برنیز نیویارک میڈیسن ایوینیو ونڈوز کے میٹ گالا کو آراستہ کرنے کے لیے ڈیفنی گنیز پیش کرے گا، گنیز اور آیزابیلا بلو کے مجموعے کی ابتدائی نمائش کا آغاز

AsiaNet 44398

نیویارک، 29 اپریل 2011/ پی آر نیوز وائر /

برنیز نیو یارک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ میڈیسن ایوینیو نمائش میں دکھانے کے لیے آیزابیلا بلو کے مجموعے کے ساتھ گنیز کے ذاتی مجموعہ  میں سے منتخب شدہ حصے  پیش کرنے کے لیے ڈیفنی گنیز کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔ یہ 2010 کے موسم سرما میں گنیز کے حصول کے بعد سے پہلا موقع ہے کہ بلو کا مجموعہ عوامی سطح پر دیکھا جائے گا۔ ونڈو نمائش میں متعدد تجرباتی لمحات شامل ہیں جو پیر، 2 مئی سے شروع ہوگی جب ایلگزینڈر میک کوئن،جو بعد میں اس شام ایونٹ میں جشن منائیں گی،  کے تیار کردہ  گاؤن  پہنتے وقت نمائش میں ایک اسٹیج ڈسپلے کو پیش کرنے کے ذریعے گنیز  میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ گالا کی تیاری کریں گی۔

نمائش  میں گنیز کے بہترین محفوظات میں سے 26 مکمل وضعیں پیش کی جائیں گی جن میں سے دس الیگزینڈر میک کوئن کی جانب سے تخلیق کیے ہیں۔ حیدر ایکرمین، بالمین، چینل، آسکر دی لا رینتا، ہاؤلیوٹریج، ڈیوڈ کوما، ہوگن میک لافلن، رک اوونز، گیریتھ پاؤ، ایل ورین اسکاٹ اور تھری ایز فور کے تمام شامل ہوں گے۔ ونٹیج اور خود – تیار کردہ ٹکڑوں کی بھی نمائش کی جائے گی۔

بکھرنے سے محفوظ کرنے اور نیلامی میں فروخت کو یقینی بنانے کے لیےگنیز کی جانب سے آیزابیلا بلو  کی محفوظات میں سے پوشاکیں  پہلی بار عوامی سطح پر دکھائی جائیں گی، جوگنیز نے اُن کی دوست کے مجموعے سے حاصل کی تھیں ۔ بلو کی متعدد دستخط شدہ ٹوپیاں – جنہیں ایک عظیم دوست اور ساتھی فلپ ٹریسی نے ان کے لیے تیار کیا تھا– کو ایلگزینڈر میک کوئین، جان گیلانیو اور وکٹر اینڈ رولف کی سولہ مجموعی اشیا کے ہمراہ پیش کی جائیں گی۔ یوشیکی ہیشی نوما کا پیچ دار پیراشوٹ لباس بھی پیش کیا جائے گا۔

گنیز کی نمائش میں حاضری میڈیسن ایونیو اسٹور کے سامنے پیش کی جائے گی جبکہ اسی وقت برنیز نیویارک کی پرتعیش موادی سائٹ دا ونڈو میں براہ راست دکھائی جائے گی۔

چھ ہفتے کی تنصیب کے کورس کے دوران محترمہ گنیز برنیز کے میڈیسین ایونیو پرچم بردار نمائش میں  لباس پہننے کے لیے متعدد بار دوبارہ واپس آئیں گی اور ہر حاضری http://thewindow.barneys.com پر ایک بار پھر براہ راست دکھائی جائے گی۔ برنیز کی تنصیب بطور پس منظر استعمال کرتے ہوئے ڈیفنی گنیز کی زندگی کی ایک جھلک  پیش کرنے کے لیے ایک مختصر فلم بھی تیاری کے مراحل میں ہے اور یہ اشتراک کے بعد جاری کی جائے گی۔

کون: برنیز نیو یارک 2 مئی سے شروع ہونے والے چھ ہفتوں پر مشتمل میڈسین ایونیو نمائش  میں ڈیفنی گنیز کا ذاتی مجموعہ اور آیزابیلا بلوز کے محفوظات پیش کرے گا۔

کیا: اشتراک کا جشن منانے کی غرض سے ڈیفنی گنیز ونڈوز میں دا میٹ کے لیے لباس زیب تن کریں گی

کہاں: 660 میڈیسن ایونیو

آن لائن براہ راست دیکھنے کے لیے:

http://thewindow.barneys.com/barneys-new-york-and-daphne-guinness/

کب: پیر، 2 مئی شام 5 بجے

بریز نیویارک کے بارے میں

برنیز نیویارک نیویارک سٹی، بیورلے ہلز، شکاگو، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹسڈیل میں پرچم بردار اسٹورز کے ساتھ ایک پرتعیش مصنوعات کا خصوصی خوردہ فروش ہے۔مین ہٹن کے اندرون شہر 1923ء میں خوردہ فروش برائے حضرات کی حیثیت سے قائم ہونے والا 1970ء میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے اعلیٰ طرز کے بین الاقوامی ثالث میں تبدیل ہوا اور نئے و جدید ڈیزائن قابلیت کی تلاش اور تخلیق کے لیے معروف ہوچکا ہے۔ برنیز دنیا کے بہترین ڈیزائنرز کی طرف سے انتہائی دلچسپ ترتیب فروخت کرنے کے لیے مشہور ہے جس میں مردوں اور خواتین کے پہننے کے لیے تیار، اشیاء، جوتے، زیور، زیبائش، عطریات اور گھر کے لیے تحائف شامل ہیں۔ برنیز کی پہچان مزاح کا احساس اور انداز اس کی تخلیقی اشتہاری مہمات، حقیقی تعطیلات انداز اورمشہور ونڈو نمائشوں  میں ظاہر ہوتا ہے۔ برنیز کے جدید اور CO-OP، نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے لیے مرکزکا آغاز 1985 میں کیا گیا اور جب سے مفت ونڈو اسٹور تصور میں وسیع ہورہا ہے۔ برنیز پوری ریاستہائے متحدہ امریکا کی آٹھ ریاستوں میں نصف درجن سے زائد CO-OP اسٹورز چلا رہا ہے۔ برنیز نیویارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.Barneys.com۔

ذریعہ: برنیز نیو یارک

رابطہ: بیتھ اورر

برنیز نیو یارک

+1-212-450-8699

bethorr@barneys.com؛ یا

میتھیو بائرس

کے سی ڈی

bires@kcdworldwide.com