ایڈفورٹیل نے Yesss! کے ساتھ آسٹریا میں انوکھی موبائل تشہیری خدمات کا آغاز کر دیا

AsiaNet 44805

روٹرڈیم، دی نیدرلینڈز اور ویانا، 31 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایڈفورٹیل اور اورنج آسٹریا کے کم خرچ موبائل آپریٹر برانڈ Yesss! نے ایک نئی اور انوکھی اشتہاری سروس جاری کی ہے جس میں نئے اور موجودہ صارفین مختصر ریڈیو طرز کے آڈیو اشتہارات (VoiceAds) سن کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کال کا انتظار کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ موسیقی (TuneAds) منتخب کر سکتے ہیں۔

یہ سروس نئے نرخ نامے کے ساتھ مارکیٹ کی گئی ہے جس کا نام Yesss Laudaah! ہے اور یہ ایڈفورٹیل کی دو سروسز – وائس ایڈز اور ٹیون ایڈز – کا انوکھا ملاپ  ہے۔ سروس کے صارفین کو آؤٹ گوئنگ کال کے دوران انتظار کرتے ہوئے ہر روز زیادہ سے زیادہ دو وائس ایڈز ملیں گے ؛ دیگر آؤٹ گوئنگ کالز کے دوران انتظار کرتے ہوئے، صارفین کا پسندیدہ گانا بھی چلایا جا سکتا ہے۔ فائدے کے طور پر صارفین آسٹرین موسیقاروں دی ٹریک شیتاز کے ہٹ گانے لاؤڈا کو مفت حاصل کریں گے، جو ان کی پہلی ٹیون ایڈ کے طور پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

لاؤڈا  نرخ نامہ کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے لیے 9 یورو میں 2000 یونٹ پیش کرتا ہے – جو پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں ہو سکتے ہیں۔ یہ آسٹریا کی مارکیٹ میں موجود اس وقت کی بہترین پیشکش ہے۔

وائس ایڈز صوتی اشتہارات ہیں جو کال کے انتظار کی معیاری دھن کی جگہ لیں گے جو کال ملانے کے وقت کے دوران نشر ہوں گے؛ ٹیون ایڈز کال کا انتظار کرنے کی روایتی دھن کی جگہ لینے والی موسیقی ہوگی۔ دونوں خدمات اے-پارٹی بیسڈ ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کا ہدف صارفین یعنی کہ کالرز ہیں۔ لاؤڈا! نرخ نامے پر رضامند ہونے والے صارفین Yesss! کے پیش کردہ نئے کم نرخ نامے کے انعام سے نوازے جائیں گے  اور ایک گانا مفت حاصل کریں گے۔

Yesss! کے جنرل مینیجر مارکوس سیریان کہتے ہیں کہ “ہمارے نئے لاؤڈا! نرخ نامے کو متعارف کروانے اور وائس ایڈز اور ٹیون ایڈز پیش کرنے کے عوض Yesss! کال کا انتظار کرنے کے وقت سے مالی فائدہ اٹھا سکتا ہے، جو آمدنی حاصل کرنے کا نیا دروازہ کھولتی ہے اور نئے صارفین کو ہماری چھتری تلے لاتی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ موبائل اشتہار بازی اور موسیقی کی سروسز آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے کی قوت رکھتی ہیں۔”

ایڈفورٹیل کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایگور ہینڈرکسن کہتے ہیں کہ “وائس ایڈز کے ساتھ اشتہار دینے والے ادارے روزانہ براست راست رابطہ کرنے کے لمحات اور بڑے پیمانے پر رسائی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس میں ایک مکمل ہینڈسیٹ-آزاد اشتہاری فارمیٹ کے ذریعے ٹھیک ٹھیک صارفین کی پروفائلز کو ہدف بنانے کا امکان موجود ہے۔ ہمارے ری سیلر سونوریس کے ساتھ قریبی تعاون Yesss! کے ساتھ آسٹریا میں وائس ایڈز اور ٹیون ایڈز کو متعارف کروانے کا نتیجہ بنا۔ یس لاؤڈا نرخ نامے کا مقصد تمام فریقین کے لیے نیا اور کامیاب تصور تخلیق کرنا تھا جو موسیقی تفریح، اشتہاری قدر اور کم نرخ کے کلیدی عناصر پر منحصر ہیں۔”

Yesss! کے بارے میں

آسٹریا کا پہلا کم خرچ موبائل ٹیلی فون آپریٹر Yesss! ٹیلی کمیونی کیشنز جی ایم بی ایچ اورج آسٹریا ٹیلی کمیونی کیشنز جی ایم بی ایچ کا 100 فیصد ماتحت ادارہ ہے۔ Yesss! اپریل 2005ء میں شروع ہوا اور اس وقت اس کے 7 لاکھ سے زائد متحرک صارفین ہیں۔

ایڈفورٹیل کے بارے میں

ایڈفورٹیل موبائل اشتہاری حل تیار اور فراہم کرتا ہے۔ ایڈفورٹیل ابلاغی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت کا حامل ہے تاکہ وائس ایڈز جیسے موبائل اشتہاری چینلوں کی موثریت فہرست کے تعین اور مارکیٹ تحقیق کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.adfortel.com۔

ذریعہ: ایڈفورٹیل

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

Yesss!،

مارکس سیریان،

Markus.cserjan@yesss.at،

ٹیلی فون: 0820-810810؛

سونوریس،

یورگ مائر،

joerg.meier@sonorys.at،

ٹیلی فون: +43-1-2940094-202؛

ایڈفورٹیل،

ایگور ہینڈرکسن،

Igor@adfortel.nl،

ٹیلی فون: +31-10-477-32-44