ء ڈین ڈیوڈ 2011انعامات کا اعلان؛ ایک ملین ڈالرز کے تین اعزازات پیش کیے گئے

AsiaNet 44556

تل ابیب، اسرائیل، 16 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈین ڈیوڈ انعام کی تقریب کل جامعہ تل ابیب میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت اسرائیل جناب شمعون پیریز، صدر جمہوریہ اطالیہ جیورجیو ناپولیتانو، صدر جامعہ تل ابیب  اور ڈین ڈیوڈ انعام کے بورڈ کے چیئرمین جوزف کلافٹر، ڈین ڈیوڈ انعام کے بانی  جناب ڈین ڈیوڈ، 2011ء ڈین ڈیوڈ انعام کے فاتحین، غیر ملکی سفیروں اور اسرائیل اور دیگر ممالک کی اہم ادبی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/dandavid/48915/

اعزازات ان افراد کو پیش کیے گئے:

پروفیسر مارکوس فیلڈمین (اسٹین فورڈ یونیورسٹی) کو حیوانی اور نباتی ارتقاء کے شعبے میں انقلابی تحقیق کرنے پر

جوئل اور ایتھن کوئن (امریکہ) کو فلم سازی کی تاریخ میں بے مثال اور اصلی و تخلیقی شراکت داری پر

پروفیسر سنتھیا کینیون (جامعہ کیلیفورنیا، سان فرانسسکو) اور پروفیسر گیری رووکون (ہارورڈ میڈیکل اسکول) کو اپنی تحقیق پر، جس میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کو جینیاتی طور پر قابو میں کیا جا سکتا ہے اور ایک انسانی انسولین جیسا ایک ہارمون طویل العمری میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈین ڈیوڈ انعام 2002ء سے ایسے افراد یا اداروں کو سائنس، فن اور غیر سائنسی علوم کی تین جہتوں: ماضی، حال اور مستقبل، میں امتیازی کارنامہ انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ (ہر زمرے میں ایک ملین ڈالرز انعام دیا گیا)۔

تقریب میں ماضی، حال اور مستقبل کو تلاش کرنے والی رقص کی مثلثیات کا حامل سیلی-این فرائیڈلینڈ ڈانس ڈراما کمپنی کے فن کا شاندار مظاہرہ؛ رونن بورشیوسکی کے زیر اہتمام بوچ مان-مہتا اسکول آف میوزک، جامعہ تل ابیب کے خانہ موسیقی پر گریگوریو الیجری کا مسیریرے کا مظاہرہ ؛ اور روز مرہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے گیلا ڈانس ٹروپ کے 15 محترم خواتین پر مشتمل دستے کا ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ شامل تھے۔

فاتحین اپنی  انعامی رقوم کا 10 فیصد دنیا بھر میں غیر معمولی ڈاکٹریٹ اور بعد از ڈاکٹریٹ کے طلبہ کے 20 وظیفوں کے لیے عطیہ کریں گے۔

ڈین ڈیوڈ انعام کا مقصد رہنماؤں کی اگلی نسلوں پر اثر انداز ہونا ہے اور یہ ہائی اسکول کے طلبہ میں “آپ کا ہیرو کون ہے” نامی تحریری مقابلے  کے طلبہ کو شامل کرتا ہے۔

رواں ہفتے جامعہ تل ابیب میں ڈین ڈیوڈ انعام کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوئیں:

ارتقاء کی نئی منازل

پروفیسر مارکوس فیلڈمین کے ساتھ ایک نشست

معمہ کو قبول کیجیے

جوئیل اور ایتھن کوئن کے ساتھ ایک مذاکرہ

جینز اور بڑھتی ہوئی عمر پر

پروفیسر سنتھیا کینیون اور پروفیسر گیری رووکون کے ساتھ ایک مجلس

تقریبات اور ان کے شرکاء کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے: http://video.tau.ac.il/DanDavid-Prize-11

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.dandavidprize.org۔

رابطہ:

محترمہ اورلی فرومر

ڈائریکٹر برائے میڈیا ریلیشنز

ڈین ڈیوڈ انعام

+972-52-4737373

fromer@post.tau.ac.il

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/dandavid/48915/

ذریعہ: ڈین ڈیوڈ پرائز