سیئر ٹیکنالوجی کی جانب سے نیوی سیئر کی صورت میں جی پی ایس سے محروم علاقوں میں پہلی بین البراعظمی پرسنل ٹریکنگ

AsiaNet 44605

سالٹ لیک سٹی، 14 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سیئر کا نیوی سیئر (ر) پری سیشن پرسنل ٹریکنگ سسٹم بروقت سمندرپار فرد کی جیو-پوزیشن فراہم کرتا ہے، جس نے ہانگ کانگ میں ایک اہلکار کو ٹریک کیا اور نیو یارک شہر میں مشاہدہ کرنے والوں کو اس کی پوزیشن ظاہر کی۔

سیئر ٹیکنالوجی نے اپنے نیوی سیئر پری سیشن ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے جی پی ایس سے محروم علاقوں میں پرسنل ٹریکنگ کا پہلا کامیاب بین البراعظمی مظاہرہ کیا ہے۔

نیو یارک میں پبلک سیفٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں سیئر نے ہانگ کانگ اور سالٹ لیک سٹی دونوں مقامات پر نیوی سیئر پہنے ہوئے افراد کی براہ راست ٹریکنگ کا مظاہرہ کیا، جس سے نیویارک شہر کے آپریشنز سینٹر میں ان کی درست ترین پوزیشن مانیٹرز پر ظاہر ہوئی۔

یہ مظاہرہ ادارے کے اپنے نئے نیوی سیئر گلوبل سسٹم فار موبائل (جی ایس ایم) پرسنل ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کا ایک حصہ تھا۔ سیئر نے ثابت کیا کہ نیوی سیئر دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے جیو-پوزیشن ڈیٹا کو نشر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ اسے 2ڈی یا 3ڈی وژوئلائزیشن سافٹویئر پر دکھایا جا سکے۔

سیئر کے سینئر نائب صدر برائے سیلز ڈک گبسن نے کہاکہ “ایک نیوی سیئر یونٹ جسے ایک فرد پہنے چاہے وہ عمارت کے اندر ہو یا باہر، جی پی ایس کے ساتھ ہو یا اس کے بغیر، سیکنڈوں میں انتہائی درست جیو-پوزیشن ڈیٹا تخلیق کرے گا۔ سیئر کے 2ڈی اور 3ڈی سافٹویئر کے استعمال کے ذریعے دنیا کی کسی بھی عمارت یا تنصیب کا وائرفریم خاکہ چند سیکنڈوں میں ترتیب دیا جا سکتا ہے چاہے اس عمارت کے بارے میں پہلے کوئی آگہی و معلومات موجود نہ ہو ۔ یہ ناظرین کو اپنے اہلکاروں کے مقامات کے بارے میں ہمہ وقت آگاہی رکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ آگ بجھانے والے اہلکاروں، پولیس افسران، عسکری اہلکاروں اور دیگر امدادی کارکنوں کے لیے یہ ٹیکنالوجی پہلے کبھی موجود نہ تھی، یہ زندگیاں بچا سکتی ہے۔”

نیویارک میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء نے مظاہرے کو ملاحظہ کیا جو سیئر کے 2ڈی اور 3ڈی ڈسپلیز پر پیش کیا گیا۔ وہ تقریبا نصف دنیا دور ہانگ کانگ کی ایک بلند عمارت میں جی پی ایس علاقے میں نیوی سیئر پہنے ہوئے فرد کو درست ترین ٹریک کرنے کے قابل تھے۔ وہ مختلف منزلوں پر اوپر اور نیچے اور عمارت کے مختلف راستوں پر آنے جانے والے فرد کی نمائندہ تصویر دیکھ پا رہے تھے۔

سیئر اپنے مظاہرے کے عمل کو جاری رکھا لیکن اس مرتبہ توجہ واپس امریکہ پر مرکوز کی گئی، جہاں سالٹ لیک سٹی، یوٹاہ کی ایک دفتری عمارت میں لگائے گئے نیوی سیئر ٹریکر کے راستوں کا خاکہ بنایا گیا۔ یہ پہلے کبھی نہ دیکھی گئی ٹیکنالوجی تھی، جو بالکل ہموار انداز میں کام کر رہی تھی۔

سیئر کے سی ای او فریڈ گیلینڈر نے کہا کہ “نیوی سیئر تمام سرحدوں کو بالائے رکھتے ہوئے افراد کو ٹریک کرنے کا ایک حقیقی عالمی حل متعارف کروایا ہے جو جو ان افراد کے لیے جو خطرناک کام کرتے ہیں، نیوی سیئر کی اچھوتی صلاحیتوں کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار کمانڈرز آپریشنز سینٹر سے ایک قدم باہر رکھے بغیر دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنے اہلکاروں کی موجودگی کے درست ترین مقامات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ نیوی سیئر مہم پر بھیجی گئی ٹیم کے ہر رکن کے لیے فورا لوکیشن ڈیٹا تخلیق کرتا ہے، جو سی 2 نوڈ کے لیے صورتحال کا غیر معمولی طور پر حقیقی ادراک فراہم کرتا ہے۔”

سیئر نے اعلان کیا کہ نیوی سیئر پرسنل ٹریکنگ سسٹم کا جون 2011ء میں بین الاقوامی سطح پر افتتاح کیا جائے گا، اور یہ ادارے کے سیلزنمائندگان کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہوگا۔

سیئر ٹیکنالوجی کے بارے میں

سیئر ٹیکنالوجی ایک نجی ملکیتی ادارہ ہے جو سالٹ لیک سٹی، یوٹاہ میں واقع ہے۔ سیئر نیوی سیئر پرسنل ٹریکنگ سسٹم اور ایکیوسینس کیمیکل ریکگنیشن سسٹم کا تیار کرنے اور بنانے والا ہے۔ نیوی سیئر اور ایکیو سینس حقیقی دنیا میں صف آرائی کے لیے سیکورٹی اور صحت کے ماہرین کو سخت کوش لیبارٹری ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔

http://www.seertechnology.com/

مزید معلومات اور صحافیوں کے سوالات کے لیے:

باب لوٹنکی، نائب صدر بزنس ڈیولپمنٹ

سیئر ٹیکنالوجی

2681 پارلیز وے

سالٹ لیک سٹی، یوٹاہ 84109 ریاستہائے متحدہ امریکہ

دفتر: +1 801-746-7888

فیکس: +1 801-708-7259

موبائل: +1 435-640-8878

ای میل: blutnicki@seertechnology.com

ذریعہ: سیئر ٹیکنالوجی