ایورشیڈز نے مشرق وسطی انضمام کے ساتھ پہلا قدم اٹھا دیا

AsiaNet 44738

لندن، 26 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بین الاقوامی قانونی ادارے ایورشیڈز نے آج (25 مئی 2011ء) کو اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کی قانونی کنسورشیم KSLG میں ضم (اور سعودی عرب کے ساتھ منسلک) ہو گیا ہے، اس جدید عمل کے نتیجے میں خطے میں ادارے کا حجم سہ چند ہو جائے گا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110525/457277 )

کے ایس ایل جی مشرق وسطی کے قانونی اداروں ذابان اینڈ پارٹنرز، خاساونے اینڈ ایسوسی ایٹس اور سند لاء گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ کنسورشیم کارپوریٹ/ کمرشل اور رئیل اسٹیٹ سے لے کر حکومتی پالیسی کی اصلاح، ملازمت اور تنازعات نمٹانے تک معیاری قانونی مشاورت کی مکمل رینج فراہم کرتی ہے۔ یہ انضمام ایورشیڈز کے ایس ایل جی کو ابوظہبی، عمان، بغداد، دوحہ، دبئی اور ریاض میں واقع دفاتر کے ساتھ مشرق وسطی میں بے مثال جغرافیائی کوریج دیتا ہے۔

مشرق وسطی میں اس دلیرانہ اسٹریٹجک عمل میں معاہدہ کے ایس ایل جی کو ایورشیڈز کے ساتھ مکمل کر دے گا، تاہم ایورشیڈز کے ایس ایل جی کا نام برقرار رہے گا، جس کے اجازت نامے کے انتظامات تکمیل کے لیے زیر غور ہیں۔

کے ایس ایل جی گروپ کے بانی شراکت دار اور ایورشیڈز کے ایس ایل جی دبئی دفتر کے مینیجنگ پارٹنر ناصر علی  خاساونے کہا:

“کے ایس ایل جی کے قیام کا مقصد صارفین کو علاقائی پریکٹس فراہم کرنا تھا جو مشرق وسطی بھر میں معیاری، موثر اور خدماتی فضیلت کی ایک نئی سطح کے ساتھ کام کر سکے اور ہر شعبے کے دفاتر کے لیے یکساں ہو۔ یہ علاقائی مشق انتہائی ملکہ رکھنے والے عملے کے ساتھ مقامی و بین الاقوامی کوالی فکیشن اور تجربے کی اعلی ترین سطحوں کے ساتھ ہے۔ ہم اسی وژن کو ایورشیڈز کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ صرف مقامی مارکیٹ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر منسلک رہیں اور اسی لیے وہ ہمارے لیے انضمام کے فطری شراکت دار ہیں۔”

برائن ہوز، چیف ایگزیکٹو ایورشیڈز ایل ایل پی نے کہا :

“مشرق وسطی بدستور دلچسپ و متحرک مارکیٹ ہے۔ ہمارے صارفین بتاتے ہیں کہ انہیں معیار اول کی قانونی مصنوعات درکار ہیں جو انہیں مشرق وسطی کے پورے خطے میں مستقل اور معیاری مشاورت فراہم کر سکے۔ ہم کچھ عرصے سے خطے بھر میں پیشکش کو دیکھ رہے تھے اور زیادہ اہم کہ کسی ایسے ادارے کے ساتھ جو ہمارے ارادوں اور اقدار کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ کے ایس ایل جی کی مضبوط مقامی ساکھ اور مقامی معلومات ایورشیڈز انٹرنیشنل کی پیشکشوں کو استحکام بخشے گی اور مشرق وسطی میں ترقی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کی ایک ترقی پسند کارپوریٹ قانونی مشق تخلیق ہوگی۔”

کرس جوبسن، مشرق وسطی کے لیے مینجنگ پارٹنر، نے کہا:

“ہم کئی سالوں سے کے ایس ایل جی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ کے ایس ایل جی صارف مرکزی ہیں اور اعلی  معیار کے قانون دانوں کے حامل ہیں اور مستقل معیاری مشاورت فراہم کرتے ہیں۔ یہ انضمام فطری ارتقاء کا مظہر ہے اور مضبوط اور طویل المیعاد تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔”

ہدایت برائے مدیران

ایورشیڈز ایل ایل پی کے بارے میں

ایورشیڈز ایل ایل پی اور اس کے دنیا بھر میں پھیلے دفاتر 4500 سے زائد ملازمین کے حامل ہیں جو نجی اور سرکاری شعبے کے کاروباری و مالیاتی اداروں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان تمام خدمات تک رسائی 30 قانونی دائرۂ ہائے اختیار میں 50 بین الاقوامی دفاتر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ ایورشیڈز مقامی مارکیٹ کی معلومات اور رسائی کو دنیا کی بڑی قانونی فرمز میں سے ایک کی خصوصیت، وسائل اور بین الاقوامی صلاحیت  کے ساتھ ملاتا ہے۔

http://www.eversheds.com

ذریعہ: ایورشیڈز

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

اموجن لی،

برائے ایورشیڈز ایل ایل پی

ٹیلی فون: + 44(0)207-919-4566

ای میل: imogenlee@eversheds.com