یورپین گرین کپیٹل سفر پر: ہیمبرگ نے اپنی “ٹرین آف آئیڈیاز” یورپ روانہ کر دی

AsiaNet 44214

ہیمبرگ، 15 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

– ہیمبرگ، یورپین گرین کیپٹل 2011ء کی یہ چلتی پھرتی سفیر “ٹرین آف آئیڈیا” اپنے یورپی سفر کی شروعات سے قبل ہیمبرگ – آلٹونہ ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کرسکتی ہے۔

“ٹرین آف آئیڈیاز”، ایک گشتی نمائش جو آئندہ سات ماہ کے لیے پورے یورپ میں ہیمبرگ کے ماحول دوست تصورات کو ساتھ لے کر جائے گی، اس جمعہ ہیمبرگ – آلٹونا کا دورہ کرسکتی ہے۔ حاضرین 21 اپریل تک اس جدید نمائش کا تجربہ کرسکیں گے۔ اس کے بعد ریل 17 یورپی شہروں کے سفر کے لیے تیار ہو جائے گی۔ پہلا ٹھیراؤ کوپن ہیگن ہے جہاں وہ 26 سے 29 اپریل تک قیام کرے گی۔ بعد میں ریل مالمو، گوٹن برگ، اوسلو، زیورخ ، میونخ، وارسا، ریگا، ٹالین، ویانا، بارسیلونا، مارسے، نانتیس، پیرس، برسلز، ایمسٹرڈیم، اینٹورپ اور آخر میں واپس ہیمبرگ کا سفر کرے گی۔

ہیمبرگ اور دیگر یورپی شہروں سے 100 سے زائد علامات دکھائی جائیں گی۔ چھ سے زائد کنٹینرز پر مشتمل منصوبے میں درج ذیل شعبہ دکھائے جائیں گے: “شہری ترقی اور زندگی”، “حرکت پذیری”، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ” ، “قدرت اور باغات”، “وسائل کا تحفظ اور کاروبار” اور “اخراجات”۔ ہیمبرگ میں ہیمبرگ ہیفن سٹی اور جارجزورڈر انرجی ہل سمیت بڑے شہری منصوبہ بندی  اور ماحولیاتی تحفظ کی تدابیر پیش کیے جائیں گے۔

“ٹرین آف آئیڈیاز” کا خیال ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کے لیے ای یو کمیشن نے ہیمبرگ کے لیے “یورپین گریم کیپٹل 2011ء” کا لقب عطا کیا۔ اس لقب کے لیے مقابلے کرنے والے شہروں کو بین الاقوامی سامعین کو گرین کیپٹل کے تصور منتقل کرنے کی اہلیت کو ثابت کرنا تھا۔ مزید اور کیا، ہیمبرگ مستقبل کے لیے اپنے دلیرانہ مقاصد اور شہر کے اعلی ماحولیاتی معیار کو دستاویز بنانے میں بھی کامیاب ہوا۔

“تصورات کی ریل” کی معلومات:  http://www.train-of-ideas.net، ہیمبرک، یورپین گریم کیپٹل 2011ء  کی معلومات: http://www.hamburggreencapital.eu

رابطہ:

ہیمبرگ مارکیٹنگ جی ایم بی ایچ

گیوڈو نیومین

فون: +49-40-41-11-10 – 617

موبائل: +49-160-97-29-83-02

guido.neumann@marketing.hamburg.de

ذریعہ: ہیمبرگ مارکیٹنگ جی ایم بی ایچ