آئی جی ٹی کی جانب سے ماحول دوست منصوبوں سے مستقل وابستگی کے ساتھ عالمی یوم الارض 2011ء کا احترام

AsiaNet 44330

لاس ویگاس، 22 اپریل 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کھلاڑیوں کے پسندیدہ بڑے گیمز اور ان کے تجربات کو بہتر بنانے والے سسٹمز تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) آج اپنی تنصیبات اور دنیا بھر میں ملازمین کے ذریعے ماحول دوست روایت کو نافذ کرنے سے طویل وابستگی کو جاری رکھتے ہوئے یوم الارض منا رہا ہے۔ چھ بر اعظموں میں 60 سے زائد دفاتر کا حامل عالمی ادارہ آئی جی ٹی کام کے مقامات پر ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ سے وابستہ ہے، اور یہ وابستگی بین الاقوامی سطح پر تجارتی فخر کا منبع ہے۔

آئی جی ٹی میں ماحول دوست اقدامات صرف یوم الارض 22 اپریل تک محدود نہیں۔ اس کے بجائے یہ 365 دن کی وابستگی ہے جس کے ذریعے ادارے میں پھیلے ہوئے منصوبے ہر سال ہزاروں ٹن مواد کو ری سائیکل کرتے ہیں۔ اس مواد میں برقی-کوڑا، گلاس، کمپیوٹر کی چپس اور سرکٹ بورڈز، کارڈبورڈ، کاغذ اور لکڑی، اسکریپ  مواد، پلاسٹکس، چمکنے والے روشنی کے بلب، ایکسپینڈڈ پولیسٹرین (ای پی ایس) فون پیکنگ، نکل کیڈمیئم اور لیتھیم بیٹریز، ڈیجیٹل پروسیسنگ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، محلل، تیل اور دیگر کیمیکلز، دفتری سامان اور فرنیچر شامل ہیں۔

اس یوم الارض پر کاغذ اور برقی-کوڑے سے لے کر برقی سامان اور معمولی استعمال شدہ کپڑے تک کسی بھی شے کو کم کرنے، از سر نو استعمال کرنے یا ری سائیکل کرنے پر آئی جی ٹی کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ کمیونٹی شراکت دار آئی جی ٹی کے مختلف مقامات پر ری سائیکلنگ، شریڈنگ یا ڈسپوزل کوششوں میں مدد کریں گے۔

دنیا بھر میں اپنی کارپوریٹ تنصیبات پر آئی جی ٹی نے مختلف النوع منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کی توجہ انٹیلی جنٹ لائٹ سنسرز، توانائی بچت ہیٹنگ اور ایئرکنڈیشننگ، لو-فلو ریسٹ روم فکسچرز اور دیگر ماحول دوست عمل کے ذریعے توانائی اور پانی کے استعمال کو کم کرنے پر مرکوز ہے۔ حال ہی میں ادارے کے انٹریکٹو ڈویژن کے دفتر واقع اورک بلڈنگ، سان فرانسسکو آفس بلڈنگ کو سان فرانسسکو بزنس ٹائمز نے سال کی بہترین ماحول دوست عمارت قرار دیا۔ اورک بلڈنگ شہر کی دوسری کثیر دفاتر کی حامل عمارت ہے جسے یونائیٹڈ اسٹیٹس گرین بلڈنگ کونسل (USGBC) کی جانب سے ایل ای ای ڈی پلاٹینم سرٹیفکیشن سے نوازا جا چکا ہے۔

آئی جی ٹی کے بارے میں

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: آئی جی ٹی) گیمنگ مشینوں اور سسٹم پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں کے لیے آن لائن اور موبائل گیمنگ سلوشنز بنانے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ آئی جی ٹی کے بارے میں مزید معلومات http://www.IGT.com پر دستیاب ہیں، یا ٹویٹر پر @IGTNews  (http://twitter.com/#!/igtnews) پر  یا فیس بک پر http://www.facebook.com/IGT پر آئی جی ٹی کو فالو کیجیے۔

ذریعہ: آئی جی ٹی

رابطہ:

شیلے موراچ

+1-775-448-0221

Shelle.Murach@IGT.com، یا

جیکلن مارچ

+1-775-448-8377

Jaclyn.March@igt.com، دونوں برائے آئی جی ٹی پبلک ریلیشنز