این ٹی ٹی کام نئی شاخ کے ذریعے مکاؤ میں داخل

AsiaNet 44625

ٹوکیو، 17 مئی/کیوڈوجے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 17 مئی کو اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے این ٹی ٹی کام ایشیا لمیٹڈ کی مکاؤ میں نئی شاخ نے کام کا آغاز کر دیا ہے جو فوری طور پر موثر العمل ہے۔ این ٹی ٹی کام ایشیا میں کارپوریٹ پلاننگ اور گلوبل سلوشن کے موجودہ ای وی پی تیتسوشی ساساگو کی زیر سربراہی مکاؤ شاخ کثیر القومی اداروں، مقامی اداروں اور مکاؤ حکومت کو این ٹی ٹی کام کی جانب سے عالمی نیٹ ورک سروسز، آئی پی کنیکٹوٹی، ڈیٹا سینٹر، ہوسٹنگ اور دیگر آئی سی ٹی سلوشنز مہیا کرے گی۔

مکاؤ، جو گزشتہ پانچ سالوں سے اوسطا سالانہ 18 فیصد کے شاندار جی ڈی پی اضافے کا لطف اٹھا رہا ہے، اپنی کیسینو اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت، اور بعدازاں ہوٹل، مالیاتی و خوردہ شعبے میں پیشرفت، کے ذریعے زبردست معاشی ترقی حاصل کی ہے۔ ہینگ چن جزیرے کے ساتھ پل کی تعمیر کے ذریعے بہتر نقل و حمل اور جزیرے پر جامعہ مکاؤ کی مجوزہ توسیع معیشت کو مزید تقویت بخشیں گی۔

این ٹی ٹی کام مکاؤ کے 2012ء میں مقامی اور بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن لائسنسز جاری کرنے کے منصوبے کے نتیجے میں نئے مواقع پیدا ہونے کی، اور بعد ازاں موبائل اور آئی ایس پی لائسنسز کے لیے ایسے ہی اقدامات، توقع رکھتا ہے، جو مارکیٹ کو مزید متحرک کرنے اور اس کی آزادی کو بڑھاوا دینے میں مدد دیں گے۔ نئی شاخ عظیم تر چین کی مارکیٹ میں ادارے کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔

این ٹی ٹی کام ایشیا لمیٹڈ مکاؤ شاخ کااضافہ  این ٹی ٹی کام کے ماتحت اداروں اور دفاتر کے نیٹ ورک کو 29 ممالک/خطوں 74شہروں تک توسیع دیتا ہے۔

این ٹی ٹی کام کے بارے میں

این ٹی ٹی کام دنیا بھر میں صارفین کو گلوبل نیٹ ورکس، مینجمنٹ سلوشنز اور آئی ٹی سروسز کی وسیع تر خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ قابل بھروسہ، اعلی معیار کی سیکورٹی، ہوسٹنگ، وائس، ڈیٹا اور آئی پی سروسز کے ساتھ ساتھ مینیجڈ نیٹ ورکس اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں قائدانہ حیثیت کے باعث معروف ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے وسیع تر بنیادی ڈھانچے میں آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این اور گلوبل ای-وی لین کے ساتھ ساتھ سطح-1 بیک بون شامل ہے جو بڑے انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان، اور ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ میں محفوظ ڈیٹا مراکز کے ساتھ شراکت کے ذریعے 150 سے زائد ممالک تک پہنچتی ہیں۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا کے بڑے ٹیلی کامز اداروں میں سے ایک نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو ٹوکیو، لندن اور نیو یارک کے بازار حصص میں مندرج ہے۔ ملاحظہ کیجیے

http://www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ

(جناب) نوبورو کوواتا،

گلوبل بزنس ڈویژن،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ٹیلی فون: +81-3-6733-8120،

ای میل: pr-eastasia-gl@ntt.com