یو ایل نے اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ انکارپوریٹڈ کے حصول کے ذریعے کارکردگی، انرجی اسٹار (ر)، قابل بھروسہ آزمائش اور انجینئرنگ مشاورتی خدمات کی صلاحیتوں میں اضافہ کر لیا

AsiaNet 44759

نارتھ بروک، الینوائے اور نیوٹن ، آئیووا، 25 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایچ وی اے سی، اپلائنس، کمپوننٹ کسٹمرز کے لیے مکمل وسعت کی حامل خدمات کی فراہمی

یو ایل کو تیزی سے ابھرتے ہوئے انرجی اسٹار (ر)، اسمارٹ اپلائنس شعبوں میں جیتنے کا موقع دیتا ہوا

تحفظ کو جدید تر بنانے والے عالمی رہنما ادارے یو ایل نے آج ایک حتمی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق یو ایل نیوٹن، آئیووا میں قائم معروف کارکردگی، انرجی اسٹار (ر)، قابل بھروسہ اور انجینئرنگ مشاورتی خدمات  فراہم کرنے والے ادارے اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ انکارپوریٹڈ کے کے اثاثہ جات حاصل کرے گا، اس ادارے کی بنیاد مے ٹیگ ڈیزائن انجینئرز نے رکھی تھی۔

یو ایل ویری فکیشنز سروسز کے صدر سجیو جیسوداس نے کہا کہ “یہ حصول یو ایل کو اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور مزید پھیلانے کی سہولت دے گا تاکہ وہ ایچ وی اے سی، اپلائنسز، اور کمپوننٹس کے شعبہ جات میں کلیدی صارفین کو خدمات دے سکے اور عالمی مینوفیکچررز کی مدد کے لیے خدمات کا جامع مجموعہ دے سکے۔ اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ کا تجربہ اور صلاحیتیں ہمیں اپنی حفاظت و کارکردگی کی آزمائش کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انرجی اسٹار (ر) اور اسمارٹ اپلائنسز جیسی ابھرتی ہوئی کلیدی مارکیٹوں میں اپنی پیشکشوں کو بڑھانے کے قابل بنائیں گی۔”

اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ کے صدر جورڈن برونٹز نے کہا کہ “اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ اور یو ایل یکساں پیشکشوں کے حامل ہیں اور ہم پوری توقع رکھتے ہیں کہ یہ ہمارے مشترکہ صارفین کے لیے ہمارے گہرے تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گےی۔ حفاظت، کارکردگی، انرجی ٹیسٹنگ اور انجینئرنگ خدمات پر مشترکہ ارتکاز کے ساتھ ہم اداروں کو محفوظ تر اور زيادہ توانائی کی بچت کرنے والی مصنوعات تخلیق کرنے میں مدد کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔”

اس سودے کی تکمیل پر اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ یو ایل کے ویری فکیشن سروسز کاروبار کا حصہ بن جائے گا۔ مئی کے اختتام پر معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ کا صدر دفتر بدستور نیوٹن، آئیووا میں رہے گا۔ جورڈن برونٹز بدستور اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ کے صدر کے طور پر برقرار رہیں گے۔

یو ایل اور اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ نے اس سودے کے لیے اپنے مالیاتی مشیروں کو استعمال کیا۔

اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ انکارپوریٹڈ کے بارے میں

اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ انکارپوریٹڈ ایک نجی ملکیتی ادارہ ہے جو امریکی مڈویسٹ کے قلب میں واقع ہے۔ ادارہ مکمل خدماتی مصنوعاتی کارکردگی، انرجی اسٹار (ر)، بھروسہ مند آزمائش اور انجینئرنگ مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ آٹھ حصص یافتگان نے وسیع تر ملازمین کی معلومات، آلات، اور سابق مے ٹیگ ڈیزائن سینٹر کی صلاحیتوں سے حاصل کردہ قوت کے بل بوتے پر اسپرنگ بورڈ انجینئرنگ کا آغاز کیا تھا۔

یو ایل کے بارے میں

یو ایل کے ایک معروف عالمی آزاد سیفٹی سائنس کمپنی ہے جو 115 سال سے زائد کی تاریخ رکھتی ہے۔ 96 ممالک میں 6800 سے زائڈ ملازمین کے ساتھ یو ایل پانچ مختلف کاروباری یونٹ رکھتا ہے – پروڈکٹ سیفٹی،انوائرومنٹ، لائف اینڈ ہیلتھ،یونیورسٹی اور ویری فکیشن سروسز – تاکہ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور اپنے پبلک سیفٹی کے مشن کو پورا کیا جا سکے۔ یو ایل کے بارے میں مزید معلومات UL.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

جو ہرشمول

انڈررائٹرز لیبارٹریز

فون: +1.847.664.1508

ای میل: Joseph.Hirschmugl@us.ul.com