وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی ایناکیمیا کینیڈا انکارپوریٹڈ کے کاروباری حصول دستیابی پر رضامند

AsiaNet 44250

ریڈنور، پنسلوانیا، 18 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

وی ڈبلیو آر اپنی کان کنی صنعت اور کیمیائی پورٹ فولیو میں اضافہ کررہا ہے

تجربہ گاہوں کے سامان اور خدمات میں معروف عالمی فراہم کنندہ وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ روایتی بندش کے زیر غور حالات پر ایناکیمیا کینیڈا، انکارپوریٹڈ اور اس کے الحاق شدہ اداروں کی کاروباری تحصیل پر رضامند ہو گیا ہے۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101109/NY97837LOGO )

مونٹریال میں قائم ایناکیمیا ریاستہائے متحدہ امریکا، کینیڈا، لاطینی امریکا اور میکسیکو میں کیمیائی، تجربہ گاہوں کے سامان  اور آلات کی تقسیم و فروخت کے لیے صنعت کا معروف ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ ایناکیمیا دنیا بھر سے بعض مخصوص مصنوعات برآمد کرتا ہے۔ ایناکیمیا 1942ء سے تحقیقی، ماحولیاتی، صنعتی اور کان کنی صنعتوں کے لیے مصنوعات و خدمات فراہم کر رہا ہے۔

وی ڈبلیو آر کے سینئر نائب صدر اور شمالی امریکا، لیب بزنس اینڈ سروسز کے صدر میٹ میلن فینٹ نے کہا کہ “وی ڈبلیو آر کی جانب سے ایناکیمیا کا حصول  کینیڈا میں ہمارے مقام کو مستحکم اور جنوبی امریکا کے اندر ہماری توسیع کو تیز کرے گا۔ علاوہ ازیں  یہ حصول وی ڈبلیو آر کی پروڈکٹ پورٹ فولیو کو بہتر بنائے گا اور صارفین کے نئے شعبوں جیسے کان کنی صنعت کے لیے رسائی فراہم کرے گا۔ ہم ایناکیمیا کے قابل تعریف کاروبار کو وی ڈبلیو آر کے عالمی تجربہ گاہ کے  فراہمی اور تقسیم کے کاروباری میں شامل کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔”

اس حصول دستیابی کی مالی تفصیلات پوشیدہ رکھی جائیں گی۔

وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی کے بارے میں

ریڈنور، پنسلوانیا میں صدر دفتر رکھنے والا وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی 2010ء میں 3.6 بلین ڈالر سے زائد عالمی فروخت کے ساتھ تجربہ گاہوں کی فراہمی اور تقسیم کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔ وی ڈبلیو آر اکثر دنیا کی سب سے بڑی علم ادویہ اور حیاتی ٹیکنالوجی کے اداروں کے ساتھ ساتھ صنعتی، تعلیمی اور حکومتی انجمنوں میں سے مصنوعات کی انتہائی متنوع فہرست فراہمی کے ذریعے دنیا کی سب سے اہم تحقیق کو ترقی کے قابل بناتا ہے۔ 150 سال سے زائد صنعتی تجربہ  کے ساتھ وی ڈبلیو آر تقسیم کا ایک انتہائی –مستحکم نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہزاروں خصوصی تجربہ گاہوں اور کارخانوں  تک رسائی رکھتا ہے۔ وی ڈبلیو آر دنیا بھر میں 7,000 ایسو شی ایٹس کا حامل ہے جو شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا بھر میں محققین کے رستوں کو ہموار کرنے کے لیے سامان اور ان کی تجربہ گاہوں کو برقرار رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں وی ڈبلیو آر سائٹ پر خدمات، گوداموں کے انتظام، مصنوعات کی خریداری، فراہمی کے انتظامی سلسلہ کی تکمیل اور تکنیکی خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے صارفین کی مزید معاونت کرتا ہے۔

وی ڈبلیو آر کے متعلق مزید معلومات کے لیے فون 1-800-932-5000، ویب سائٹ http://www.vwr.com یا بذریعہ ڈاک وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی، ریڈنور کارپوریٹ سینٹر، بلڈنگ ون، سیوٹ 200، 100 میٹسون فورڈ روڈ، ریڈنور، پنسلوانیا 19087 پر رابطہ کریں۔

وی ڈبلیو آر اور ڈیزائن وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔

ذریعہ: وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی

رابطہ: ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:

والیری کولاڈو

ڈائریکٹر، کارپوریٹ کمیونی کیشن

وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی

+1-484-885-9338

Valerie_collado@vwr.com

انضمام  و حصول دستیابی رابطہ:

ٹیڈ پولکونیک، ایس وی پی

اسٹریٹجی اینڈ کارپوریٹ ڈیویلپمنٹ

وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی

+1-610-386-1390

ted_pulkownik@vwr.com