کونٹور گلوبل کے جھیل کیوو منصوبے کو عالمی بینک کے ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی کی جانب سے ضمانت مل گئی

AsiaNet 44475

نیو یارک اور واشنگٹن، 5 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گارنٹی کونٹور گلوبل کیوو واٹ کی 142 ملین ڈالر کے گیس کشید کرنے کی تنصیب اور روانڈا میں پاور پلانٹ کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا

کونٹور گلوبل نے آج اعلان کیا ہے کہ ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) نے ادارے کے 142 ملین ڈالرز کے کیوو واٹ پروجیکٹ کی مدد کے لیے سرمایہ کاری کی ضمانت جاری کر دی ہے، جو کیبویے، روانڈا میں واقع جھیل کیوو سے میتھین کے اخراج اور پیداواری تنصیب اور 25 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ مشترکہ منصوبہ جھیل کیوو کے پانی میں موجود خطرناک سمجھی جانے والی میتھین گیس کو نکالے گا، اور اس گیس کو عمل سے گزارنے کے بعد بطور ایندھن استعمال کرتے ہوئے روانڈا کے لیے انتہائی ضروری بجلی پیدا کرے گا، جہاں عوام کی اکثریت اب بھی بجلی تک رسائی نہیں رکھتی۔

مقامی ایندھن کو استعمال کرتے ہوئے، جو جھیل کیوو کے گہرے پانیوں میں زیر آب میتھین پر مشتمل ہے، کیووواٹ منصوبہ روانڈا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کو چلانے کے لیے ضرورت بجلی کے خرچ کو بڑی حد تک کم کرے گا۔ کیووواٹ منصوبہ پہلی بار گیس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی نمائندگی بھی کرے گا، اور گیس کا یہ اخراج جھیلوں میں سے گیس نکلنے کے قدرتی عمل کے حوالے سے ماحول کو لاحق خطرات کو بھی بہت کم کرے گا اور ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار کا ایک ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔

کیووواٹ منصوبہ اس وقت کیبویے، روانڈا میں زیر تعمیر ہے جہاں گیس کو کشید کرنے کی تنصیب کو جھیل میں لانے کا عمل تقریبا مکمل ہے اور ممکنہ طور پر جون 2011ء کے اوائل میں اس کا اجراء کر دیا جائے گا۔ فن لینڈ کا ادارہ وارٹ سیلا بجلی کو پیدا کرنے والے انجن تیار کر رہا ہے اور مئی 2011ء میں کیبویے میں ہی بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشن کی تعمیر شروع کر دے گا۔ کیوواٹ اس وقت افریقی ترقیاتی بینک، ایمرجنگ افریقہ انفرااسٹرکچر فنڈ اور، ولندیزی ترقیتی بینک،  ایف ایم او کی زیر قیادت قرضہ فراہم کرنے والے اتحاد کے ساتھ منصوبے میں سرمایہ کاری کے عمل کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ امکان ہے کہ منصوبہ 2012ء میں اپنی خدمات شروع کر دے گا۔

کونٹور گلوبل کے صدر اور سی ای او جوزف سی برانڈٹ نے کہا ہے کہ “ایم آئی جی اے کی جانب سے ضمانتی پیکیج کا اجراء کیووواٹ منصوبے کے لیے اہم ترقیاتی سنگ میل ہے اور یہ ایسے موقع پر ملی ہے جب منصوبہ اپنے مکمل آپریشنز کے آغاز سے صرف ایک سال کے فاصلے پر ہے۔ ہم ایم آئی جی اے کی جانب سے مدد کرنے پر ان کی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نازک مرحلے پر منصوبے سے اپنی وابستگی ظاہر کی ہے۔”

ایم آئی جی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر ایزومی کوبایاشی کہتے ہیں کہ “روانڈا اقتصادی پیشرفت کی زبردست صلاحت رکھتا ہے، لیکن بجلی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی کا چیلنج ایک بہت بڑی مجبوری رہی ہے، ہم مسرور ہیں کہ ہم ایک پیچیدہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی مدد کرنے کے قابل ہیں جو روانڈا کو اپنے کلیدی ترقیاتی اہداف میں سے ایک کو حاصل کرنے میں مدد دے گا۔”

کونٹور گلوبل کے بارے میں

کونٹور گلوبل ایک بجلی و توانائی کو چلانے اور پیدا کرنے والا ادارہ ہے جس کا صدر دفتر نیو یارک میں واقع ہے اور دنیا بھر میں اس کے ملازمین کی تعداد تقریبا 900 ہے، ادارہ شمالی و جنوبی امریکہ، یورپی اتحاد، یوکرین اور نیم صحراوی افریقہ میں 1300 میگاواٹ کی آپریشنل، زیر تعمیر، یا متحرک تعمیرات رکھتا ہے۔ ادارہ افریقہ میں بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے کے منصوبے پانچ ملکوں ٹوگو،  نائیجیریا، روانڈا، کینیا اور مالی میں زیر تعمیر یا زیر تشکیل ہیں۔ ٹوگو میں اس کا منصوبہ 2009ء میں یورو منی پروجیکٹ فنانس میگزین کے  سال کے بہترین افریقی نجی منصوبے کے طور پر تسلیم کیا گیا، اور یورپ اور افریقہ میں کونٹورگلوبل سلوشن کے منصوبے کی یورومنی پروجیکٹ فنانس کی جانب سے 2010ء میں اسی طرح قدر افزائی کی گئی۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.contourglobal.com۔

ایم آئی جی اے کے بارے میں

ایم آئی جی اے 1998ء میں عالمی بینک گروپ کے ایک رکن کی حیثیت سے قائم کیا گیا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کو بہتر بنانے، غربت کم کرنے اور عوام کی زندگیاں بہتر بنانے  کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ ایم آئی جی اے سرمایہ کاروں اور قرضداروں کو سیاسی خطرے  کا بیمہ (ضمانت) جاری کر کے اپنے اس عہد کو پورا کرتا ہے،  جس میں ضبط ہو جانے، عہد کی خلاف ورزی، کرنسی کی منتقلی کی پابندیاں، جنگ اور خانہ جنگی، اور ملکی مالیاتی قوانین کا احترام نہ کرنا شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.miga.org

ذریعہ: کونٹور گلوبل

رابطہ: کونٹورگلوبل: ولیم بیری،

+1-212-307-2518،

ایم آئی جی اے: ریبیکا پوسٹ،

+1-202-473-1964،

میلری سیلسن،

+1-202-473-0844