹو نائب صدر ڈینیلا وائٹیل کہتی ہیں کہ “بارنیز ہمیشہ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک مقام رہا ہے اور باقی دنیا کے لیے اپنی ویب خدمات پیش کرنا ایک فطری قدم ہے۔ بارنیز عالمی برانڈ کی ناقابل یقین حد تک شناخت کا حامل ہے ، لیکن ہم صرف یہاں امریکہ میں خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔ بین الاقوامی شپنگ نے بنیادی طور پر اس رسائی کو تبدیل کر دیا ہے۔”

بارنیز نے دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لیے غیر معمولی خدمات اور سہولت فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی ای کامرس میں مارکیٹ رہنما کے طور پر تسلیم کیے جانے والے ادارے ففٹی ون گلوبل ای کامرس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ففٹی ون امریکی خوردہ فروشوں کو دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کے ساتھ کاروبار کرنے کی سہولت دیتا ہے، جو اسے جدید مارکیٹ میں دستیاب جامع ترین عالمی ای کامرس پیشکش کرنے والا ادارہ بناتا ہے۔

2005ء میں شروع ہونے والا بارنیز ڈاٹ کام ڈیجیٹل دنیا میں فلیگ شپ اسٹورز کی وضع دار ماحول اور متعلقہ سجاوٹ کا عکاس ہے۔ بارنیز ڈاٹ کام دنیا بھر میں اپنے صارفین کے ساتھ برانڈ تعلق کو مضبوط تر کرنے کے لیے خصوصیات سے مزین، پیچیدہ ماحول اور ایک  دلفریب آن لائن شاپنگ تجربہ ہے۔ بارنیز ایک پرتعیش مواد کی سائٹ دی ونڈو کے ساتھ اپنی ویب سائٹ کا مکمل لین دین کے قابل موبائل ورژن بھی چلاتا ہے جو ڈیزائنرز، فیشن، تقریبات اور بارنیز ٹیم کا داخلی منظر پیش کرتی ہے۔

بین الاقوامی شپنگ، بشمول ملکوں کی مکمل فہرست اور ساتھ ساتھ نقل و حمل کی معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.Barneys.com۔

بارنیز نیو یارک کے بارے میں

بارنیز نیو یارک ایک پرتعیش خاص اشیاء فروخت کرنے والا ادارہ ہے جس کے پرچم بردار اسٹورز نیو یارک شہر، بیورلے ہلز، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹس ڈیل میں واقع ہیں۔ 1923ء میں مین ہٹن کے قلب میں مردوں کےخوردہ فروش کے طور پر شروع ہونے والا بارنیز 1970ء کی دہائی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جدید انداز کے بین الاقوامی رحجان ساز میں تبدیل ہو گیا اور نئے اور جدید ڈیزائن ٹیلنٹ کی دریافت اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے معروف ہو گیا۔ بارنیز دنیا کے سرفہرست ڈیزائنرز کے سحر انگیز ڈیزائن فروخت کرنے کے لیے معروف ہے، جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کو فوری تیار، لوازمات، جوتے، زیورات، آرائش و زیبائش کا سامان، خوشبویات اور گھر کے لیے تحفے شامل ہیں۔ بارنیز کی حس مزاج اور انداز کی خصوصیت ان کی تخلیقی اشتہاری مہم،تعطیل کے ایام کے اصلی موضوعات اور نامورونڈو ڈسپلیز  میں بھی جھلکتی ہے۔ بارنیز انوویٹو اور کو-اوپ، جو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کا مرکز ہے، کا آغاز 1985ء میں کیا گیا اور اس وقت سے یہ ایک جداگانہ اسٹور خیال کی حیثيت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ بارنیز امریکہ بھر کی آٹھ ریاستوں میں ایک درجن سے زائد کو –اوپ اسٹورز چلاتا ہے۔ بارنیز نیو یارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.Barneys.com۔

بارنیز نیو یارک

بین الاقوامی شپنگ

اینٹیگا و باربوڈا

ارجنٹائن

آسٹریلیا

آسٹریا

بحرین

بنگلہ دیش

بارباڈوس

بیلجیم

بیلیز

بولیویا

برازیل

برونائی

بلغاریہ

کمبوڈیا

کینیڈا

چلی

چین

کولمبیا

کوسٹاریکا

قبرص

چیک جمہوریہ

ڈنمارک

ڈومینیکا

ڈومینکن جمہوریہ

ایکویڈور

مصر

ایل سیلواڈور

اسٹونیا

فن لینڈ

فرانس

جرمنی

یونان

گریناڈا

گوئٹے مالا

ہیٹی

ہونڈیورس

ہانگ کانگ

ہنگری

بھارت

انڈونیشیا

آئرلینڈ

اسرائیل

اطالیہ

جمیکا

اردن

کویت

لٹویا

لیختنستین

لتھووینیا

لکسمبورگ

مکاؤ

مالدیپ

مالٹا

میکسیکو

موناکو

مراکش

نیپال

نیدرلینڈز

نیوزی لینڈ

نکاراگوا

ناروے

عمان

پاکستان

پاناما

پیراگوئے

پیرو

فلپائن

پولینڈ

پرتگال

قطر

رومانیہ

سعودی عرب

سنگاپور

سلوواکیہ

سلووینیا

جنوبی افریقہ

جنوبی کوریا

ہسپانیہ

سری لنکا

سرینام

سویڈن

سویٹزرلینڈ

تائیوان

تھائی لینڈ

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

ترکی

یوکرین

متحدہ عرب امارات

برطانیہ

ویت نام

 

ذریعہ: بارنیز نیو یارک

رابطہ: ماریسا پوچی

+1-212-450-8696

mpucci@barneys.com