109 واں کینٹن میلہ – “نئی خدمات اور مصنوعات تجارت میں اضافے کا سبب”

AsiaNet 44806

گوانگچو، چین، 30 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

109 واں کینٹن میلہ جو باضابطہ طور پر 5 مئی کو مکمل ہوا، میلے کی تاریخ میں کامیاب ترین رہا اور مقامی و بین الاقوامی خریداروں اور فروخت کنندگان کی غیر معمولی شرکت دیکھی گئی۔

کینٹن میلہ چین اور باقی دنیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 109 ویں سیشن میں حاضری اور تجارتی حجم میں اضافہ ہوا جس میں 36 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

109 واں کینٹن میلہ میں کل 24,415 مقامی و غیر ملکی نمائش کنندگان نے شرکت کی، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 816 زیادہ ہیں۔ 53 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندگان نے شرکت کی اور کل 207,103 مہمانوں نے – 72,431 نے پہلی مرتبہ – میلہ ملاحظہ کیا۔

نمائش کے کل مقام میں 30,000 مربع میٹر کا اضافہ کر کے کل 1,160,000 مربع میٹر کیا گیا تاکہ 58,699 اسٹینڈز کو جگہ دی جا سکے، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 1,563 کا اضافہ تھا۔

کینٹن میلے میں شرکت کرنے والے خریداروں نے بہتر مصنوعات اور خدمات کا لطف اٹھایا – جن میں غذائی بندوبست، ترجمانی، کثیر القومی سورسنگ، ای-کامرس، مشاورت، کانفرنس، کسٹمز، نقل و حمل اور ڈاک کی خدمات شامل ہیں۔

بہتر ای-کامرس پلیٹ فارمز اور آن لائن ٹریڈ آن لائن سودے بازیوں میں اضافہ کا سبب بنی جس کے تحت کینٹن میلے کی باضابطہ ویب سائٹ کو 123 ملین افراد نے ملاحظہ کیا، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

ماحول دوستی کو فروغ دینے کے لیے ماحول دوست اور کم کاربن کا اخراج کرنے والی مصنوعات کے حامل نمائش کنندگان کو اسٹینڈ تقسیم کرنے میں ترجیح دی گئی۔ “سبز” مصنوعات کی تجارت 14.6 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب امریکی ڈالرز رہی۔

مقامی و بین الاقوامی ڈیزائنرز کینٹن میلہ کے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر میں اپنی تخلیق اور ڈیزائنوں کو پیش کرنے کے بھی قابل تھے، جسے تخلیقی مصنوعات اور خدمات کے تبادلے میں اضافے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

بہتر خدمات نے خریداروں کی جانب سے تعریف و توصیف حاصل کی۔ پی ایم ہانا (ایچ کے) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر پرکاس کرپلانی نے کہا کہ “میں کئی مرتبہ کینٹن میلے میں آیا ہو اور بڑی تبدیلیوں کو رونما ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہاں پیش کردہ خدمات ہر سال بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہیں۔”

یونائیٹڈ جنرل سپلائی کمپنی انکارپوریٹڈ کے نیشنل سیلز اکاؤنٹ مینیجر مارک کینالیز نے کہا کہ “میں گزشتہ سات سالوں سے کینٹن میلے میں آ رہا ہوں اور کئی بہتریوں کو رونما ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہر چیز بہتر ہے۔ میں ہمیشہ اپنے صارفین کو کہتا ہوں کہ انہیں کینٹن میلے میں ضرور آنا چاہیے۔ آپ اس وقت یقین نہیں کریں گے جب تک آپ اسے دیکھیں گے نہیں۔”

کینٹن میلے کا اگلا سیشن رواں سال 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ یہ میلے کی 110 ویں سالگرہ کا سیشن ہوگا اور امید ہے کہ یہ چین اور دنیا بھر سے مزید  خریداروں اور فروخت کنندگان کو اپنی جانب کھینچے گا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

جناب وو سیاؤینگ،

+86-20-8913-8628،

xiaoying.wu@cantonfair.org.cn