ترستان، تیناسر اور لوینگرن

44787 AsiaNet

رلن، 30 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– 2011-12ء سیزن کے دوران ویگنر سیریز

مارک جانووسکی اور رنڈفنک-سنفونی آرکیسٹر برلن اپنے دس حصوں کے فیگنر سائیکل سلسلے کو 21 نومبر 2011ء کو “لوینگرن”، 27 مارچ کو “ترستان اوند آئی سولدے” اور 5 مئی 2012ء کو “تیناسر” کے ذریعے جاری رکھیں گے۔

کنسرٹ پرفارمنس جو جو فل ہارمونی برلن میں منعقد ہوگی میں مشہور ویگنرین گلوکار پیش ہوں گے جن میں نینا اسٹیمی (آئی سودے اور ایلزبتھ)، کرسٹوفر وینترس (لوینگرن اور تیناہوسر)، اسٹیفن گولڈ (ترستان)، گوینتر گروئس بوک (انریخ)، البرٹ دوہمن (ہرمان)، کرسچن گیرہایر (وولفرام وون ایسن باخ) اور کوانگ چل یوون (مارکے) شامل ہیں۔

جرمن بنڈسٹاگ نوبرٹ لامرٹ کے صدر کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی ویگنر سائیکل سیریز میں دنیا کے بہترین گلوکاروں اور گریمی اعزاز یافتگان میں سے ایک رود فنک چور برلن بھی پیش ہوتے ہیں۔

رچرڈ ویگنر کی اپنی پریزنٹیشن میں مارک جانووسکی نے اپنی واحد توجہ خود موسیقی پر مرکوز رکھی۔ ویگنر کی موسیقی کی ان کی موسیقیاتی تشریح سامعین کو خود اپنی اندر سے خاکہ وضع کرنے کی سہولت دیتی ہے، جو سامع کے تخیل میں تصویری غنائی عناصر چھوڑ جاتی ہے۔

جاری سیزن کے دوران برلن ریڈیو سمفنی آرکسٹرا “دی فلائنگ ڈچ مین”، “پرسیفال” اور “ماسٹرسنگرز آف نورمبرگ” جیسے اوپیراز کے لیے کوششوں کو وقف کر رہا ہے۔ اوپیرا ٹیٹرالوجی “دی رنگ آف دی نبلونگ” 2012-13ء سیزن کے دوران رچرڈ ویگنر کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا، جو ویگنر پرفارمنس سلسلے کا نقطہ عروج ہوگا۔

جانووسکی کی 1980ء کی دہائی میں اسٹاٹس کاپیلے ڈریسڈن کے ساتھ اسٹوڈیو ریکارڈ کی گئی ویگنر کی”رنگ دیس نبلونگن” آج تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والے معیاری ریکارڈنگز میں سے ایک ہے۔ جانووسکی 2002ء سے قدیم ترین جرمن نشریاتی آرکسٹرا رونڈفنک-سنفونی آرکسٹر کے چیف کنڈکٹر رہ چکے ہیں۔ آرکسٹرا کے قیام کی تاریخ پہلی موسیقی کی نشریات سے جا ملتی ہیں جو اکتوبر 1923ء میں نشر کی گئی تھی۔

ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز: یکم جون۔

http://www.rsb-online.de

tickets@rsb-online.de

رابطہ:

ماریت ماجستر

magister@rsb-online.de

+49-30-202987-515

ذریعہ: رونڈفنک-سنفونی آرکسٹر برلن