دوسرے سالانہ ایشین ایوارڈز 2011ء میں 20 عالمی معیار کے جج ایشیا کی بہترین شخصیات کا انتخاب کریں گے

AsiaNet 44505

لندن، 10 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لیبارا کے تعاون سے منعقدہ ایشین ایوارڈز 2011ء جنوبی ایشیائی باشندوں کے عظیم کارناموں کا جشن منانے کے لیے دوسرے سال میں داخل ہو چکا ہے۔ دارالخاص نے حال ہی میں سیاست، کاروبار، کھیل، ذرائع ابلاغ، فن اور ٹیکنالوجی سے وابستہ 20 عالمی رہنماؤں کی میزبانی کا شرف حاصل کیا – جو تاریخ میں اپنا نام امر کر دینے والے ان متاثر کن علم و فن کی روشنی پھیلانے والوں اور بانیوں کی مختصر فہرست میں سے فاتحین کا انتخاب کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/asianawards/48914/

ججوں کی سربراہ بیرونیس ورما نے کہا کہ “جب جنوبی ایشیائی برادری میں سے کئی بے مثال شخصیات صرف 12 اعزازات کے لیے میدان میں تھیں، تو یہ بہت ضروری تھا کہ انہیں صرف ہم پیشہ ساتھیوں کے ایک پینل ہی کی جانب سے نہیں بلکہ ایک طاقتور، شفاف اور معقولیت کے لحاظ سے بھی کڑے عمل سے جانچا جائے، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 20 قابل احترام ججوں کو ایک چھت تلے جمع کرنا اور ان کی خوش گن گفتگو کو دیکھنا بہت مسرورکن ہے۔”

ایشین ایوارڈز لیمن گروپ کے بانی پال ساگو کے تصور سے قبول کیا گیا خیال ہے، اور اسے شریک بانی اور یو بی ایم ایوارڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیرولین جیکسن لیوی نے حقیقت کا جامہ پہنایا۔ ساگو نے کہا کہ “ہمارا ہدف تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایشیائی برادری کی انفرادی شخصیات کے انتہائے کمال کا جشن منانا تھا۔” جیکسن لیوی نےاس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “گزشتہ سال کا تاسیسی ایونٹ شاندار تھا، اور 2011ء کے لیے اس نے نئے اعلی معیارات مرتب کیے۔ اس سال ہم نے اسےنئی بلندیوں تک پہنچایا۔” 2010ء میں ایشین ایوارڈز  نے جنوبی ایشیائی برادری کی متاثر کن ترین شخصیات میں سے چند کو اعزازات سے نوازا – جن میں ریکارڈ ساز کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے لے کر دنیا کے معروف ترین موسیقار اے آر رحمن اور عظیم کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا تک شامل تھے۔

رواں سال، جج موسیقی، فن و ڈیزائن، کھیل، سینما، ٹیلیو ژن اور سائنس کے شعبہ جات میں سال کی بہترین کاروباری شخصیت، کاروباری منتظم، انسان دوست، عوامی خدمت گار اور سماجی کارکن کے انتخاب کے لیے اپنی بے مثال صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔

کاروباری زمرے کے ججوں میں سریندر اروڑہ، سی ای او اروڑہ ہولڈنگز؛ کامل ہوتھی، ڈائریکٹر ایشین مارکیٹس، لائیڈز بینک کارپوریٹ مارکیٹس؛ اور رتھی سن یوگاناتھن، سی ای او لیبارا شامل ہوں گے، لیبارا دوسرے سال بھی مرکزی اسپانسر ہوگا۔

لیبارا کے سی ای او یوگاناتھن نے کہا کہ “ایشیائی میں بہت سارے کاروباری منتظمین ہیں، اس لیے اس سال کا فاتح بے مثال کاروباری فراست اور کار نمایاں کا حامل ہونے کے ساتھ بہترین قائدانہ صلاحیتوں، جدت طرازی اور قوت کا حامل ہونا چاہیے، ایسے رہنماؤں کا انتخاب دینے میں مدد فراہم کرنا ایک اعزاز ہے جس کی طرف ایشیائی کاروباری برادری کی نظریں اٹھنی چاہئیں۔”

ہوتھی نے کہا کہ “ایشین ایوارڈز ان افراد کی کامیابیوں کا جشن مناتا ہے جو ، بیشتر صورتحال میں، جو یہاں خالی ہاتھ آئے اور اب برطانیہ کے کاروباری منظرنامے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، لائیڈز بینک کارپوریٹ مارکیٹس کے لیے ایسی کامیاب انفرادی شخصیات کو شناخت کرنے کے عمل میں شامل ہونا ضروری ہے جو عالمی سطح پر فرق پیدا کر رہی ہیں اور ایشیائی برادری کے دیگر افراد کو وہی کار نمایاں انجام دینے کے لیے متاثر کر رہی ہیں – اور یہی مسلسل دوسرے سال ایک مرتبہ پھر اسپانسر کی حیثیت اختیار کرنے کے ہمارے فیصلے کی بنیاد ہے۔”

ذرائع ابلاغ اور فن کے زمرے کے ججوں میں سونی ٹھاکر، سربراہ مارکیٹنگ سائیکو انٹرٹینمنٹ اور سونی ایوارڈ یافتہ ڈی جے اور براڈکاسٹر نہال اتھانائیکے شامل ہیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ “اس ملک میں اس سطح پر ایشیائی باصلاحیت افراد کو تسلیم کرنے کے بہت زیادہ مواقع نہیں ہيں،” ٹھاکر نے حاضرین کی زیادہ تعداد تک صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لیے ایشین ایوارڈز کو ایک بڑا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے سراہا۔

نہال نے گفتگو میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “منصب عطا کرنے کو مقبول کرنے کے لیے آپ کو بے مثال افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو اس اعزاز کو حاصل کریں، اور ایشین ایوارڈز نے یہ کام کسی سے بھی زیادہ بہتر انداز سے کیا ہے، یہ اعزازات ایشیائی برادری کی اس ملک کے لیے کی گئی عظیم خدمات، اور ساتھ ساتھ معاشرے میں یکجا ہونے،  کا اعتراف ہے، کیونکہ یہ نامزد افراد ایشیا سے باہر کے ملکوں کے شہری ہیں۔”

جیگوئر میں وی آئی پی ریلیشن شپ مینیجر دلجیت جگیت نے گفتگو کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ “ایشین ایوارڈز بہت اہم ہیں کیونکہ یہ آنے والی نسلوں کو عظیم کارنامے انجام دینے کے لیے متاثر کر رہے ہیں۔” ایوارڈز کے باضابطہ آٹوموٹو شراکت دار کی حیثيت سے جیگوئر رواں سال ایشین ایوارڈز میں شرکت کرنے والے فاتحین کے لیے سفری سہولیات کے لیے XJ گاڑیاں فراہم کرے گا۔

2011ء ایشین ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 18 اکتوبر کو گروسوینر ہوٹل، پارک لین، لندن میں ایک زرق برق تقریب میں کیا جائے گا – اور یقین دلایا جاتا ہے کہ یہ ایک عظیم اور شاندار تقریب ہوگی۔ 2010ء میں اعزاز حاصل کرنے والی پیشقدم اعلی شخصیات میں سے چند کے ساتھ، 2011ء کے ایونٹ کے لیے دلچسپی پہلے ہی اپنی بلندیوں کی جانب جا رہی ہے۔ 2011ء کے ججوں کے انٹرویوز دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.theasianawards.com/videos-2011.php یا 2010ء کے فاتحین کی مکمل فہرست کے ساتھ ساتھ  2011ء ایوارڈز کے لیے ٹکٹ بک کرانے کا طریقہ جاننے کے لیے http://www.theasianawards.com دیکھئے۔

ہدایات برائے مدیران :

ایشین ایوارڈز لیمن گروپ کے بانی پال ساگو کے تصور سے قبول کیا گیا خیال ہے، اور اسے شریک بانی اور یو بی ایم ایوارڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیرولین جیکسن لیوی نے حقیقت کا جامہ پہنایا۔ عالمی ایشیائی برادری کے کار ہائے نمایاں کا جشن منانے کرنے کے لیے اس کا آغاز 2010ء میں ہوا جس کا مقصد بھارت، سری لنکا، پاکستان یا بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی یا براہ راست خاندانی تعلق رکھنے والی شخصیات کے کار ہائے نمایاں کو تسلیم کرنے اور، فنون، ثقافت، کھیل اور عوامی خدمت کے شعبے میں، اعزاز سے نوازنا تھا۔  تاسیسی تقریب میں ایشیائی برادری کی 1200 سے زائد با اثر شخصیات شریک ہوئیں اور منتخب کردہ خیراتی ادارے، سیو دی چلڈرن، کے لیے ایک لاکھ برطانوی پاؤنڈز سے زائد اکٹھے کیے۔

مسلسل دوسرے سال ایشین ایوارڈز کا مرکزی اسپانسر بننے والا لیبارا گروپ 2001ء میں راسیا لیون، بسکرن کندیاہ اور راتھیسن یوگاناتھن کی جانب سے قائم کیا گیا تھا – جو بین الاقوامی کالنگ مارکیٹ کو بدلنے ، اور تارک وطن برادریوں کو اپنے آبائی وطن میں دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ تعلق کو استوار رکھنے کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کے مشترکہ ہدف کے حامل تھے۔  اس سال جب لیبارا اپنی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے وہ دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں 1200 سے زائد ملازمین ہیں اور ادارہ آٹھ ممالک میں آپریشنز کا حامل ہے جبکہ آمدنی 2009ء میں 371 ملین یوروز تھی۔

ذریعہ: ایشین ایوارڈز

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

پوجا ویدی،

ڈائریکٹر،

لائیواسٹائل میڈیا،

ٹیلی فون: +44(0)7949-573-065،

ای میل: puja@livestylemedia.co.uk؛

ہنریٹ سوینسن،

سربراہ پی آر اینڈ مارکیٹنگ،

یو بی ایم ایوارڈز،

ٹیلی فون: +44(0)207-234-8753 / +44(0)7500-917-628،

ای میل: henriette.svensen@ubm.com