این ٹی ٹی کام نے فرنٹ لائن سسٹمز آسٹریلیا میں 70 فیصد حصص حاصل کر لیے

AsiaNet 44550

ٹوکیو، جاپان اور سڈنی، آسٹریلیا، 11 مئی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) اور فرنٹ لائن سسٹمز آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ (فرنٹ لائن) نے 11 مئی کو مشترکہ اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام آئی ٹی انفرا اسٹرکچر، آئی ٹی مشاورت اور منظم خدمات فراہم کرنے والے آسٹریلین ادارے کے جاری کردہ 70 فیصد حصص  خریدے گا۔

یہ اتحاد کثیر القومی اداروں کو عالمی سطح پر اپنے نیٹ ورکس، بنیادی ڈھانچے اور کلاؤڈ انتظامات کے لیے ہموار اور ون اسٹاپ حل حاصل کرنے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے این ٹی ٹی کام کو اپنی اعلی معیار کی عالمی آئی سی ٹی خدمات کی وسیع رینج کو پھیلانے کا موقع فراہم کرےگا۔

آسٹریلیا میں ڈائی مینشن ڈيٹا جیسے دیگر این ٹی ٹی گروپ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے این ٹی ٹی کام فرنٹ لائن کی سرور-متعلقہ ٹیکنالوجیز کو این ٹی ٹی گروپ کی نیٹ ورک-انٹیگریشن، سافٹویئر-ڈیولپمنٹ اور دیکھ بھال کی صلاحیتوں کو ملا کر اداروں کے لیے اعلی معیار کی آئی سی ٹی خدمات فراہم کرے گا۔ این ٹی ٹی کام فرنٹ لائن کے ماتحت ادارے ہاربر ایم ایس پی کی ڈیٹا سینٹر متعلقہ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے کلاؤڈ سروس ڈیولپمنٹ کو بھی تیز تر کرے گا۔

فرنٹ لائن، خاص طور پر سرور اور ڈیٹابیس کی ٹیکنالوجی سے متعلقہ، آئی سی ٹی خدمات کا ایک تجربہ کار فراہم کنندہ ہے۔ ہاربر ایم ایس پی نے اپنی منظم خدمات اور ڈیٹا سینٹر سسٹم انٹیگریشن میں زبردست ساکھ حاصل کر رکھی ہے۔ ادارہ 1993ء میں قائم ہوا اور جون 2011ء میں مالی سال کے اختتام پر 277 ملین آسٹریلوی ڈالرز کی فروخت کی پیش بینی کے ساتھ آسٹریلیا سب سے بڑا اور معروف انفرا اسٹرکچر حل فراہم کنندہ بن چکا ہے۔ فرنٹ لائن برسبین، سڈنی، کینبرا، ملبورن، ایڈیلیڈ اور سنگاپور میں ڈیٹا سینٹر، ویئرہاؤسنگ اور سیلز آپریشنز کا حامل ہے۔

فرنٹ لائن کے سی ای او اسٹیو مرفی نے کہا کہ “آسٹریلوی مارکیٹ اور اس سے آگے مزید آگے بڑھنے کے خواہشمند ادارے کی حیثیت سے فرنٹ لائن این ٹی ٹی کام کی بطور سرمایہ کار شمولیت پر بہت زیادہ مسرور ہے، اس اتحاد کا مطلب ہوگا کہ فرنٹ لائن کو این ٹی ٹی کام کی نیٹ ورکنگ اور مواصلات کے شعبے میں وسیع تر معلومات اور وسائل کا سہارا ملا ہے، ساتھ ساتھ ہم انفرا اسٹرکچر اور منظم خدمات کے شعبے میں اپنی بنیادی قوت سے آگے بھی خدمات پیش کر سکیں گے۔”

این ٹی ٹی کام کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر سادا ماکی نے کہا کہ “یہ حصول دنیا بھر میں اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر بھی پسندیدہ آئی سی ٹی شراکت دار بننے کی ہماری حکمت عملی کی تصدیق اور اسے مزید مستحکم کرتا ہے۔ فرنٹ لائن سسٹمز اور اس کے ماتحت اداروں میں منظم آئی ٹی انفرا اسٹرکچر ماہرین کا اضافہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ خطے میں تیزی سے ارتقا پاتی ہوئی انٹرپرائز کلاؤڈ مارکیٹ کو خدمات فراہم کرنے والے ہمارے ماتحت ادارے این ٹی ٹی آسٹریلیا کے مستحکم نیٹ ورک کاروبار کی شاندار تکمیل ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

فرنٹ لائن سسٹمز آسٹریلیا کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.frontline.com.au

ذریعہ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فرنٹ لائن سسٹمز آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ