او پی آئی نے مس یونیورس کلیکشن کا اعلان کر دیا

AsiaNet 44634

لاس اینجلس، 17 مئی 2011ء/ پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نئے لیکویرز کی نمائش مس یو ایس اے کی تقریب میں کی جائے گی

او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ نے آج مس یونیورس آرگنائزیشن کے ساتھ ایک اشتراک  کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارہ لاس ویگاس، نیواڈا میں 2011ء مس یو ایس اے (ر) مقابلہ حسن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں مس یونیورس کلیکشن کا آغاز کرے گا، جس کے رنگ 14 جون 2011ء کو ظاہر کیے جائيں گے۔

مس یو ایس اے کے مقابلے میں شریک حسینائیں، جن میں موجودہ مس یو ایس اے ریما فقیہ اور مس یونیورسٹی زمینا نیواریتے بھی شامل ہیں، لاس ویگاس کے پلانٹ ہالی ووڈ ریزورٹ اینڈ کیسینو میں مائیکل بوئے چک کے سیلون کلر میں ایک نجی تقریب میں او پی آئی کو مس یونیورسٹی کلیکشن ظاہر کرنے میں مدد دیں گی۔ او پی آئی ایگزیکٹو وی پی اور آرٹسٹک ڈائریکٹر سوزی ویز-فش مان نے کہا کہ “یہ کلیکشن مقابلہ حسن کی شریک حسیناؤں کی نسوانیت، زینت اور جادوئی حسن کی صورت گری اور ان رنگوں کے ذریعے شوخی کی حقیقی حس کے ساتھ پیش کرے گی۔ مس یونیورس کلیکشن کو پیش کرنے کے لیے روشنیوں کے شہر سے بہتر کوئی مقام نہیں ہے۔”

او پی آئی کی مس یونیورس کلیکشن جس میں چار نئے لیکویرز شامل ہیں، ستمبر میں دستیاب ہوگی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن کی صدر پاؤلا شوگارٹ کہتی ہیں کہ: “ہم اپنی شریک حسیناؤں کے جذبے اور حسن کے لیے کلیکشن تخلیق کرنے کی خاطر او پی آئی سے بہتر شراکت دار نہیں حاصل کر سکتے۔ شوخ رنگوں اور دلکش ناموں کے ساتھ او پی آئی مس یونیورس کلیکشن ایک جدید فیشن کی حامل ہوگی اور ہماری ملکہ حسن کی طرح دلکش ہوگی۔”

کلیکشن کے اجراء کے ساتھ ویز-فش مان اتوار 19 جون کو 9 بجے شب لاس ویگاس، نیواڈا کے پلانٹ ہالی ووڈ ریزورٹ اینڈ کیسینو سے براہ راست این بی سی پر پیش کردہ مس یو ایس اے مقابلہ حسن کی جج ہوں گی۔ مس یو ایس اے کی فاتح 12 ستمبر 2011ء کو ساؤ پاؤلو، برازیل میں مس یونیورس کے مقابلے میں شریک ہوں گی۔

او پی آئی کے بارے میں:

او پی آئی نیل لیکویرز میں ڈی بی پی، ٹولیون یا فورماڈیہائیڈ شامل نہیں ہوتے۔ او پی آئی پیشہ ورانہ سیلونز بشمول بیوٹی برانڈز، بیوٹی فرسٹ، چیٹرز، ڈیلارڈ’ز، جے سی پینی، پیور بیوٹی، ریجس، ٹریڈ سیکریٹ اور یو ایل ٹی اے پر دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.opi.com ملاحظہ کیجیے۔ ٹویٹر پر @OPI_PRODUCTS (http://twitter.com/opi_products) کو فالو کیجیے اور (http://www.facebook.com/opiproducts) پر فیس بک فین بنیے۔

مس یونیورس:

ڈونلڈ جے ٹرمپ اور این بی سی یونیورسل کا مشترکہ منصوبہ مس یونیورس آرگنائزیشن ایک عالمی کمیونٹی ہے جو حسن، صحت اور دور جدید کی نوجوان خواتین کے لیے قائدانہ نمونوں کو مختار بناتی ہے۔ ادارہ دنیا بھر کے خیراتی اداروں کے ساتھ شراکت اور عورتوں کی صحت اور تولیدی مسائل پر نظر مرکوز رکھتے ہوئے ایچ آئی وی/ایڈزکے حوالے سے شعور اجاگر کرنے سے وابستہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.missuniverse.com ملاحظہ کیجیے یا فیس بک یا ٹویٹر @TheRealMissU  پر ہمیں فالو کیجیے۔

ذریعہ: او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ

رابطہ: کیٹ ٹیٹم

ktatem@harrisshepard.com

برائے او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ