نیویا اسکن جرنی ، جلد کی دیکھ بھال کے 100 سال

AsiaNet 44508

ہیمبرگ، جرمنی، 9مئی، 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– نیویا 9 -10 مئی 2011ء کو 50 ممالک کے مہمانوں کے ساتھ کامیابی کی صدی کا سفر کرے گا۔ عرشے پر نیویا تجربے کا آغاز سپر اسٹار ریحانہ کی براہ راست کارکردگی سے ہوگا۔

– حوالہ در حوالہ: تصویر ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی کے ذریعے دستیاب ہے اور بغیر کسی ادائیگی کے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے

http://www.presseportal.de/pm/8057/

100 سالوں سے دنیا بھر کے صارفین جلد کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے نیویا برانڈ کے ساتھ بلاتفریق منسلک ہیں۔ نیویا 9 اور 10 مئی کو نیویا اسکن جرنی کے نام سے دو روزہ سالگرہ جہازی سفر کے دوران برانڈ کے سنگ میل اور حقائق، اوردنیا بھر میں صارفین کے لیے روز مرہ کی اپنی اہمیت  پیش کرے گا ۔

بائیرسڈورف اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھامس-بی کواس نے کہا کہ “ہم اپنے صارفین کودنیا کی پہلی کریم ٹن سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسکن کیئر برانڈ تک کے ارتقاء کے بارے میں تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کر کے اپنی صد سالہ تقریبات کا جشن منائیں گے۔ اسکن جرنی کے مہمان صارفین کی جلدی دیکھ بھال کی مختلف ضروریات پر پورا اترنے کی نیویا کی استعداد اور اپنی مقامی مارکیٹوں میں افراد کے لیے جلدی دیکھ بھال کی بہترین مصنوعات تیار کرنے کا تجربہ اٹھائیں گے۔”

تاریخ کے اس سفر کا آغاز 9 مئی کو ہیمبرگ سے ہوگا، جہاں مہمان جہاز پر مشہور گلوکارہ ریحانہ کی خصوصی براہ راست کارکردگی کا لطف اٹھائیں گے۔ نیویا کے چند مہمانوں کو سپر اسٹار سے بذات خود ملنے کا موقع بھی ملے گا۔

نیویا اسکن جرنی کا جہاز صارفین کے ذاتی خطوط اور تصاویر، سلائیڈ شو تصاویر، معروف ٹی وی اور سینما اشتہارات اور ایک بڑی ٹچ اسکرین گیند  کی تاریخی نمائش بھی کرے گا، گیند صارفین کو نیویا کی تاریخ کو انٹرایکٹو انداز میں دریافت کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ خصوصی اسپا زونز میں نیویا ملازمین کی جانب سے آرام دہ اسپا کا اہتمام ہوگا تاکہ مہمان خود نیویا مصنوعات کے فائدہ مند اثرات کا تجربہ اٹھا سکیں۔

ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نمائش ناپنے کے جدید آلات کو پیش کرے گی، جیسا کہ آنکھ کی جھریوں کی گہرائی کو ناپنے والے آلات، تاکہ مہمان ان کے تجربات کر سکیں۔ بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مختلف جلدی ورکشاپس مختلف موضوعات پر پس پردہ معلومات فراہم کریں گی جیسا کہ نیند کے دوران جلد کا دوبارہ بننا اور قدرتی کو انزائم Q10 کے افعال۔

ایک بے مثال بین الاقوامی نفسیاتی تحقیق ، نیویا اسکن سروے، بھی اسکن جرنی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ شخصیت اور جلد کی قسم کے درمیان باہمی تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکن سروے کلیدی معلومات فراہم کرتا ہے جو نیویا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیموں کو جدید مصنوعات تخلیق کرنے میں مدد دیں گی جو جلد کی زبان بولیں۔

ایک اور نمائش نیویا اور پلان انٹرنیشنل کے مشترکہ منصوبوں کو ظاہر کرتی ہے جس کا عنوان “ہم خیال کرتے ہیں اور جوڑتے ہیں” ہے۔ جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے ٹرینر اور جرمنی میں نیویا فار مین اسکن کیئر کوچ جاؤخم لاؤ اس شراکت داری کے حامی ہیں اور اسکن جرنی کے ایک مہمان ہوں گے۔

آپ نیویا کی 100 سالگرہ کے حوالے سے مزید تحاریر، تصاویر، فوٹیج اور وڈیوز ہمارے متحرک پریس سینٹر پر ملاحظہ کر سکتے ہیں http://www.Beiersdorf.com/Nivea100۔

رابطہ:

بائیرسڈورف اے جی

کارپوریٹ کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +49(0)40-4909-2001

فیکس: +49(0)40-4909-2516

ای میل: CorporateCommunications@Beiersdorf.com

http://www.Beiersdorf.de

ذریعہ: بائیرسڈورف اے جی