جلد کی دیکھ بھال کے 100 سال زندگی کے لیے: نیویا اپنی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی مہم میں بلین یورو کی سرمایہ کاری کرے گا

ہیمبرگ، جرمنی، 10 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

AsiaNet 44510

– کثیر ابلاغی ڈیجیٹل اقدامات نئے نیویا صارفین سے مخاطب ہوگا۔ ریحانہ کا گانا، ‘کیلیفورنیا کنگ بیڈ’ بین الاقوامی سطح پر نیویا کی سالگرہ کے سال میں ساتھ ساتھ ہوں گے۔

– حوالہ در حوالہ: تصویر ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی کے ذریعے دستیاب ہے اور بغیر کسی قیمت کے حاصل کی جا سکتی ہے: http://www.presseportal.de/pm/8057/

10 مئی 2011ء کو نیویا اسکن جرنی پریس کانفرنس میں بائیرسڈورف، بورڈ ممبر فار برانڈز مارکوس پنجر نے کہا کہ “ہم اپنے صد سالہ برس میں موجود نیویا برانڈ کی نئی صف بندی کر رہے ہیں۔ ہم 15 مئی کو “جلد کی دیکھ بھال کے 100 سال زندگی کے لیے” کے عنوان سے ایک عالمی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، جو کئی نسلوں سے نیویا سے وابستہ قدروں کے گرد گھومے گی: جیسا کہ بھروسہ، ایمانداری، اعتبار، اور خاندان۔ نیویا نے اپنے 100 سالہ جشن کا حصہ بننے کے لیے 50 ممالک سے مہمانوں کو مدعو کیا ہے تاکہ وہ برانڈ کی تاریخ کے سفر میں اس کا ساتھ دیں۔ دو روزہ بحری سفر انہیں نئی “جلد کی دیکھ بھال کے 100 سال زندگی کے لیے”مہم کا تجربہ اٹھانے اور تاریخ اور سائنس کی نمائش دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ نیویا نے مختلف تصاویر اکٹھی کی ہیں جو جلد کی اہمیت اور مختلف عمر، صنفوں اور قومیتوں کے درمیان قربت کے لمحات کو محفوظ کرتی ہیں۔ مارکوس پنجر نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ “ہم جانتے ہیں کہ لوگ اسی وقت اپنی جلد کے حوالے سے پرسکون رہتے ہیں جب وہ نظر آنے کے لحاظ سے خوش ہوں۔ ایک تحقیق* کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی یہ تعداد صرف 10 فیصد ہے۔ یہ معلومات ہی اس فیصلے کا اہم محرکات میں سے ایک تھیں جس کی بنیاد پر ہم نے جلد کو اپنی مہم ک بنیادی موضوع بنایا۔ نیویارک کا مارکیٹنگ بجٹ برائے 2011ء ایک ارب یورو کے قریب ہے اور اس کی تقریبا 70 فیصد سرمایہ کاری نئی مہم میں کی جائے گی۔ نیویا امید رکھتا ہے کہ یہ سرمایہ کاری برانڈ کو مضبوط بنائے گی اور جلدی حفاظت کے نمبر ایک برانڈ کی حیثیت سے اس کی پوزیشن کو مستحکم کرے گی۔

نیویا نے اپنی سالگرہ کی مہم کی آواز کے طور پر بین الاقوامی اسٹار ریحانہ اور ان کے گانے ‘کیلیفورنیا کنگ بیڈ’ کا انتخاب کیا ہے، اور اس سفر میں یہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ صارفین کے لیے ریحانہ کے کنسرٹ ٹکٹوں کی صورت میں انعام کے ساتھ ساتھ نیویا کی ویب سائٹ سے ریحانہ کے خصوصی ڈاؤنلوڈز کے لیے لاکھوں آن لائن کوڈز ہوں گے۔

نیویا فیس بک اور یوٹیوب جیسے سوشل نیٹ ورکس پر ریحانہ کی وسیع تر فین برادری کو متحرک کرنے کی امید رکھتا ہے۔ مہم کے بجٹ کا 10 فیصد ڈیجیٹل سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہے۔ نیویا ریحانہ کے امریکہ اور یورپ کے دورے ‘لاؤڈ’ کو اسپانسر کر رہا ہے اور نوجوان صارفین سے مخاطب ہونے کے لیے سرگرمیوں کی وسیع رینج تیار کر رہا ہے۔ اس سفر میں نیویا کا ایک مقامی بلاگر بھی رپورٹنگ کرے گا۔ امکان ہے کہ نیویا کی ویب سائٹ پر مہم کی سرگرمیاں دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 120 ملین پیغامات سامنے لائیں گی۔

ڈیجیٹل مہم کثیر السطحی نیویا ٹی وی اور پرنٹ مہم کے پہلوؤں پر ہوگی جس کی ابتدائی توجہ نیلے ٹن میں نیویا کریم پر مرکوز ہوگی۔ اس کے بعد مصنوعاتی مہم وائزیج، باڈی اور ڈیو مصنوعات کی لائنز پیش کرے گی۔ تمام مہمات کو دنیا بھر میں بڑے پوسٹرز، بل بورڈز اور سٹی لائٹس کی مدد حاصل ہوگی۔

75 ہزار انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے جلدی مشاورت کا سفر بھی جاری رہے گا۔ امکان ہے کہ یہ 13 ملین سے زائد صارفی روابط قائم کرے گا، جس میں انفرادی جلدی تجزیوں کے 1.7 ملین مشورے شامل ہوں گے۔

ذریعہ*: نوکسیما http://www.totalbeauty.com/editors_blogs/shocking-new-skin-care-survey-it-amazed-me-anyway

(اس یو آر ایل کی طوالت کے باعث، یہ ضروری ہو سکتا ہے کہ اسے نقل کر کے اپنے براؤزر کی یو آر ایل ایڈریس فیلڈ میں چسپاں کیا جائے۔ اگر کوئی اسپیس موجود ہو تو اسے مٹا دیں۔)

آپ نیویا کی 100 سالگرہ کے حوالے سے مزید تحاریر، تصاویر، فوٹیج اور وڈیوز ہمارے ورچوئل پریس سینٹر پر ملاحظہ کر سکتے ہیں http://www.Beiersdorf.com/Nivea100۔

رابطہ:

بائیرسڈورف اے جی

کارپوریٹ کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +49(0)40-4909-2001

فیکس: +49(0)40-4909-2516

ای میل: CorporateCommunications@Beiersdorf.com

http://www.Beiersdorf.de

ذریعہ: بائیرسڈورف اے جی