سولٹا میڈیکل نے نئی کلیئر+بریلینٹ ٹیکنالوجی کے لیے ایف ڈی اے 510 (کے) اجازت نامہ حاصل کر لیا

AsiaNet 44501

ہیوارڈ، کیلیفورنیا، 6 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کلیئر+بریلینٹ لیزر جمالیاتی طرز علاج میں نئے زمرے تخلیق کرتا ہے

نئے سرے سے جزوی جلدی ہمواریت اور غیر جراحی جلدی تناؤ کے لیے جمالیاتی جلدی علاج کرنے والے عالمی مارکیٹ کے معروف ادارے سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: SLTM) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے نئے کلیئر+بریلینٹ لیزر جمالیاتی علاج کے لیے ایف ڈی اے 510 (کے) اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اجراء 25 مئی 2011ء کو سیول، کوریا میں ورلڈ کانگریس آف ڈرماٹولوجی میں کیا جائے گا۔ کلیئر+بریلینٹ، جو اس سے قبل سی ای مارک حاصل کر چکا ہے، فریکشنل لیزر ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایک موثر علاج ہے جو ایک پیشہ ورانہ مقام پر کیا جا سکتا ہے۔

کلیئر+بریلینٹ کا اجراء لیزر جمالیاتی طریقہ ہائے علاج میں اک مکمل نئے زمرے کی تخلیق و تعین کرتے ہیں جنہیں بڑھتی ہوئی عمر کو قابو کرنے کے خواہشمند جوان مریضوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کلیئر+بریلینٹ معالجین اور جلدی حفاظت فراہم کرنے والوں کو اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور مریضوں کی اساس میں اضافے کی نئی پیشکش فراہم کرتا ہے۔ مریضوں اور ان کے جلدی علاج فراہم کنندگان کی گہری تحقیق نے ظاہر کیا کہ جلد کی حفاظت کے مجموعے میں نہ پوری ہونے والی ضرورت باقی ہے، یہ مجموعہ جو کاؤنٹر اور اسپا کے طریق علاج اور فریکسل جیسی زیادہ جارحانہ لیزر پیشکشوں پر مشتمل ہے، لیکن اب تک انہیں زیادہ جارحانہ لیزر جلدی از سر نو ہمواری کے طریقے کے مکمل تبدیل کرنے دینے والے فوائد کی ضرورت نہیں تھی۔ وہ کسی ایسے طریقہ علاج کی طرف دیکھ رہے ہیں جو ان کی جلد کو تازہ دم کردے اور زیادہ نوجوان نظر آئیں۔

ہانگ کانگ لیزر اینڈ ڈرماٹولوجی سینٹر کے ڈاکٹر ہنری چین نے کہا کہ “میں نے اپنی پریکٹس میں کلیئر+بریلینٹ کی قدر پیمائی کی ہے کیونکہ میں ایک ایسے علاج کے نظریے کو پسند کرتا ہوں جو نوجوان مریضوں کے انتہائی مطلوب جلد کی حفاظت کے علاجکے ساتھ ساتھ زیادہ تبدیل کرنے والے عمل سے گزرنے والے مریضوں کے لیے دیکھ بھال کے طریقوں پر مشتمل ہو تاکہ وہ زیادہ عرصے تک برقرار رہے۔ اب تک مریض کلیئر+بریلینٹ سے بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ ایسے نتائج دے رہا ہے جس کی انہیں تلاش تھی۔ سب سے زیادہ عام بہتری جلد کے رنگ اور بناوٹ میں آنے والا فرق ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ نوجوان اور صحت مند جلد نظر آتی ہے۔”

ادارے نے اپریل کے مہینے میں متعدد بین الاقوامی مارکیٹوں کے صارفین کے لیے مصنوعات بھیجنے کا آغاز کیا اور مقامی سطح پر فراہمی کا آغاز رواں سال کے اواخر میں کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین، صدر اور سی ای او اسٹیفن جے فیننگ نے کہا کہ “سولٹا میڈیکل بڑھتی ہوئی عمر کے خلاف محفوظ اور جدید حل پیش کرتا آ رہا ہے اور اپنے نئے نظام کلیئر+بریلینٹ کے ذریعے، ہم نئی پیشہ ورانہ اور مریضوں کی اساس تک پہنچنے کے قابل ہیں۔ ہمارے کلیئر+بریلینٹ نظام کے لیے ایف ڈی اے کی منظوری کے ساتھ ہم اپنے پروڈکٹ پورٹفولیو کو مضبوط کر رہے ہیں اور جلدی حفاظت کے ماہرین اور ان کے مریضوں کی ضروریات پر پورا اتر رہے ہیں۔ ہم اس پروڈکٹ کی صلاحیتوں کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں تاکہ ہمارے مریضوں کی اساس میں اضافہ ہو اور طبی ماہرین اور ہمارے ادارے کے لیے منافع بخش آمدنی حاصل ہو۔”

سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ کے بارے میں

سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ طبی جمالیات کی مارکیٹ میں ایک عالمی رہنما ہے جو مریضوں کے لیے ایسے جدید، محفوظ اور موثر حل پیش کرتا ہے جو معالجین کے لیے طبی جمالیات کے عمل کو بہتر اور وسیع تر بناتی ہیں۔ ادارہ صنعت کے چار مشہور برانڈز کے تحت کئی جلدی مسائل سے نمٹنے کے لیے مصنوعات پیش کرتا ہے: تھرمیج (ر)، فریکسل (ر)، آئسولیز (ر) اور کلارو (ر)۔ تھرمیج جلد  میں تناؤ پیدا کرنے اور اسے نیا روپ دینے کے لیے ایک جدید، غیر-جراحی ریڈیو فریکوئنسی طریقہ ہے۔ جزوی لیزر ٹیکنالوجی میں رہنما کی حیثیت سے فریکسل ڈھلتی ہوئی اور دھوپ سے خراب ہونے والی جلد کو از سر نو ہموار کرنے کے لیے کم سے کم جراحی طبی حل فراہم کرتا ہے۔ آئسولیز سوزش زدہ، کومیڈونل اور پسچولر دانوں اور ہلکی سے درمیانے درجے کی پھنسیوں کے علاج کے لیے بنایا گیا پہلا لیزر یا روشنی کی بنیاد پر قائم نظام تھا۔ کلارو ذاتی حفاظت کا دانوں کوختم کرنے کا نظام ہے جو ایف ڈی اے کی منظوری شدہ پہلی دکانوں پر دستیاب آئی پی ایل ڈیوائس تھی جو جلد کو تیزی سے اور قدرتی انداز سے صاف کرنے کے لیے حرارت اور روشنی دونوں کو استعمال کرتی ہے۔ 2002ء سے 100 سے زائد ممالک میں تقریبا ایک ملین تھرمیج، فریکسل اور آئسولیز طریق کار  استعمال کیے جا چکے ہیں۔ سولٹا میڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے 1-877-782-2286 یا http://www.Solta.com ملاحظہ کیجیے۔

(c) 2010ء سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ۔ جملہ حقوق محفوظ۔ تھرمیج، فریکسل، فریکسل ری: اسٹور، آئسولیز، کلیئر+بریلیٹ، اور سولٹا میڈیکل سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ اور اس کے ماتحت اداروں کے ٹریڈ مارکس اور رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔

ذریعہ: سولٹا میڈیکل انکارپوریٹڈ

رابطہ: میڈیا ریلیشنز، جینیفر ہیکر، کوہن اینڈ وولف، +1-404-260-3509، jennifer.hacker@cohnwolfe.com